Tag: سرینا ولیمز

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    میلبورن : امریکہ کی سرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ مینز فائنل آج نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میلبورن کے او ٹو ایرنا میں کھیلے آسٹریلین اوپن ویمنز کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شاراپووا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    سرینا ولیمز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    ماریہ شاراپووا نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن سرینا کے تیز شاٹس اور جارحانہ کھیل کا شاراپووا کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

    سرینا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیت کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن اور انیسویں بار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • راجر فیڈرراور سرینا ولیمز نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    راجر فیڈرراور سرینا ولیمز نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    اوہایو : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے چھٹی مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    اوہایو میں کھیلے جانے والے فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے ڈیوڈ فیررر سے تھا، سوئس کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور ایک چھ سے مقابلہ برابر کردیا۔

    تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی، سابق عالمی نمبر ایک نے چھ دو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    ویمنز کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا، ولیمز نے فائنل میں سربیا کی ایوا ایوانووچ کو باآسانی چھ چار اور چھ ایک سے مات دی۔

  • سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    اوہایو:امریکی ریاست اوہایومیں کھیلےجانےوالے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجر فیڈرر نے جگہ بنالی ہے۔ جبکہ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا ٹکراؤ کینیڈین کھلاڑی میلاوس رونک سے ہوا۔

    سترہ گرینڈ سلیم ایونٹس کا ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار کے سامنے میلاوس رونک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔چھ تین اور چھ چار کے فرق سے سیٹس جیت کر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے۔

    ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ کی نمبر ون کھلاڑی امریکا کی سرینا ولیمز نے ڈینش حریف کیرولین وزنیاکی کو دو ایک سے شکست دی۔ وزنیاکی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ سرینا ولیمز نے کم بیک کرتے ہوئے وزنیاکی کو چھ دو اور چھ چار سے آخری دو سیٹس میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

  • سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

    سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شراپوا شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

    میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ سربیا کی اینا ایوانووچ سے تھا، امریکی کھلاڑی نے کھیل کا آغاز تو جیت کے ساتھ کیا لیکن وہ اختتام فتح کے ساتھ نہ کرسکیں۔ سرینا نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد ایوانووچ نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ تین سے جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا سبلکووا نے تھرڈ سیڈ روس کی ماریہ شراپوا کو اپ سیٹ کردیا۔ سلواکین کھلاڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شراپوا کو تین چھ، چھ چار اور چھ ایک سے قابو کرلیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو زیر کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:سرینا ولیمزاورجوکووچ چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس:سرینا ولیمزاورجوکووچ چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے سلواکیہ کی ڈینیئلا ہینچکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

    امریکی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔ ویمنز سنگلز کے ایک اور میچ میں چینی کھلاڑی لی نا نے جمہویہ چیک کی لوسی صفارووا کو دو ایک سے مات دی۔ چیک کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری حاصل کی جس کے بعد لی نا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ اور فیصلہ کن سیٹ چھ تین سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

    مینز سنگلز میں عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے ازبکستان کے ڈینس ایستومن کو باآسانی چھ تین، چھ تین اور سات پانچ سے زیر کرتے ہوئے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

     

  • فیشن شو میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارینکا کی شاندار کیٹ واک

    فیشن شو میں سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارینکا کی شاندار کیٹ واک

    ٹینس کے کھلاڑی فیشن کے میدان میں اتر آئے، ٹینس کی بہترین کھلاڑی سرینا ولیمز اور وکٹوریا نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے شائقئین کے دل جیت لئے۔

    تھائی لینڈ میں رنگارنگ فیشن شو کا انعقاد ہوا، جسمیں ماڈلز کے ساتھ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اور عالمی نمبر دو وکٹوریا ازارینکا نے ریمپ پر جلوے بکھرے، ڈیزائنر کے تیار کردہ آنے والے سال کیلئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

    سرینا ولیمز اور وکٹوریہ ازارنیکا سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جن کے زیب تن کئے ہوئے دیدہ زیب ملبوسات کو شائقین نے بے حد پسند کیا، نئے سال کے نئے کلیکشن کی نمائش اور عالمی ٹینس اسٹارز کی موجودگی نے تو فیشن شو میں چار چاند لگا دیئے۔