Tag: سریز

  • پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

    لاہور: پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹیں آج بروز (ہفتہ) سے نجی کوریئر کمپنی کے مخصوص مراکز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روزہ میچز کیلئے ٹکٹس کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار جبکہ لاہور میں منعقدہ میچز کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    شائقین کرکٹ اپنے وطن میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار اور اگر قطار سے بچنا ہے تو ابھی نجی کوریئر کمپنی سے رابطہ کر لیں کیونکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔

    شائقین کرکٹ نجی کوریئرکمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں جبکہ کل سے مختلف کوریئر کی مخصوص شاخوں پربھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔

    بد امنی کے دورمیں پاکستانی ٹیم آتی رہی، اب ہمیں جانا چاہیے، رانا ٹنگا

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ستائیس، انتیس ستمبر اور دو اکتوبر کو ایک روزہ میچز ہوں گے۔ جن کیلئے پانچ سو سے تین ہزار روپے تک کی ٹکٹ دستیاب ہیں جبکہ پانچ، سات اور نو اکتوبر کو لاہور میں لگنے والے ٹی ٹوئنٹی میلے کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے سے پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

    شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے۔ قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کل کریں گے جبکہ شیڈول کے مطابق پچیس ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچے گی۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

    پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

    سڈنی : پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں کامیابی کےبعد آسٹریلیاں پہنچ گئی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی سیریز جیتےنے کےبعد گزشتہ روز آسٹریلیا پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد خاصے پُرامید ہیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نےکہا ہے کہ آ سٹریلیا کےخلاف بھی اچھی پر فارمنس سےسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔


    مزید پڑھیں:یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ


    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاتھاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہناتھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔

    واضح رہےکہ شہبازسینئر کا مزیدکہناتھاکہ ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔