Tag: سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، تربیتی کیمپ کیلئے پی سی بی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انیس سے تئیس ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان


    کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی،شان مسعود،احمدشہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، محمدرضوان، یاسرشاہ، محمداصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمدعامر، محمدعباس، وہاب ریاض اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان


    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، چار قومی کھلاڑی یو اے ای روانہ

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، چار قومی کھلاڑی یو اے ای روانہ

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے چار کھلاڑی متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہو گئے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل خرم منظور، اظہر علی، راحت علی اور محمد طلحہ لاہور سے ابوظہبی کے لئے روانہ ہوئے۔

    روانگی کے موقع پراظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، ون ڈے کی طرح ٹیسٹ سیرز میں بھی فتح کا تاج پہن کر آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سر زمین میں شکست دی ہے، یہ اچھی کارکردگی کا ہی نتیجہ ہے۔

    سینئر کھلاڑی یونس خان اور اسد شفیق کراچی سے روانہ ہونگے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگرکھلاڑی سری لنکا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

    سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ اکتیس دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ جنوری سے دبئی اور تیسرا ٹیسٹ سولہ جنوری سے شارجہ میں ہو گا۔