Tag: سری لنکا کرکٹ

  • سری لنکن بورڈ نے سنتھ جے سوریا کو قومی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا

    سری لنکن بورڈ نے سنتھ جے سوریا کو قومی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور اوپنر سنتھ جے سوریا کو قومی ٹیم کا کُل وقتی کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

    جمعرات کو سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اعلان کیا کہ انھوں نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو فوری طور پر ایک سال کے لیے کل وقتی ’کرکٹ کنسلٹنٹ‘ مقرر کیا ہے۔

    جے سوریا کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایس ایل سی کے قومی پروگرام بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ منعقد ہوں۔

    سابق اوپنر تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کی بہترین کارکردگی کی نگرانی کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ پرفارمنس سینٹر کے ساتھ منسلک تمام ٹیموں کی تربیت اور کوچنگ کی ضروریات کا بھی خیال رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی شرمناک پرفارمنس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ یں انتظامی سطح پر کئی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

  • سری لنکن بولر پر مکمل پابندی عائد

    سری لنکن بولر پر مکمل پابندی عائد

    کولمبو: منشیات کے الزام میں گرفتار سری لنکن بولر شیہان مدوشناکا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل سری لنکن پولیس نے سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر انھیں حراست لیا گیا اور بعد ازاں مجسٹریٹ نے انھیں جیل بھجوا دیا۔

    ادھر آج سری لنکا کرکٹ بورڈ نے 25 سالہ فاسٹ بولر شیہان مدوشناکا کی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے، مدوشناکا نے 2018 میں اپنے پہلے ہی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

    پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر کو جیل بھیج دیا گیا

    گزشتہ روز مجسٹریٹ نے مدوشناکا کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دے دیا تھا، کرکٹ سری لنکا کے مطابق منشیات کیس کی مکمل انکوائری تک مدوشناکا کرکٹ کی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ شیہان مدوشناکا نے بنگلا دیش کے خلاف صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انجریز کے باعث وہ تاحال کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔