Tag: سرین ایئر

  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے انجن میں خرابی

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے انجن میں خرابی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی طیارے کے دوسرے انجن میں بھی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی پرواز ای آر 502 میں خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کروائی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

    ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز کو کراچی اتارا گیا جس کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی تھی، انجینیئر طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسی طیارے کے دوسرے انجن میں بھی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

  • مسافروں کی سہولت کے لیے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

    مسافروں کی سہولت کے لیے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

    کراچی: نجی ایئر لائن سرین ایئر کل سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نجی ایئر لائن سیرین ایئر کو انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

    نجی ایئر لائن سیرین ایئر اب متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے کر رہی ہے، سرین ایئر کی پہلی پرواز کل اسلام آباد سے شارجہ کے لیے روانہ ہوگی۔

    واضح رہے کہ سرین ایئر شارجہ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کرے گی، اور یکم مئی سے دبئی کے لیے بھی پروازیں چلائے گی۔

    سرین ایئر کے فضائی بیڑے میں جدید طیاروں کی شمولیت کا فیصلہ

    سی ای او سرین ایئر صفدر ملک کا کہنا ہے کہ لاہور سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اڑان بھرا کریں گی، انھوں نے کہا سیرین ایئر کی متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں شروع ہو نے سے ہم وطنوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

    سعودی ایوی ایشن گاکا نے بھی سرین ایئر کو سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے رکھی ہے۔

    سی ای او سرین ایئر کے مطابق سعودی عرب میں فلائٹ آپریشن بحال ہو تے ہی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا، انھوں نے کہا سرین ایئر لائن پہلے مرحلے میں جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔