Tag: سری لنکا بمقابلہ افغانستان

  • نسانکا نے افغان بولرز کی درگت بناتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑدی

    نسانکا نے افغان بولرز کی درگت بناتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری جڑدی

    سری لنکن اوپنر پیتھوم نسانکا نے افغان بولرز کو نشانے پر رکھ لیا، تمام گیند بازوں کی درگت بناتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور افغانستان کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ پالے کیلے میں کھیلا جارہا ہے۔ میزبان اوپنر پیتھوم نسانکا نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افغانستان کے بولرز کی درگت بنادی۔

    نسانکا نے صرف 139 بالز پر 210 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جبکہ انھیں کوئی بھی افغان بولرز آؤٹ کرنے میں ناکام رہا۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 20 چوکے بھی شامل تھے۔

    سری لنکا کے دنوں اوپنرز اویشکا فرنینڈو اور نسانکا نے اپنی ٹیم کو 182 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ فرنینڈو 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اوپنر کی ڈبل سنچری کی بدولت میزبان نے پہلے ون ڈے میں افغانستان کے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے کوٹے کے 10 اوورز میں 79 رنز دیتے ہوئے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ محمد نبی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • ورلڈ کپ 2019: سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی

    کارڈف: ورلڈ کپ 2019 کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے 201 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی ٹیم 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نوان پردیپ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب محمد شہزاد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رحمت شاہ 2 رنز بنا کر ادانا کا شکار بنے۔

    حضرت اللہ ززئی 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شاہدی کو 4 رنز پر پردیپ نے پویلین روانہ کیا، محمد نبی 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کا شکار بنے۔

    گلبدین نائب 23 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زردان 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، راشد خان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دولت زردان اور حامد حسن 6، 6 رنز بنا کر ملنگا کا نشانہ بنے، مجیب الرحمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کے نوان پردیپ نے 4 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، لیستھ ملنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں، ادانا اور پریرا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا، محمد نبی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ 92 رنز پر گری جب کپتان کرونا رتنے 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    کوشل پریرا نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کوشل پریرا کو لیگ اسپنر راشد خان نے آؤٹ کیا اس کے بعد کوئی سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

    تھریمانے 25 رنز پر محمد نبی کا شکار بنے، مینڈس 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انجلیو میتھیوز اور ڈی سلوا کو صفر کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کے محمد نبی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دولت زردان اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔