Tag: سری لنکا

  • پہلا ون ڈے: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو شکست دیدی

    پہلا ون ڈے: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو شکست دیدی

    سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مدوشنکا کی ہیٹ ٹرک کی بدولت زمبابوے کو سات رنز سے شکست دے دی۔

    زمبابوے کی ٹیم نے ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 76، جانتھ لیانگے ناقابل شکست 70 اور کمنڈو مینڈس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے دو جبکہ شان ولیمز، سکندر رضا، بلیسنگ مزارابانی اور ٹریور گوانڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    زمبابوے نے ہدف کے تعاقب میں پہلے اوور میں بغیر کھاتہ کھولے دو وکٹیں گنوا دیں، بعد ازاں بین کرن (70) اور شان ولیمز (57) نے 118 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔

    سکندر رضا نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے، ٹونی منیونگا 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    زمبابوے کو آخری اوور میں جیت لے لیے 10 رنز درکار تھے اور پانچ وکٹیں باقی تھیں۔ مدوشنکا نے پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی۔

    پاکستان نے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی

    زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا سکی۔

    سری لنکا کی جانب سے مدوشنکا نے چار، اسیتھا فرنانڈو نے تین اور کمندو مینڈس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • 15 سال پرانا راز کھل گیا، سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار

    15 سال پرانا راز کھل گیا، سری لنکا کے سابق نیول چیف گرفتار

    کولمبو : سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن پولیس نے بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15 سال قبل پیش آنے والے ایک پراسرار اغوا اور گمشدگی کے کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔

    یہ واقعہ سال 2010 میں پیش آیا تھا جب ایک 48 سالہ شخص اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ایڈمرل الوگتنے اُس وقت سری لنکن نیوی کے انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    تاہم معاملے کی تازہ تفتیش کے دوران ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے ایڈمرل الوگتنے کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں بدھ تک تفتیشی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

    ایڈمرل نشانتھا الوگتنے 2020 سے 2022 تک سری لنکن بحریہ کے 24 ویں سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کیوبا میں سری لنکا کے سفیر بھی مقرر کیے گئے تھے۔

    ان کے خلاف یہ گرفتاری ایک سنجیدہ نوعیت کی کارروائی سمجھی جا رہی ہے جو ماضی کے حساس اور غیر حل شدہ کیسز کی نئی چھان بین کی عکاسی کرتی ہے۔

  • سری لنکا نے بنگلادیش کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    سری لنکا نے بنگلادیش کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    سری لنکا نے بنگلادیش کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 99 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

    سری لنکا نے بنگلادیش کو پالی کیلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 99 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ کشال مینڈس نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان چارتھ اسالنکا نے 58 رنز بنائے۔

    بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، تنظیم حسن، تنویر اسلام اور شمیم حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 39.4 اوورز میں 186 رنز بناکر چلتی بنی، توحید ہردوئے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو اور دشمنتھا چمیرا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونیتھ ویلالاگے اور ونندو ہاسارنگا نے دو، دو وکٹیں گرائیں۔

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    لنکا ٹائیگرز نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 77 رنز جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 10 جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلا دیشی کپتان کا بڑا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شنٹو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شنٹو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی۔

    سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شنٹو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔

    نجم الحسن شنٹو نے مزید کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں، میرا یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شنٹو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/bangladesh-young-batsman-najamul-hussain-captain-all-three-formats/

  • بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سری لنکا بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار

    بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سری لنکا بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار

    بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اقدام سے سری لنکا بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے ناقابلِ تنقید سمجھے جانے والے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے دیگر معاہدوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا اس وقت بھارت کے ساتھ کئی معاہدوں پر بات چیت کر رہا ہے، جن میں ایک قومی بجلی کے گرڈز کو جوڑنے اور دوسرا دونوں ممالک کے درمیان زمینی پُل تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

    اقوامِ متحدہ میں سری لنکا کے سابق سفیر دیان جیتھلیکا کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے جیسے عام معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر سکتا ہے تو پھر بھارت کے ساتھ ایندھن اور بجلی کے معاہدے کرنا سری لنکا کی بے وقوفی ہو گی۔

    مبصرین توانائی، انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی جیسے اہم شعبوں میں بھارت کے ساتھ سودے کرنے سے پہلے زیادہ غور و خوض اور جانچ پڑتال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے متعلق بھارت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ہے، معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

    نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے واضح کردیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی، سندھ طاس معاہدے ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

  • سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افسران ہلاک

    سری لنکا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، بدقسمت ہیلی کاپٹر میں فورسز کے 12 سے زائد اہلکار اور افسران موجود تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے اہلکار نے بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹر وسطی سری لنکا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں مسلح افواج کے ایک درجن اہلکار و افسران موجود ہے۔

    سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ باقی 6 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اتھرکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپڑ گرنے کا واقعہ اترا کاشی میں رونما ہوا۔

    ریسکیو ادارے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    دورہ مشرق وسطیٰ میں خلیج فارس کا نام تبدیل کردوں گا، ٹرمپ

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں اور بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثے کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔

    بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اورتربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

  • مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    مسافر ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

    سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹری پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی تو نہیں ہوا تاہم 6 ہاتھیوں کی موت ہوگئی جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق مسافر ٹرین جنگلی حیات کیلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔

    واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

    اس سے قبل ایک واقعے میں بھارتی ریاست کیرالہ کے مندر میں لائے گئے ہاتھی بدک کر بھاگ اٹھے تھے۔ بھگڈر مچنے سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک بیس زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تروپتی سوامی مندر میں ہندوؤں کے 10 روزہ تہوار کے دوران شام عقیدت مندوں کے مندر میں داخل ہونے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

    ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    ہاتھی کے ساتھ سیلفی کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہاتھی تہوار کے موقع پر مندر میں لائے گئے تھے، پٹاخے پھوٹنے اور آتش بازی پر ہاتھی بدک کر بے قابو ہوگئے۔

  • خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبشار میں ڈوبتے شخص کو بچالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آبشار میں ڈوبتے شخص کو بچالیا، ویڈیو وائرل

    ملائیشین خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا میں آبشار میں ڈوبتے شخص کو بچالیا، جس کی ویڈی وائرل ہوگئی۔

    سری لنکا میں چھٹیاں گزارنے جانے والی ملائیشیا کی وی لاگر رئیل لائف ہیرو بن گئیں، انھوں نے دیالوما آبشار میں ایک مقامی شخص کو ڈوبنے سے بچانے کے بعد بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سیاح نے ڈرامائی انداز میں آبشار میں ڈوبنے والے شخص کو ریسکیو کیا اور یہ لمحات سیاح کے ذاتی ٹورسٹ کیمرے میں مقید ہوگئے۔

    فوٹیج میں اس شخص کے دوستوں کو مدد کے لیے چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ آبشار کے گہرے حصے میں میں قدم رکھنے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھا اور زندگی بچانے کے لیے جدوجہد کرتا رہا۔

    خاتون سیاح جن کی شناخت فرح پتری ملیانی کے نام سے ہوئی، انھوں نے فوری طور پر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پانی میں غوطہ لگایا اور ڈوبنے والے شخص کو کامیابی کے ساتھ ساحل پر واپس لے آئیں۔

    اس دوران ڈوبنے والے شخص کے دوست جلدی سے اس کی طرف بھاگے اور اسے جائے وقوعہ سے دور لے گئے۔

    اس واقعے کے بعد، فرح پتری ملیانی نے سوشل میڈیا پر اس کلپ کو شیئر کیا، انھوں نے اپنا تجربہ بتایا اور آبشاروں کے چھپے خطرات کے بارے میں دوسروں کو خبردار کیا۔

  • آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس، سری لنکا کو چیمپئنزٹرافی میں شامل کرنیکا مطالبہ

    آسٹریلیا کیخلاف شاندار پرفارمنس، سری لنکا کو چیمپئنزٹرافی میں شامل کرنیکا مطالبہ

    آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد کرکٹ فینز نے سری لنکن ٹیم کو بھی آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں شامل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بنگلہ دیش سے زیادہ سری لنکا اس بات کی مستحق ہے کہ اسے چیمپئنزٹرافی میں شامل کیا جائے، صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی جیت بہترین ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ شائقین کا چیمپئنزٹرافی کے حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اسے 10 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہونا چاہیے اور سری لنکا کی ٹیم کو اس میں ہونا چاہیے تھا۔

    چارتھ اسالنک کی قیادت میں بدھ کو پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف 49 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، سری لنکن بولرز کے آگے کینگرو بیٹرز بری طرح ناکام نظر آئے۔

    سری لنکا کے گیند بازوں نے 215 رنز کے معمولی ہدف کا دفاع کیا، آسٹریلیا کی ٹیم 34 اوورز میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    https://urdu.arynews.tv/australia-announce-squad-for-champions-trophy-2025/

  • ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کر دی!

    ایک بندر نے پورے سری لنکا کی بجلی بند کر دی!

    سری لنکا گزشتہ روز تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام امور ٹھپ ہوگئے جب اس کی وجہ جانی گئی تو ایک بندر کا ہاتھ اس بڑے واقعہ میں نظر آیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جزیرائی ملک سری لنکا اچانک بجلی معطل ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز مکمل تاریکی میں ڈوب گیا اور پیر تک مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سری لنکا میں معمولات زندگی درہم برہم اور بجلی پر انحصار کرنے والا نظام ساکت ہوگیا۔ کئی اسپتالوں میں متعدد آپریشنز بھی منسوخ کرنے پڑے۔

    بعد ازاں متعلقہ حکام اور تیکنیکی عملے نے جنوبی کولمبو میں سیلون الیکٹرسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں آنے والی فنی خرابی کو دور کر کے کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال کی تاہم پیر تک کئی علاقے بجلی سے محروم تھے۔

    جب اس ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیق کی گئی تو اس کے پیچھے ایک شرارتی جانور بندر کا ہاتھ نظر آیا۔

    اس حوالے سے سری لنکا کے وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے بیان دیا ہے کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا تھا اور اس نے گرڈ کے آلات سے چھیڑ چھاڑ کی، اسی دوران وہ ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انجینیئرز بجلی کے نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مکمل طور پر بجلی بحال کب تک ہو سکے گی۔