Tag: سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ

  • سری لنکا کیخلاف انگلش پیسر کرس ووئیکس اسپنگ بولنگ پر کیوں مجبور ہوئے؟

    سری لنکا کیخلاف انگلش پیسر کرس ووئیکس اسپنگ بولنگ پر کیوں مجبور ہوئے؟

    انگلینڈ کے تیز ترین بولر سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اسپن بولنگ کرتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اوول میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جوانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب فاسٹ بولر کرس ووئیکس اسپنگ بولنگ کرنے پر مجبور ہوگئے، ان کے اس عمر پر ساتھی کھلاڑی جوئے روٹ کے تاثرات دیدنی تھے۔

    ووئیکس نے جو ایکشن اپنایا تھا وہ جوئے روٹ کی آف اسپن بولنگ سے کافی ممالث رکھتا تھا، اس انداز پر جوئے روٹ بھی حیران ہوئے بنا نہ رہ سکے۔

    ہفتے کو لندن اوول میں میچ کے دوران روشنی کافی کم ہوگئی، اس وجہ سے مجبوراً ووئیکس کو آف اسپن بولنگ کرنا پڑی کیوں کہ ان کی برق رفتار گیند اتنی کم روشنی میں کھیلنا ممکن نہیں ہوتا۔

    اس دوران ووئیکس کو بولنگ کرنے میں کافی مشکل پیش آئی اور وہ شاٹ پچ گیندیں کرتے رہے جبکہ اسپن بولنگ کرتے ہوئے ان کی لائن و لینتھ بھی کافی خراب رہی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے اولی پاپ کے شاندار 154 رنز کی بدولت 325 رنز اسکور کیے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا نے آخری اطلاعات تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے تھے۔

  • چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    چوتھا ون ڈے، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دیدی

    کولمبو: سری لنکا نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو پینسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جیمز ٹیلر نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ نوے رنزبناکر مینڈس کا شکار بنے۔

    ایوائن مورگن نے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ دلشان، ہیراتھ اور مینڈس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سنگاکارا نے چھیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔

    میتھیوز نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز بنائے،  سیریز کا پانچواں ون ڈے دس دسمبر کو پالیکلے میں کھیلا جائے گا۔