Tag: سری لنکا دہشت گردی

  • سانحہ ایسٹر تحقیقات، سری لنکن صدر نے انٹیلی جنس سربراہ کو برطرف کردیا

    سانحہ ایسٹر تحقیقات، سری لنکن صدر نے انٹیلی جنس سربراہ کو برطرف کردیا

    کولمبو: سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ممکنہ طور پر ایسٹر بم دھماکوں کی تحقیقات کے تنازع پر انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف سری سیرا مینڈس کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرلنکن انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف سری سیرا مینڈس نے بیان دیا تھا کہ ایسٹر حملے روکے جا سکتے تھے جس میں تقریباً 45 غیرملکیوں سمیت 258 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سری لنکن صدر نے چیف کو جبری برطرف کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے سی سینا کے انٹیلی جنس چیف نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ صدر انتہا پسندوں کی جانب سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ سیکیورٹی اجلاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، صدراتی دفتر نے برطرفی کی وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ سری لنکن صدر نے جمعے کے روز کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے 21 اپریل کے حملوں کی تحقیقات کے لیے بننے والے پارلیمانی کمیٹی (پی ایس سی) کی مخالفت کی تھی۔

    دوسری جانب ذرائع نے بتایا تھا کہ میتھری پالا سری سینا نے تفتیش کے لیے پولیس اور فوج یا خفیہ ادارے کے کسی بھی اہلکار کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے سے انکار کردیا۔ کمیٹی کی کارروائی کے دوران، ان کی گواہی کے عمل کی لائیو ٹیلی کاسٹ کو صدر کے احکامات پر روک دیا گیا۔

    سری سینا کے سیکریٹری دفاع اور پولیس چیف نے کہا کہ صدر میتھری پالا سری سینا، جو بذات خود وزیر دفاع اور وزیر امن و عامہ ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے لیے باضابطہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہیں کرتے جس میں 21 اپریل کے دھماکوں کی پہلے سے جاری کی گئی وارننگ بھی شامل ہیں تاہم سری لنکن صدر نے بارہا اس بات کی تردید کی کہ انہیں حملوں کے خطرے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔

    سری لنکا دہشت گردی، جرمن مسلمانوں کا اظہار یکجہتی کے لیے ملکی دورہ

    انہوں نے گذشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ان کے نیشنل پولیس چیف اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایسٹر حملوں سے 13 روز قبل ملاقات ہوئی تھی لیکن کسی افسر نے انہیں بھارت سے موصول ہونے والے خطرے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا۔

  • سری لنکا دہشت گردی، صدر نے پولیس سربراہ کو معطل کردیا

    سری لنکا دہشت گردی، صدر نے پولیس سربراہ کو معطل کردیا

    کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر خود کش دھماکوں کے بعد ملکی صدر میتھری پالا سری سینا نے پولیس چیف پوجیتھ جیا کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن پولیس سربراہ کو ازخود عہدہ نہ چھوڑنے پر معطل کیا گیا، صدر میتھری اتنے بڑے سانحے کے بعد غلفت برتنے پر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے ایسٹر پر بم حملوں کو روکنے میں ناکامی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سکیورٹی اداروں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پولیس چیف کو معطل کرنے کے بعد نائب پولیس چندنا وکرما رتنے کو قائم مقام پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    اس دہشت گرد حملے سے قبل سری لنکن سیکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں تاہم اس کے باوجود پولیس نے حملے کی روم تھام کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔

    سری لنکن صدر نے ان بم دھماکوں کے بعد پولیس سربراہ کو اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے حکم ماننے سے ا نکار کردیا تھا، بعد ازاں انہیں جبری معطل کیا گیا۔

    ہنگامی قانون کے تحت سری لنکا میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 خودکش دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سوئٹزرلینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے حق میں رائے دی جس کے بعد برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔