Tag: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش

  • ایسا کیا ہوا کہ بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم گیند کے پیچھے دوڑ پڑی! دلچسپ ویڈیو

    ایسا کیا ہوا کہ بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم گیند کے پیچھے دوڑ پڑی! دلچسپ ویڈیو

    بنگلہ دیشی ٹیم کے پلیئرز نے باؤنڈری بچانے کے لیے مثال قائم کردی، ایک گیند کے پیچھے آدھی ٹیم باؤنڈری کی طرف دوڑتی نظر آئی۔

    کرکٹ کو ریکارڈز کا کھیل کہتے ہیں مگر کبھی کبھی اس میں کافی دلچسپ واقعات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ بنگلہ دیش اور سرلنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھی دیکھنے کو ملا۔

    چٹوگرام میں میزبان اور آئی لینڈرز کے درمیان جاری ٹسیٹ میچ کے دوران باؤنڈری لائن کی طرف جاتی ایک نسبتاً آہستہ گیند کو روکنے کے لیے بنگلہ دیشی فیلڈرز ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے پائے گئے۔

    ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے سے چند اوورز قبل سری لنکن بیٹر پربتھ جےسوریا کے بلے کا باہری کنارہ چھو کر گیند سلپ اور گلی پوزیشنز کے درمیان سے باؤنڈری کی طرف جانے لگی۔

    تاہم اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی جب اس ایک گیند کو روکنے کے لیے بنگلادیش کی تقریباً آدھی ٹیم دوڑ پڑی۔

    پانچ بنگالی پلیئرز گیند کی طرف اس طرح لپکے جیسے وہ اسے نہ پکڑ سکے تو میچ ہار جائیں گے۔ گیند کے پیچھے بھاگبنے اور اسے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 531 رنز بنائے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 178 رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوئی۔ دوسری اننگز میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بناکر اپنی برتری 455 رنز کرلی ہے۔

  • ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہیں۔

      سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔

    دوسری جانب بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضٰی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اب کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

    سری لنکا کی جانب سے اوپنر تھریمنے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا اور اب تک سری لنکا نے 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنالئے ہیں۔

    سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔