Tag: سرگودھا

  • لیبیا کشتی حادثہ : سرگودھا کے نوجوان عزیزکے اہل خانہ غم سے نڈھال

    لیبیا کشتی حادثہ : سرگودھا کے نوجوان عزیزکے اہل خانہ غم سے نڈھال

    سرگودھا: لیبیا میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر متوفی کے والد غم سے نڈھال ہیں، جواں سال عزیز یورپ جانے کی خواہش میں موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے رہائشی عزیز احمد کو اپنے مالی حالات بہتر کرنے کیلئے یورپ جانے کی آرزو موت کے منہ میں لے گئی۔

    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے جہاں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے ان میں عزیز احمد بھی منہ زور لہروں کی نذر ہوگیا، اس کا ہنستا بستا گھرماتم کدہ بن گیا۔

    ہلاکت کی خبر ملنے پرعزیز کے گھر میں چیخ و پکار مچ گئی، جواں سال عزیز دو بچوں کا باپ تھا بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر نوجوان عزیز کے والد غم سے نڈھال ہیں، دلسوز دہائی دی کہ حکومت کسی بھی طرح میرے بیٹے کی لاش لادے، اس کی بیوہ اور بچے حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

     مرحوم کی رہائش گاہ پر پرسہ دینے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عزیز احمد چار ماہ قبل اٹلی کیلئے روانہ ہوا تھا، بیرون ملک بھجوانے کیلئے ایجنٹ نے ساڑھے سات لاکھ روپے لئے تھے۔


    مزید پڑھیں: لیبیا، کشتی ڈوبنے سے 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 8کی شناخت


    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے قریب بحیرہ احمر میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے، امدادی ٹیموں نے ابتدائی طور پر دس افراد کی لاشیں نکال لیں جن میں سے آٹھ کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 16پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، متوفیان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

  • یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی‘ پیرحمیدالدین سیالوی

    سرگودھا: پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ خزانےکے ڈھیرسامنے رکھ دیں توبھی ضمیرکا سودا نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ حکومت نے بار بار دھوکہ دیا، مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیال شریف آئے، گھرآئے مہمان کی عزت کی جسے مخالفین نے ڈیل کا نام دیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وعدہ کیا رانا ثنااللہ کا استعفیٰ آئے گا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں یوٹرن لیا نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل کی، ایم پی اے یا ایم این اے کےایک ٹکٹ کے لیے کیا ضمیربیچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے لیے جلسےبھی ہوں گے اجلاس بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب پیرحمیدالدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ پیسے لیے نہ ہی کوئی سیاسی ڈیل کی۔

    قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم نےکسی کو استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا تھا، ہم نےکسی کو یہ بھی نہیں کہا کہ استعفے واپس لے لو۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقت اکٹھی کرکے بھی ہمیں نہیں جھکایا جاسکتا، آج سے100سال پہلے بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا، اس وقت نہیں جھکے تواب ہم کیا جھکیں گے۔


    شہباز شریف کی پیر آف سیال شریف سے ملاقات


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پیرآف سیال سے احتجاج کی اپیل واپس لینے کی درخواست کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    کوٹ مومن: مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نااہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن سرگودھا نے جلسہ کوٹ مومن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہبازسمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر لگا دی گئی ہیں

    مسلم لیگ ن کے جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹرمحسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میاں نوازشریف کا جلسہ پاکستان کے لیے پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، لوگ نوازشریف کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔


    پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف


    یاد رہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا

    سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا

    سرگودھا : پولیس کی زیرحراست مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا جسے ورثاء نے ماننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر نوجوان حبیب الرحمان کی ہلاکت کے بعد لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، مرحوم کے ورثاء سیکڑوں کی تعداد میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پہنچےاور پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے زیرحراست حبیب الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنا کرمار ڈالا اور پھر خود کشی ظاہر کرکے نوجوان کی نعش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پھینک آئے۔

    ورثاء کا کہنا تھا کہ حبیب الرحمن کو دو روز قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لیا اور اس کے والدین تک کو خبرنہ کی اور تھانے میں اسے انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔


    مزید پڑھیں : ملتان، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد


    بعد ازاں پولیس اسے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال لاوارثوں کی طرح پھینک کرچلی گئی، نوجوان کی موت کی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کردی لیکن پولیس اس قتل کو خود کشی میں بدلنا چاہتی ہے جو سراسر ظلم ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • پاکستان کو کچرے کا ڈھیر بننے سے بچانے کے لیے کوشاں 10 سالہ طالبہ

    پاکستان کو کچرے کا ڈھیر بننے سے بچانے کے لیے کوشاں 10 سالہ طالبہ

    پاکستان اور خصوصاً شہر کراچی کچرے کا ڈھیر بنتا جارہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بے حد اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم سرگودھا کی 10 سالہ غیر معمولی بچی اپنے ملک کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ زیمل عمر نے صرف 6 سال کی عمر میں اپنے ارد گرد موجود گندگی اور کچرے کو دیکھ کر بے زاری اور کراہیت کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

    آہستہ آہستہ اسے احساس ہوا کہ یہ مسئلہ صرف اس کے علاقے یا شہر کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے، اور تب ہی اس نے اپنے ننھے ہاتھوں سے اس کچرے کے ڈھیر کی صفائی کرنے کا عزم کیا۔

    مزید پڑھیں: زمین پر کچرے کی نئی تہہ

    ننھی سی زیمل کو یہ معلومات بھی بہت جلد ہوگئیں کہ پلاسٹک کی تھیلیوں میں پھینکا جانے والا کچرا ہی اصل مسئلے کی جڑ ہے کیونکہ پلاسٹک زمین میں تلف نہیں ہوتا اور یہی بڑے پیمانے پر کچرا پھیلانے کا سبب بنتا ہیں۔

    وہ کہتی تھی، ’لوگ ان کا بہت بے دردی کے ساتھ استعمال کر کے انہیں پھینک دیتے ہیں اور انہیں دوبارہ استعمال کرنے کا نہیں سوچتے‘۔

    زیمل کے ننھے ذہن نے اس کچرے کو ٹھکانے لگانے کا حل سوچنا شروع کیا اور تب ہی اس کے ذہن میں پرانے اخبارات کا خیال آیا۔

    آپ جانتے ہوں گے کہ کاغذ درختوں سے حاصل کی جانے والی گوند سے بنتے ہیں اور اخبارات کے لیے استعمال ہونے والے اخبارات ایک سے 2 بار استعمال کے بعد پھینک دیے جاتے ہیں۔

    زیمل نے انہی اخبارات سے کچرے کے بیگز بنانے کا سوچا۔ ’زی بیگز‘ کے نام سے یہ کاغذی تھیلے بہت جلد لوگوں میں مقبول ہوگئے اور اس کی انتہائی کم قیمت کی وجہ سے لوگوں نے انہیں خریدنا بھی شروع کردیا۔

    اب جبکہ زیمل اپنی تعلیم کے فقط ابتدائی مراحل میں ہی ہے، وہ ابھی سے لوگوں میں تحفظ ماحول اور آلودگی سے بچنے کا شعور پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

    زیمل بتاتی ہے کہ اسکول کے ساتھ بیگز بنانے کا کام نہایت مشکل ہے چنانچہ یہ کام وہ صرف ویک اینڈ کو انجام دیتی ہے اور اس میں اس کے اہلخانہ اور کزنز بھی اس کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

    اس کم عمر ترین سماجی انٹر پرینیئور کو اب تک پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    زیمل اپنے کام اور آگاہی مہم کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلانا چاہتی ہے اور اس کے لیے بے حد پرعزم ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ زیمل کاغذی تھیلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی غریب بچوں میں تقسیم کردیتی ہے۔

    کچرے کے نقصانات کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق

    سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6 مزدورجاں بحق

    سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 126 جنوبی میں پہاڑوں پر پتھر کی کرشنگ میں مصروف تھے کہ اچانگ پہاڑی تودہ ان پر آگر جس کے نتیجے میں 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورپہاڑی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جبکہ 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    شہبازشریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


    سرگودھا:موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 29 جون کو سرگودھا میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی۔جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف آج مسلم لیگ ن کے سیاسی گڑھ سرگودھا میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔عمران خان اور پارٹی کےدیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے سرگودھا جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں جبکہ کارکن بڑی تعداد میں جلسےمیں پہنچ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا 5بجےتک جسلہ گاہ پہنچے گے۔

    دوسری جانب ڈی پی اوسرگودھا کا کہنا ہے کہ جلسے کی نگرانی کےلیے 8سو پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔


    نوازشریف کے ہوتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، عمران خان


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہناتھاکہ نواز شریف اگر کرپشن کےخلاف ایکشن لیں گے گے تو خود پکڑے جائیں گے ،ان کے رہتے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔


    مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل


    واضح رہےکہ سیالکوٹ جلسے میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • مریدوں نے خود ایک دوسرے کو قتل کیا، جعلی پیر اعتراف سے منحرف

    مریدوں نے خود ایک دوسرے کو قتل کیا، جعلی پیر اعتراف سے منحرف

    سرگودھا : سرگودھا کے ایک آستانے میں 20 زائرین کو ڈنڈے مار مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار جعلی پیر نے کہا ہے کہ مریدین نے ایک دوسرے کو خود قتل کیا.

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 95 میں قائم آستانے پر اپنے 20 مریدوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کرنے والے جعلی پیر عبد الوحید نے کہا ہے کہ مزار میں آنے والے زائرین نے ایک دوسرے کوخود قتل کیا۔

    جب کہ مقدمے کے ایک اور ملزم توقیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسے بھی وحید کے مریدوں سے جان کا خطرہ ہے۔


    *درگاہ میں لاٹھیوں اور چھریوں کے وار سے 20 افراد قتل


    واضح رہے کہ اس سے قبل آستانے کے گدی نشین عبد الوحید نے ابتدائی بیان میں اقرار کیا تھا کہ اس نے مریدوں کو اپنے قتل کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد قتل کیا تھا کیوں کہ وہ لوگ آستانے پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جس کی اطلاع میرے مرشد نے اپنے انتقال کے وقت ہی دے دی تھی۔

    بعد ازاں ملزم نے اپنا بیان تبدیل کیا اورعدالت میں پیش ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہ مرنے والے تمام مرید میرے بیٹے تھے جنہیں اللہ کی راہ میں قربان کیا جب کہ اگلے ہی روز ملزم کی جیل میں بنائی گئی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں پورے واقعے کو بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


    *بیٹے تھے اللہ کے لیے قربان کردیے، 20 افراد کے قاتل کا سفاکانہ اعتراف


    تاہم اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ ملام اپنے دوسرے بیان سے بھی منہ کر گیا ہے اور اب اس نے الزام لگایا ہے کہ مرنے والے مریدوں نے خود ہی ایک دوسرے کو ڈنڈے مار کر مار کر قتل کیا ہے اس لیے اس قتل کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے اس ہولناک واقعے میں خواتین سمیت 20 افراد کو قتل جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا گیا تھا جس کے بعد آستانے کے گدی نشین سمیت تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا جن کا چالان ملزم کا ڈی این اے لینے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے 15 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

  • سرگودھا میں 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کا 14 روزہ ریمانڈ

    سرگودھا میں 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کا 14 روزہ ریمانڈ

    سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے درندہ صفت جعلی پیر اور درگاہ کے متولی کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں میں درگاہ پر وحشیانہ انداز سے 20 افراد کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم و جعلی پیر عبد الوحید کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: مریدوں کو اللہ کے لیے قربان کیا، ملزم

    متولی اور اس کے ساتھیوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں نا مکمل چالان پیش کیا اور ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    یاد رہے کہ 2 اپریل کو سرگودھا کے نواحی علاقے چک نمبر 95 شمالی میں درگاہ پر متولی عبد الوحید نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواتین سمیت 20 افراد کو لاٹھی اور چاقوؤں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

    متولی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مریدین کو نشہ آور شے پلائی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

    مزید پڑھیں: 2 مقتولین کے ورثا مدعی بننے کو تیار

    حکام کے مطابق واقعہ خالصتاً ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ متولی نے درگاہ پر اپنا قبضہ جمائے رکھنے کے لیے لوگوں کو قتل کیا۔ وہ اس سے پہلے درگاہ کے سجادہ نشین کو بھی قتل کر چکا ہے۔

  • اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    سرگودھا : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران نو سال سے کہہ رہے ہیں بس اب بجلی آجائے گی حکمران بجلی نہیں بنا رہے بلکہ مال بنارہے ہیں، عوام ہمیں کامیاب بنائیں کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں مسلم لیگ ق کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بھی انتہا ہوگئی ہے، میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ ہمیں کامیاب کروائیں اور اقتدار میں لائیں تو ہم کالا باغ ڈیم کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں عوام کو صاف پانی بھی دیں گے اور مفت ٹیوب ویل بھی چلائیں گے جبکہ کالاباغ ڈیم سے بجلی فی یونٹ 3 روپے میں فراہم کی جائےگی۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 مرلے پر ٹیکس لگا دیا، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں، کسانوں پر پھر خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر پہلے کی طرح کسانوں کو مفت پانی اور بیچ فراہم کریں گے۔ ان لوگوں نے پنجاب کے حکمرانوں نے اسپتالوں کا برا حال کردیا ہے، امن وامان کی یہ حالت ہے کہ سرگودھا میں 20 افراد قتل کردیئے گئے۔