Tag: سرینڈر

  • علی امین گنڈا پور نے عدالت  کے سامنے سرینڈر کردیا

    علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، جس کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے کیس پر سماعت کی ، علی امین نے عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔

    عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا اور علی امین کو جانے کی اجازت دے دی۔

    راجہ ظہور الحسن نے کہا آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے اس حوالے سے آڈر موجود ہے۔

    جس ہر جج مبشر حسن چشتی کا کہنا تھا کہ چلیں آپ اپنے دلائل شروع کریں میں سن رہا ہوں، وکیل صفائی نے کہا میں آج دلائل نہیں دے سکتا، مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہیے۔

    مزید پڑھیں : علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    جج مبشر حسن چشتی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 5 گھنٹے ہیں آپ شروع کریں تو وکیل صفائی راجہ ظہور الحسن نے کہا اگر میں نے 5 گھنٹے دلائل دینے ہیں تو کم از کم 5 دن تیاری کیلئے بھی چاہیے، عدالت نے ہمیں ترمیم والا 342 کا سوالنامہ دے دے ہم دلائل اور بیانات اکٹھے دے دیں گے۔

    جج مبشر نے ریمارکس دیئے آج 3 بجے آپ کو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا، جس پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا سر میں 21 تاریخ کو نہیں آیا تھا کیونکہ سینٹ الیکشن تھے میں وزیر اعلیٰ کیساتھ ووٹر بھی ہوں۔

    جج مبشر حسن چشتی نے مزید کہا کہ ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آنلائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے تو وزیراعلیٰ نے کہا میں آن لائن آگیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو ہے تاہم کیس کی سماعت میں 3 بجے تک کا وقفہ کردیا گیا۔

  • شہزادہ فلپ نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس رضاکارانہ طور پرسرینڈرکردیا

    شہزادہ فلپ نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس رضاکارانہ طور پرسرینڈرکردیا

    لندن : ملکہ برطانیہ کے 97 سالہ شوہر شہزادہ فلپ نے رضاکارانہ طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک حکام کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ روز قبل سورج کی تیز کرنیں آنکھوں پر پڑنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے تھے، حادثے کے دوران شہزادہ فلپ خوش قسمتی سے محفوظ رہے لیکن دو خواتین اس حادثے میں معمولی زخمی ہوگئی تھیں۔

    دو روز قبل پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلپ نے گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ نہیں باندھی، اُن کی تصویر محکمہ ٹریفک کو موصول ہوئی جس کے بعد انہیں آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنا بہت ضروری ہے۔

    بکنگھم پیلیس کیا جانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ نے اپنا لائسنس سرینڈر (پولیس کے حوالے) کردیا ہے۔

    بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کافی غور کرنے کے بعد ڈیوک آف ایڈن برگ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک حکام کے حوالے کردیں گے‘۔

    نورفولک پولیس نے سہزادہ پولیس کی جانب سے افسران کو لائسنس سرینڈر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ فلپ کا لائسنس ڈی وی ایل اے کو واپس کردیا گیا ہے۔

    حادثے کے کچھ روز بعد شہزادہ فلپ نے خاتون کو خط لکھا تھا کہ اچھا لگا آپ کو زیادہ چوٹ نہیں آئی، خاتون شہزادے کی جانب سے خط ملنے پر حیران ہوگئیں کہ شہزادہ فلپ نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

    انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ حادثے کے بعد مجمع اکٹھا ہوتا دیکھ کر پولیس نے جانے کا مشورہ دیا جس کے باعث وہ ان کی خیریت معلوم نہیں کرسکے تھے۔

    واضح رہے کہ حادثے میں بال بال محفوظ رہنے والی خاتون ایما نے شہزادے کے فوری معذرت نہ کرنے پر ان پر کڑی تنقید کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

    یاد رہے کہ 18 جنوری کے دن ملکہ برطانیہ کے شوہر 97 سالہ ششہزاد ہفلپ کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے تھے لیکن خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

    برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر اور شاہی خاندان کے سربراہ پرنس فلپ کو ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر وارننگ دی تھی، محکمہ پولیس نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو چالان کیا جائے گا۔