Tag: سرگودھا

  • کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کاسونامی سرگودھاپہنچ گیا،پنڈال میں کارکنوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر موجود ہے، شرکاء کا جوش وخروش قابل دید ہے، کپتان عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ گئے،ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نےچہروں پرجھنڈےبنالئے،ترانوں پروالہانہ رقص اورنعرےبازی، پارٹی پرچموں کی بہار،ٹوپیاں،شرٹس اوربیجزکی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔سرگودھاکےجلسے میں بچوں نےبھی بڑوں کےساتھ گونوازگوکانعرہ لگادیا۔

    ڈی جے بٹبھی جلسےمیں موسیقی کارنگ بھرنے کیلئے تیارہیں،ضلعی انتظامیہ نےاسٹیج کی سیڑھی کو غیر محفوظ قراردیدیا۔

  • سرگودھا میں تحریکِ انصاف کا جلسہ آج ہوگا

    سرگودھا میں تحریکِ انصاف کا جلسہ آج ہوگا

    سرگودھا:عمران خان کے جلسے کی تیاری زور شور سے جاری ہے، پی ٹی آئی کا سونامی آج سرگودھا میں رنگ جمائے گا۔

    مسلم لیگ کے گڑھ میں پاکستان تحریکِ انصاف عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے قرار ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور ، میانوالی اور ملتان کی طرح سرگودھا میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، کارکنان سے خطاب کے لئے مرکزی قیادت شام کو جلسہ گاہ پہنچے گی۔

    کپتان کے والہانہ استقبال کے لیے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے کمر کس لی ہے۔

    تحریکِ انصاف کی جانب سے سرگودھا میں جلسے کے لئے اسٹیج سجا دیا گیا ہے جب کہ کارکنان کے لئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں،

  • سرگودھا:اراضی کا تنازع، فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

    سرگودھا:اراضی کا تنازع، فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

    سرگودھا: کوٹ مومن میں دو گروہوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر ایک گروہ کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہیں۔

    سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کے نواحی گاؤں کوٹ راجہ کے رہائشی پانچ افراد اعجاز، توقیر، غلام حسین، نوید اور صفدر عدالت میں پیشی کیلئے گاڑی میں بھلوال جا رہے تھے کہ گھات لگائے مخالف گروپ نے شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    مقتولین کی لاشیں بھلوال ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں ۔

    وزیراعلٰی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے ہلاکتوں اور دونوں گروپوں کے درمیان تنازع کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیرِاعلی نے متعلقہ حکام سے افسوسناک سانحہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

    دونوں گروپوں کے درمیان اراضی کا تنازع تھا، گذشتہ ماہ بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    سرگودھا: تحریکِ انصاف کو سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈٰیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کامیاب جلسے کے بعد تحریکِ انصاف کوسترہ اکتوبر کے دن سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سرگودھا کا جلسہ اسپورٹس اسٹیڈیم کے بجائے کہیں اورمنتقل کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔

    پی ٹی آئی کے اصرارپرڈی سی اوسرگودھا نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدرممتازاخترسے ملاقات میں جلسے کی اجازت دے دی۔ تحریکِ انصاف سرگودھا کے صدرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پرشکرگزارہیں۔

  • سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی،آصف علی زرداری

    سرگودھا: سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلزپارٹی متحرک کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی سرگودھاڈویژن کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    کہتے ہیں کارکنوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنا چاہتا ہوں، مڈل مین قبول نہیں، آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی وسط مدتی انتخابات اور سسٹم کو عدم استحکام کا شکار نہیں دیکھنا چاہتی۔

    انتخابات کب ہوں گے اس کافیصلہ بطور اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی اورحکومت کریں گے۔سیاستدان کھلاڑی اور کھلاڑی کبھی سیاستدان نہیں بن سکتا اور سیاست میں بال ٹمپرنگ نہیں چلتی۔آصف زرداری کاکہناتھا۔جن لوگوں نے موجودہ پریشر بنایا، ان کا کام ہو گیا ہے،اب گھروں کو جائیں گے۔

  • سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا: قیدی کی ہلاکت،جیل انتظامیہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

    سرگودھا :ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں مبینہ تشددسے جاں بحق ہونے والے قیدی کے ورثاء نے سڑک بلاک کرکےجیل انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ڈکیتی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھامیں قید محمدعمران کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال ایمرجنسی لایاگیاتھاجہاں کئی گھنٹے موت وزندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ جاں بحق ہوگیا۔

    آج قیدی محمدعمران کے ورثاء نے مرحوم کی تدفین کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں کو نذرآتش کرکےروڈبلاک کردیا۔اس موقع پر لواحقین نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے الزام لگایاکہ محمدعمران اپنی سزامکمل کرچکاتھا لیکن اس کوجیل انتظامیہ نے تشددکرکے ہلاک کیااور اب چھت سے گرنے کا ڈرامہ رچایاجارہاہے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجودتھے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ہونے والے ظلم پرانصاف فراہم کرنے اور جیل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • سرگودہا :حساس ادارے کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار جاں بحق

    سرگودہا :حساس ادارے کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار جاں بحق

    سرگودہا: حساس ادارے کی گاڑی اورٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    حساس ادارے کے اہلکار گزشتہ روز رائیونڈ میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں شہید اہلکار صابرحسین کے نمازجنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ تھانہ ساہیوال کےعلاقہ پٹھان کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور حساس ادارے کی گاڑی میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجےمیں دس افراد زخمی ہوگئے ۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ افراد دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لینے کے بعد نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔