Tag: سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے

  • وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان کی حمایت اور مدد پر سری لنکن صدر کا شکریہ

    وزیراعظم کا آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان کی حمایت اور مدد پر سری لنکن صدر کا شکریہ

    اسلام آباد :‌ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف معاہدے پر پاکستان کی حمایت اور مدد پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں شہباز شریف نے آئی ایم ایف معاہدےپرپاکستان کی حمایت اورمددپرسری لنکن صدرکاشکریہ اداکیا۔

    وزیراعظم نے سری لنکن صدر سے گفتگو کرتے آپ نےپاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستان اورسری لنکاقریبی بااعتماددوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کیلئےسری لنکا کےکردار پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہےپاکستان اورسری لنکاموجودہ معاشی مشکلات کےبھنورسےجلدنکل آئیں گے۔

    سری لنکن صدرنےوزیراعظم کی نیک تمناؤں کےاظہار پرشکریہ ادا کرتے ہوئے خیرسگالی جذبات کااظہارکیا ، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان قریبی دوست ہے،دوستوں کی مدد کرناہی دوستی ہے۔

    سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر سری لنکن صدر نےزور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے ، ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا ڈیفالٹ سےسری لنکاشدید مصائب کا شکارہوا، پاکستان کواس سے بچایا جائے۔