Tag: سرینگر

  • افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    سرینگر: کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماؤں نے دی ہے۔ بھارت نے افضل گرو کو 2013 میں تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    دکانوں، کاروباری مراکز پر تالے ہیں اور تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ افضل گرو کو بھارتی عدالت نے ممبئی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں سنہ 2013 میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اور وہیں تدفین کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری نگر، پولیس سینٹر پر حملہ، 4 بھارتی اہلکار ہلاک

    سری نگر، پولیس سینٹر پر حملہ، 4 بھارتی اہلکار ہلاک

    سرینگر: پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے کے نتیجے میں 4 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے مقبوضہ کشمیر ضلع پلواما میں واقع پولیس کے ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں چار بھارتی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متعدد زخمی ہیں.

    ذرائع کے مطابق زخمی بھارتی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا رہی ہیں تاہم زخمیوں کی تعداد کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے.

    کشمیری میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کے دھاوے میں ہلاک ہونے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ واقعہ کے فوری بعد قابض بھارتی افواج نے پورے ضلع کا محاصرہ کررکھا ہے اور صبح سے ٹیلی فون و نیٹ سروس معطل کررکھی ہیں.

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس سینٹر میں دھاوا بولنے والے 3 حملہ آوروں کو بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے مقابلے میں ماردیا ہے.

    خیال رہے کہ سال 2017  کے دوران بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر پلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا جس سے نہ صرف یہ کہ کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ کئی افراد آنکھوں کی نعمت سے بھی محروم ہوئے.

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو گھر گھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا، اور سرینگرکے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بھی بند کردی گئی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے2 کشمیری نوجوان شہید گئے تھے۔ بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا تھا۔


    بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کابازارگرم کررکھاہے‘ملیحہ لودھی


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دُلت نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیلٹ گن سے نابینا ہوکرکشمیری نوجوان نسل ہمیشہ کے لیےمعذورہورہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی کا بھرپور جشن

    مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی کا بھرپور جشن

    سرینگر: بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سرینگر میں نوجوانوں نے ریلی نکالی۔ دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ انداربی نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کا تسلط اور ظلم و سمت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کو کم نہ کرسکا۔ سرینگر میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں ریلی نکالی۔

    دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی نے بھی تقریب کا اہتمام کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔

    پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 1947 سے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ مستحکم پاکستان کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

    کل بھارت کے یوم آزادی پر حریت رہنماؤں نے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ کل مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔


  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

    وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔


  • مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد

    سرینگر: بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں شدت آگئی۔ طلبا کے احتجاج کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے جس سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 25 روز سے طلبا بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ گلیاں اور کوچے بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج رہے ہیں۔

    سرینگر، ترال اور دیگر علاقوں میں طلبا بدستور سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی طلبا پر بھارتی فورسز کے تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    قابض فوج نے 7 طالب علموں کو گرفتار بھی کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    بھارتی فورسز کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں لیکن جانوں کا نذرانہ پیش کرتے کشمیری عوام بھارتی مظالم کے آگے ہار ماننے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف کشمیری طلبا کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ سرینگرمیں قابض بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کا بہیمانہ تشدد بھی کشمیری نوجوانوں کے حوصلے پست نہ کر سکا۔

    قابض بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف طلبا گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔

    سرینگر میں احتجاج کے دوران فورسز نے نہتے طلبا پر لاٹھیاں برسا دیں۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

    بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 6 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    یاد رہے کہ سرینگر میں 19 سال کے طالب علم کی شہادت اور کالج اساتذہ اور طالب علموں پر بھارتی فورسز کے تشدد کے خلاف مقبوضہ وادی کے طلبا گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    طالبات بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں۔ احتجاجی طلبا و طالبات بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    حریت رہنماؤں نے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے گزشتہ جمعے کو ہڑتال کی اپیل بھی کی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر: اذان اور نماز جمعہ پر پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر: اذان اور نماز جمعہ پر پابندی عائد

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔ قابض فوج نے اذان اور نماز جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی لہو لہو وادی میں آزادی کے متوالے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

    بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی سراپا احتجاج ہے۔

    کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی فورسز نے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے شروع کردیے۔ بلا جواز گرفتاریوں اور گھر گھر تلاشی کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔

    حریت رہنماؤں کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا، تاہم قابض فوج میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور علی گیلانی کو احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: حریت رہنما ایک بار پھر گرفتار

    بھارتی پولیس نے گزشتہ روز حریت رہنماؤں کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاج کررہے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136 واں روز، 2 مزید نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136 واں روز، 2 مزید نوجوان شہید

    سرینگر: بھارتی فوج نے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ مقبوضہ وادی میں کئی ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ جنت نظیر وادی میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے۔ 136 ویں روز بھی کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ گزشتہ روز باندی پورہ کے علاقے میں مزید 2 کشمیری نوجوان بھارتی ظلم کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ کرفیو کے باعث تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند جب کہ کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی اب تک بند ہے۔

    جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج *

    حریت کانفرنس کی اپیل پر 24 نومبر تک ہڑتال میں توسیع کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد میں حق خود ارادیت کو کشمیری عوام کا بنیادی انسانی حق قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

    قرارداد پیش کرنے میں چین، ملائشیا، برازیل سمیت 72 ممالک نے تعاون کیا۔ قرارداد کی سماجی، انسانی و ثقافتی امور کی 193 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے منظوری دی جس میں مصر، ایران، نائیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

  • سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج

    سرینگر: جنازے میں شریک کشمیریوں پر بھارتی فوج کا لاٹھی چارج

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے معمر شخص کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی فورسز جنازے کے شرکا پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ وادی میں 133 دن سے کرفیو جاری ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک معمر شخص کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا پر بھارتی فورسز ٹوٹ پڑیں اور عوام کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

    کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے، مشعال ملک *

    حریت قیادت نے احتجاج میں چوبیس نومبر تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج نمازجمعہ کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کیا جائے گی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو 133 روز گزر چکے ہیں۔ گزشتہ 4 ماہ 13 دن سے سڑکوں پر سناٹا، تجارتی مراکز اور اسکول بند ہیں۔ اس عرصہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والے ترک صدر طیب اردغان نے کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی واضح حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس اور بعد ازاں قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششیں اقوام متحدہ میں آگے بڑھائے گا۔ ’ہم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور وہاں پیش آنے والے درد ناک واقعات سے آگاہ ہیں‘۔