Tag: سری لنکا

  • ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی،عثمان بزدار

    ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی ہار سے سبق سیکھ کر آج میدان میں اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ میچ کی ہار سے سبق سیکھ کر آج میدان میں اترنا ہوگا، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شائقین کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا

    یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    اس سے قبل تین وڈے میچز کی سریز کراچی میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں، دونوں ٹیمیں کراچی سے الگ الگ فلائٹس کے ذریعے لاہور پہنچیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کی صبح کراچی سے لاہور پہنچی، قومی ٹیم کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

    ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے بلے باز احمد شہزاد نے بھی ٹیم کو ہوٹل میں ہی جوائن کر لیا ہے، ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کھلاڑی تازہ دم اور خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے۔

    ہوٹل پہنچنے پر قومی کرکٹرز کو گلدستے پیش کیے گئے اور پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز شام کے وقت کراچی سے لاہور پہنچے جنہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

    تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہفتے کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکن کپتان شکست کے باوجود کارکردگی سے مطمئن، پاکستان آنے کا تجربہ اچھا رہا: تھریمانے

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے، اوپنر عابد علی کو 74 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عمران اسماعیل

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہرا سری لنکا کے سر ہے، عوام میں جوش وجذبہ بڑھتا چلا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں بحال ہوگئی، سری لنکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری کرکٹ بحال کی۔

    سری لنکن ٹیم ماضی میں بڑے سانحے سے گزر چکی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سہراسری لنکا کے سر ہے، عوام میں جوش وجذبہ بڑھتا چلاجارہا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ اپوزیشن کو وزیراعظم کی کس بات پراعتراض ہے، وزیراعظم اگر جنرل اسمبلی میں تقریر نہ کرتے تو کیا مودی کو گولی مار دیتے۔

    کشمیری عوام کا جو حوصلہ بلند ہوا وہ عمران خان کی وجہ سے ہے، کشمیریوں کو معلوم ہوگیا کہ ایک مسلمان لیڈر اب سامنے آگیا ہے۔

  • ون ڈے سیریز پاکستان کے نام، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

    ون ڈے سیریز پاکستان کے نام، سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، اوپنر عابد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دئیے جانے والا 298 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان، عابد علی اور حارث سہیل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے 123 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، عابد علی 74 رنز بنا کر ڈی سلوا کا شکار بنے، بابر اعظم 31 رنز بنا کر پردیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    اوپنر فخر زمان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں پردیپ نے شناکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کپتان سرفراز احمد 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    حارث سہیل 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شیہان جے سوریا کا شکار بنے، افتخار احمد 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکن فاسٹ بولر پردیپ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کمارا، جے سوریا اور ڈی سلوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا تھا، اوپنر گناتھلاکا شاندار 133 رنز کی اننگز کھیلی۔

    سری لنکا کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب اویشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے، کپتان لہیرو تھریمانے نے 36 رنز بنائے انہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا، اوپنر گناتھلاکا نے 133 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، گناتھلاکا کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔

    پریرا 13 رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے، بھنوکا 36 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، شیہان جے سوریا کو 3 رنز پر شاداب خان نے پویلین روانہ کیا۔

    ڈی سلوا 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، سنداکان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شناکا 43 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، عثمان شنواری، شاداب خان، وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن کپتان لہیرو تھریمانے کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے پچ اچھی ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیلی۔ گزشتہ میچ میں بھی پچ اچھی تھی، مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے، سری لنکن ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 50 ویں ون ڈے میں کپتانی کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عماد وسیم کی جگہ محمد نواز اور امام الحق کی جگہ عابد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کوشش کریں گے کم سے کم رنز پر سری لنکا کو روکیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ شیڈول کے مطابق جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا۔

    دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

    ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔ تینوں ٹی 20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 10 سال بعد پاکستان آئی ہے، مہمان ٹیم کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے کھیلنے والے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

    ٹیم کے زیادہ تر پلیئر ون ڈے اسکواڈ والے ہی ہیں جس میں صرف 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کو ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ امام الحق کو انجری کی وجہ سے ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔

    ٹی 20 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ شیڈول کے مطابق جمعہ کو کراچی میں ہونا تھا جو بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا۔

    دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

    ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا۔ تینوں ٹی 20 میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم 10 سال بعد پاکستان آئی ہے، مہمان ٹیم کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) بدھ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ہونا تھا جو بارش کے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا اور دوسرا ون ڈے میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 67رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (آج) بدھ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسرا ون ڈے، ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی تاریخی کامیابی، سری لنکا کو 67 رنز سے شکست

    ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک سری لنکا سیریزعالمی کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے آج پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، قومی کھلاڑیوں کو محنت سے کھیل کر جیت اپنے نام کرنا ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا۔

  • نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر

    نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے، اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے میچ میں امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ 10سال بعد آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا انتظار ہے، امید ہے بارش مداخلت نہیں کرے گی۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہونے پرخوش ہوں، کراچی اس کا حقدار ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پہلےمیچ کے ٹکٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ 27 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جبکہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا۔

  • پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

    ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

    کرکٹ کی واپسی کے لیے ہمیں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے، سری لنکن کپتان

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے: احسان مانی

    سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے: احسان مانی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ 13 سال بعد سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے عالمی کرکٹ کے راستے کھلیں گے، ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، 13 سال بعد سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے عالمی کرکٹ کے راستے کھلیں گے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد سے دنیا کو پیغام جائے گا پاکستان محفوظ ملک ہے، پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔ ثابت ہوگیا پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں کتنے گہرے تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، کرکٹ کی واپسی میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا اہم کردار ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں پی ایس ایل کا بڑا کردار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ہی سری لنکا کو سپورٹ کیا ہے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا تھا اس کے باوجود وہ پاکستان آرہی ہے، پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے روابط بہت پرانے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ کیپ دلانے میں پاکستان کا اہم کردار تھا۔ کولمبو واقعے کے 10 روز بعد بھی ہماری انڈر 19 ٹیم سری لنکا گئی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن کہا تھا کہ کرکٹ کے لیے بھارت کے پیچھے نہیں بھاگوں گا، اگر بھارت کو ہم سے کرکٹ کھیلنی ہے تو کھیلے۔ سی ای او کرکٹ انگلینڈ بورڈ ڈائریکٹر کے ساتھ آرہے ہیں۔ ہم آج ایک قدم اٹھائیں تو 2 سے 3 سال میں منزل تک پہنچیں گے۔