Tag: سرگودھا

  • 5 سالہ بچے نے چابی نگل لی

    5 سالہ بچے نے چابی نگل لی

    لاہور میں 5 سالہ بچے نے چابی نگل لی، ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 5 سال کے بچے نے چابی نگل لی تھی جنرل اسپتال کے معالجین نے اینڈوسکوپی پروسیجر سے بچے کے معدے سے چابی نکال لی۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ بچے کے والدین اسے لاہور کے جنرل اسپتال لائے جہاں ڈاکٹر نے ضروری ٹیسٹ کیے، ایسوسی ایٹ پروفیسرپیڈیاٹرک ڈاکٹر حسن سلمان کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب پروسیجر مکمل کیا۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے بچے کی جان بچانے پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ جنرل اسپتال کے تمام شعبوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں ہیں۔

  • کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ

    کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ

    سرگودھا: سالم انٹر چینج پر کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاغان سے سیر کرکے آنیوالے 9 افراد سرگودھا میں موٹر وے سالم انٹرچینج سے لاپتہ ہوگئے جس کے بعد ورثا نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ہے۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 18 جون کو سرگودھا کے نواحی علاقے چک 75 شمالی کے رہائشی فیصل و دیگر سیر کیلئے گئے تھے، 22 جون کی رات 11 بجے موٹر وے پر اترے جس کے بعد سے موبائل بند ہے۔

    دوسری جانب لواحقین کے احتجاج پر تھانہ پھلروان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 9 افراد فراڈ کیس میں ایف آئی اے فیصل آباد کی تحویل میں ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ سالم سے غائب افراد ایف آئی اے کو مطلوب تھے، پولیس نے ایف آئی اے فیصل آباد سے رابطہ کر لیا ہے ساتھ ہی اہل خانہ کو ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ دیا ہے۔

  • سرگودھا میں مبینہ توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی: دفعہ 144 نافذ

    سرگودھا میں مبینہ توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی: دفعہ 144 نافذ

    سرگودھا: مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے بعد 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا کے مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے میں مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کیا جس کے بعد پولیس نے مبینہ بے حرمتی کرنے والے شخص کو پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

    تاہم اس واقعے کے بعد سرگودھا میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اس کے علاوہ توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے پر 45 نامزد اور 450 نامعلوم افرادکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔

  • ن لیگی رہنما حامد حمید نے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد پینل کا اعلان کر دیا

    ن لیگی رہنما حامد حمید نے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد پینل کا اعلان کر دیا

    سرگودھا: ن لیگی رہنما حامد حمید نے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد پینل کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں انتخابی حلقے این اے 84 میں عوام دوست پینل ن لیگ کے مقابلے میں سامنے آ گیا، ٹکٹ کے معاملے پر ن لیگی رہنما حامد حمید کی جانب سے اختلافات کے بعد انھوں نے آزاد پینل تشکیل دے دیا ہے۔

    حلقے کے ن لیگی عہدیداروں اور کارکنان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفے بھی دے دیے ہیں، عوام دوست پینل این اے 84، پی پی 75، پی پی 76 سے الیکشن لڑے گا۔

    آزاد امیدوار حامد حمید نے اس سلسلے میں الزام لگایا کہ ڈاکٹر لیاقت اور عبدالرزاق ڈھلوں کرپشن میں ملوث رہے ہیں، اس لیے وہ کسی صورت میں الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ہمیشہ ان کی جانب سے فقید المثال اور تاریخی استقبال کیا گیا، اس لیے ہم پر ن لیگی قیادت کا نہیں بلکہ قیادت پر ہمارا قرض ہے۔

  • سرگودھا میں  اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرگودھا : پنجاب کے شہر سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    پولیس نے دوران ناکہ بندی کار سے جدیداسلحہ کی کھیپ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور کار سے 18 بندوق ، 3 رائفل اور 240 پستول برآمد کرلی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 30 ہزار گولیاں بھی برآمد ہوئی ، ملزم اسلحہ پنجاب کےمختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا/

    حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف اسلحہ اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

  • سرگودھا : وکلا کے چیمبر کے اوپر سرکٹی لاش برآمد

    سرگودھا : وکلا کے چیمبر کے اوپر سرکٹی لاش برآمد

    سرگودھا : تحصیل آفس میں وکیل کے چیمبر کے اوپر سرکٹی لاش ملی ، پرسرار موت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا تحصیل آفس کے عقب میں موجود وکلا کے چیمبر کے اوپر پڑی سرکٹی لاش برآمد ہوئی، جسے اتارلیا گیا۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ مبینہ طورپرنامعلوم شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، ممکنہ طورپربدقسمت شخص سولر پلیٹس اتارنے کی نیت سے چھت پر آیا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے بجلی کی مین تاروں سے جا لگا، مین تاروں میں لگنے کی وجہ سےممکنہ طورپراس کا سر تن سےجداہو گیا، جس سے اسکی موت واقع ہوگئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق رات کو چیمبرز کے اوپر آگ لگنے کا چوکیدار نے بتایا لیکن اس کی بات کو کسی نے اہمیت نہ دی، جب اگلے دن چیمبر کا کوئی بندہ 3 بجے کے قریب اوپر گیا تو دیکھا کہ یہ شخص وہاں پڑا ہوا تھا۔

    اس طرح کی پرسرار موت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

  • سرگودھا: ڈھائی سالہ بچی  کے ساتھ زیادتی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

    سرگودھا: ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

    سرگودھا : ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے والدین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ڈھائی سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے پندرہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ بچی کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی، کچھ دیر بعد ملزم کاشف کے گھر سے بچی کے رونے چلانے کی آواز آئی ، علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرگودھا کے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں نواحی علاقے ٹوانہ پارک میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کی والدہ اور چچا سے ملاقات کی اور متاثرہ بچی کی والدہ اور اہل خانہ کی دل جوئی کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے معصوم بچی کی خیریت دریافت کی اور شفقت کا اظہار کیا اور بچی کو علاج معالجے کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو ضروری ہدایات دیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انسانیت سوز واقعہ کا ذمہ دار ملزم انسان نہیں درندہ ہے، ایسا درندہ صفت ملزم عبرتناک سزا کاحقدار ہے، معصوم بچی پر ظلم کرنے والا سفاک ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مظلوم خاندان کی دل جوئی اور داد رسی کے لئے آیا ہوں، حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی اور مظلوم خاندان کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ساتھ ہی انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کی وجہ سے سر شرم سے جھک گئے، معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب درندہ صفت لوگ ہی کرسکتے ہیں، بہترین ڈاکٹر اورعلاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، متاثرہ بچی کی طبیعت میں بہتری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کرلیا۔حکومت افسوسناک سانحہ کاتیزترین ٹرائل کرائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ ملزم کو جلدی اور کڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، بچوں سے زیادتی اورتشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ تشویشناک ہے،علماکرام ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

  • سرگودھا میں چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

    سرگودھا میں چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، 7 افراد جھلس کر جاں بحق

    سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں سڑک پر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھلوال کوٹ مومن روڈ پر ایک چلتی وین میں سلنڈر پھٹ گیا، جس کے باعث سات مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وین حادثے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین میں سلنڈر سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

  • دلخراش واقعہ: گدھے کے کاٹنے سے کمسن طالب علم جاں بحق

    دلخراش واقعہ: گدھے کے کاٹنے سے کمسن طالب علم جاں بحق

    جنوبی پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پیش آئے دلخراش واقعے نے دل دہلا دئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال کے نواحی قصبے حضور پور میں گدھے کے کاٹنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ محمد کاشان پہلی جماعت کا طالب علم تھا بچہ اسکول واپسی سے گھر جارہا تھا کہ راستے میں اسے گدھے نے کاٹ لیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوا۔

    دلخراش واقعے کے بعد اہل علاقہ نے زخمی بچے کو بھیرہ اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    کمسن طالب علم کی اندوہناک موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور اہل خانہ دھاڑیں مارمار کرروتے رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کتوں کے کاٹنے سے کئی بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

  • مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو قتل کرنے والا سیریل کِلر گرفتار

    مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو قتل کرنے والا سیریل کِلر گرفتار

    سرگودھا: پولیس نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو قتل کرنے والا سیریل کِلر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں فٹ پاتھ پر سوئے افراد کو بھاری پتھر سے قتل کی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا، پولیس نے آخر کار ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اصغر نے فٹ پاتھ پر سوئے 8 افراد کو سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزم چک گنیانوالہ کا رہائشی اور منشیات کا عادی ہے۔

    تھانہ سٹی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم قتل کے بعد مقتولین کی جیب سے رقم نکال کر نشہ کرتا تھا، ملزم نے قتل کی آخری واردات کمپنی باغ کے علاقے میں کی تھی۔ بے رحم قاتل فٹ پاتھ اور پارک میں سوئے افراد کو پیسے نکالنے کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیتا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم سٹی سرکل سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں قتل کی وارداتیں کر چکا ہے۔