Tag: سرینا ولیمز

  • کھیل کے دوران مشہور کھلاڑی کا غصّہ اور بیوی کا انتقام

    کھیل کے دوران مشہور کھلاڑی کا غصّہ اور بیوی کا انتقام

    یہ 1995 کی بات ہے جب ٹینس کے ایک معروف کھلاڑی کو دورانِ کھیل کسی بات پر غصّہ آیا اور تماشائیوں‌ میں موجود اس کھلاڑی کی بیوی نے بھی کوئی لحاظ نہ کیا بلکہ میدان میں‌ اتری اور پھر اس کے دو تھپڑوں‌ کی گونج سب نے سنی…..

    نہیں‌، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ جھگڑا کھلاڑی اور اس کی بیوی کے درمیان نہیں‌ ہوا تھا اور تھپڑ اس کھلاڑی نے نہیں بلکہ کورٹ میں‌ موجود امپائر کو پڑے تھے۔

    آپ نے ٹینس کے عالمی مقابلے "ومبلڈن چیمپئن شپ” کا شہرہ تو سنا ہو گا۔ یہ ٹینس کے چار نہایت معتبر اور عظیم مقابلوں‌ میں‌ سے ایک ہے۔

    ہم جس کھلاڑی کے غصّے کی بات کررہے ہیں‌، اس کا نام جیفری گیل ٹرانگو ہے جو عالمی سطح کے کئی مقابلوں‌ میں‌ شرکت کرچکا ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والا ٹینس کا یہ کھلاڑی اب ریٹائرڈ زندگی بسر کر رہا ہے۔ دنیائے ٹینس میں‌ جیفری گیل ٹرانگو کو جیف ٹرانگو کے نام سے پہچانا جاتا ہے جب کہ اس کی بیوی کا نام جیسیکا ہے۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ 1995 میں ومبلڈن مقابلے میں‌ شریک جیف ٹرانگو ٹینس کورٹ میں‌ کسی بات پر امپائر سے الجھ گیا۔ ان کے مابین تلخی بڑھی اور جیف غصّے میں‌ اپنا سامان سمیٹ کر کورٹ سے باہر نکل گیا۔

    اس مقابلے کے تماشائیوں‌ میں‌ جیف ٹرانگو کی بیوی بھی شامل تھی۔ وہ اپنے شوہر اور امپائر کے درمیان تلخ کلامی دیکھ رہی تھی اور اچانک ہی اس نے اپنی نشست چھوڑی، میدان میں اتری اور جاکر امپائر کو دو تھپڑ لگا دیے۔ میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہوا اور ظاہر ہے کھلاڑی کو اپنی بیوی کی یہ محبت اور اس موقع پر یوں‌ ساتھ نبھانا مہنگا پڑا۔

    جیف ٹرانگو پر دو سال کے لیے کسی بھی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں‌ رہی۔ اسے ٹینس کے کھیل کے عالمی قوانین کے مطابق جرمانہ اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ جیف پر 63 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا، جسے اس کی اپیل پر کم کر کے بیس ہزار کر دیا گیا تھا۔

  • سرینا ولیمز کی شکست نے میگھن مرکل کو افسردہ کردیا

    سرینا ولیمز کی شکست نے میگھن مرکل کو افسردہ کردیا

    لندن: یو ایس اویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی شکست نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل اپنی دوست امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی 19 سالہ کینیڈین کھلاڑی بیانکا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ ہوگئیں۔

    شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نیویارک میں ویمنز سنگلز کا فائنل دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں اور سرینا ولیمز کو سپورٹ کررہی تھیں۔

    میچ کے دوران ان کے ملے جلے تاثرات بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے، جیسے ہی سرینا ولیمز کوئی پوائنٹ حاصل کرتیں تو میگھن مرکل خوشی سے سرشار ہوکر تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں۔

    اس کے برعکس جیسے ہی کینیڈا بیانکا نے سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹس حاصل کیے تو میگھن کا چہرہ اترا ہوا دکھائی دیا۔

    فائنل میچ کے آخر میں سرینا کو ہی شکست ہوئی اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا پہلی بار گریند سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیابی ہوگئیں۔ سرینا ولیمز نے جب اپنا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا تو اس وقت بیانکا پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے پہنچی ہیں میگھن اس سے قبل جب میچ دیکھنے پہنچی تھیں تو اس کی تصویر لینے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

    میگھن مرکل میچ دیکھنے میں مصروف تھیں کہ ایک مداح نے ان کی تصویر لینا چاہی تو پروٹوکول میں شامل شخص نے اسے روک دیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

    میگھن مرکل نے پروٹوکول افسر کو نہیں روکا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بعدازاں میگھن مرکل نے مذکورہ واقعے پر معافی مانگ لی تھی۔

  • یو ایس اوپن ویمنز فائنل، کینیڈا کی بیانکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے دی

    یو ایس اوپن ویمنز فائنل، کینیڈا کی بیانکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے دی

    نیویارک: یوایس اوپن ویمنز فائنل میں 19 سالہ کینیڈا کی بیانکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ویمنز فائنل میں کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا نے امریکا کی سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    بیانکا گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی کینیڈین بن گئیں، یوایس اوپن میں انیس سالہ بیانکا اینڈرسکیو نے سب کو حیران کردیا، نوجوان کھلاڑی نے سرینا کا ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔

    رپورٹ کے مابق فائنل شروع ہوا تو بیانکا نے پہلے سیٹ میں اپنے عزائم ظاہر کردئیے تھے، سرینا ولیمز نے گیم میں واپس آنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن کینیڈین کھلاڑی کی پھرتی کے آگے بے بس نظر آئیں۔

    دوسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد کینیڈین اسٹار نے گرینڈ سلیم چیمپئن کو قابو کرلیا، نوجوان بیانکا نے سرینا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دی۔

    بیانکا اینڈرسکیو بیس سال سے کم عمر میں گرینڈ سلیم جیتنے والی دوسری اور گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی کینیڈین کھلاڑی بن گئی ہیں۔

    سرینا نے 2000 میں جب پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا تو بیانکا پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔

    انیس سالہ کینیڈین کھلاڑی بیانکا کی جیت پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارک باد پیش کی ہے۔

  • سرینا ولیمز کو یوایس اوپن فائنل میں شکست، ریکٹ توڑ ڈالا، ریفری سے لڑ پڑیں

    سرینا ولیمز کو یوایس اوپن فائنل میں شکست، ریکٹ توڑ ڈالا، ریفری سے لڑ پڑیں

    نیویارک: یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سرینا ولیمز کو جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اپ سیٹ شکست دی جس پر سرینا ولیمز نے غصے میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا اور ریفری سے الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، امریکی ٹینس اسٹار شکست پر آگ بگولہ ہوگئیں اپنا ریکٹ توڑ دیا اور ریفری سے لڑ پریں۔

    جاپان کی ناؤمی اوساکا یو ایس اوپن کی کوئن بن گئیں، فائنل میں سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی، ریفری نے سرینا کے کوچ کو میچ میں مداخلت پر منع کیا جس پر سرینا امپائر سے الجھ پڑیں اور کہا کہ چیٹنگ نہیں کررہی، دوسرے سیٹ میں سرینا پھر اپنا آپا کھو بیٹھیں اور غصہ میں آکر اپنا ریکٹ توڑ ڈالا۔

    یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہاتھ سے نکل جانے پر سرینا ولیمز نے امپائر کو چور اور جھوٹا کہہ دیا، غصے سے لال سرینا نے فائنل ہارنے پر امپائر سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

    پہلی بار گرینڈ سلم جیتنے پر جاپان کی ناؤمی اوساکا آبدیدہ ہوگئیں، ناؤمی اوساکا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو 6-2 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دی، میچ کے اختتام پر ریفری نے جاپانی کھلاڑی کی جیت کا اعلان کیا تو سرینا ولیمز آنسوؤں سے رونے لگیں۔

    سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مرد ٹینس اسٹارز کو کورٹ میں ریکٹ پٹختے دیکھا ہے تاہم کبھی کسی امپائر نے اس پر پنالٹی نہیں دی لیکن ایک خاتون ٹینس اسٹار ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ صںفی امتیاز برتا گیا اور پنالٹی دے دی گئی، میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہوں گی۔

  • سپراسٹار پریانکا چوپڑا کس ٹینس اسٹار کی مداح ہیں؟

    سپراسٹار پریانکا چوپڑا کس ٹینس اسٹار کی مداح ہیں؟

    ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ایک ٹینس اسٹار کی مداح نکلیں.

    تفصیلات کے مطابق  لاکھوں دلوں کی دھڑکن باصلاحیت اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹینس کے کھیل کی گرویدہ اور نامور کھلاڑی سرینا ولیمز کی فین ہیں.

    بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں‌ بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی پریکانکا چوپڑا گذشتہ دنوں اپنے منگیتر نِک جوناس کے ہمراہ یو ایس اوپن دیکھنے پہنچیں. اس موقع پر پریانکا کی والدہ بھی ساتھ تھیں.

    اسٹیڈیم میں‌ پریانکا کے سسرالی بھی موجود تھے، سب میچ سے محظوظ ہوئے اور ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی حوصلہ افزائی کرتے رہے.

    کوانٹیکو کی اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں‌ وہ اپنے منگیتر اور اہل خانہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں.

    یاد رہے کہ  ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا شمار ٹینس تاریخ کی صف اول کی کھلاڑیوں‌ میں ہوتا ہے.

    اس میں‌ میچ میں سرینا ولیمز نے اپنی مدمقابل کیرولینا پلسکوا کو شکست دی تھی. سرینا ولیمز اب یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

  • ومبلڈن ویمنز ٹینس : جرمنی کی اینجلیک کربر نے ٹائٹل جیت لیا، سرینا ولیمز کو شکست

    ومبلڈن ویمنز ٹینس : جرمنی کی اینجلیک کربر نے ٹائٹل جیت لیا، سرینا ولیمز کو شکست

    لندن : تیسرا گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کی ویمنز چیمپیئن شپ جرمن کھلاڑی انجلیک کیربر نے جیت لیا، امریکہ کی سرینا ولیمز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں کھیلے جانے والے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن کی ویمنز چیمپیئن شپ میں جرمنی کی کھلاڑی اینجلیک کربر نے ایک آسان مقابلے کے بعد امریکا کی سرینا ولیمز کو ہرا دیا۔

    اینجلیک کربرکی جیت کااسکور3-6 اور 3-6 رہا، کیربر پہلی مرتبہ ومبلڈن ویمن چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ قبل ازیں سن 2016 میں وہ آسٹریلین اوپن اور یُو ایس اوپن بھی جیت چکی ہیں۔

    امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز بچی کی ولادت کی وجہ سے ٹینس سے دور رہیں اور اس ٹورنامنٹ میں اُن کی عالمی رینکنگ پچیسویں تھی۔

    قبل ازیں سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جوکووچ نے دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو پانچ سیٹ سے شکست دی، ومبلڈن مینز سنگلز کافائنل آج نواک جوکووچ اور کیون اینڈرسن کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ولیمز سسٹرز نے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    امریکا کی ولیمز سسٹرز نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ اینڈی مرے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز میں ولیمز سسٹرز کو روکنا مشکل ہوگیا، حریف ٹینسں پلیئرز کو شکست دیتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئیڈن کی یوہانا لارسن کو چھ دو چھ ایک سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    سیرینا نے 307 گرینڈ سلم میچز جیت کرمارٹینا نیوراٹیلووا کا ریکارڈ توڑا جبکہ راجرفیڈررکی 307 فتوحات کا ریکارڈ برابرکیا۔

    وینس ولیمز بھی بھرپور فارم میں ہیں، وینس ولیمز نے بھی جرمن حریف لورا سیجمنڈ کو باآسانی زیر کرکے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اٹلی کے غیر معروف کھلاڑی پاؤلو لورینزی کیخلاف دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے فاتح رہے۔

    واضح رہے کہ سال کے آخری گرینڈ سلیم میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیارہ ستمبر تک جاری رہیگا۔

  • نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    برلن : ٹینس کےعالمی نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

    جرمنی کے شہر برلن میں کھیلوں کے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامورکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پہلی بار جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ فٹبال، فارمولا ون ، موٹو جی پی سمیت تمام کھیلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیائے ٹینس کے نمبر ون پلئیر سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسرے سال بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    ویمنز کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ سرینا ولیمز ایوارڈ لینے کے لئے موجود نہیں تھیں۔ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے تین مرتبہ کے چیمپئن نکی لوڈا کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ پیش کیا۔ ٹیم آف دی ائیر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کو دیا گیا۔

     

  • فرنچ اوپن ٹینس کا تاج سرینا ولیمز نے 20واں گرینڈ سلم جیت لیا

    فرنچ اوپن ٹینس کا تاج سرینا ولیمز نے 20واں گرینڈ سلم جیت لیا

    پیرس: امریکہ کی سرینا ولیمز نے کیرئیر میں تیسری بار فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔

    سال کادوسرا گرینڈ سلم بھی عالمی نمبر ایک سرنیا ولیمز کے نام رہا، کلے کورٹ میں بھی سریناولیمز کی حکمرانی قائم ہوگئی۔

    سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کوکانٹےدار مقابلےکےبعدشکست دےکرکیریئرکابیسواں گرینڈسلم ٹائٹل اپنےنام کیا۔

    سرینا ولیمز نے پہلے سیٹ میں حریف کھلاڑی کو باآسانی چھ تین سے قابو کیا، دوسرے سیٹ میں لوسی سفارووا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئےسیٹ ٹائی بریک پرجیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابرکردیا۔

    آخری سیٹ میں سرینا کا جادو سرچڑھ کربولا جبکہ لوسی سفارووا کی ایک نہ چلی، ولیمز نے تیسرا سیٹ چھ دو سے جیت کر کیرئیر میں تیسری بار فرنچ اوپن کی ٹرافی اپنے نام کی۔

    فرنچ اوپن مینز کا فائنل آج نواک جوکووچ اور اسٹینلاس وورانکاکے درمیان کھیلا جائےگا۔

  • سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    میامی: عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مینز فائنل آف اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کو بریک نہ لگ سکی، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اسپین کی کارلا سوریز کو روند کر آٹھویں مرتبہ میامی اوپن کے ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجایا۔

    چھپن منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں حریف کھلاڑی سرینا ولیمز کے سامنے بے بس نظر آئی، سرینا نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

     دوسرے سیٹ میں بھی سرینا ولیمز ہی چھائی رہی، عالمی نمبر ایک نے چھ صفر سے دوسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مینز سنگل کا فائنل آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔