Tag: سری لنکا

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے آئی لینڈرز کو 14 سال بعد ان ہی کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

    گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا دوسری اننگ میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو جی تکے لیے صرف 75 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کینگروز نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا نے پہلی اننگ میں 257 رنز بنائے تھے۔ اسکے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور ایلکس کیری کی سنچریوں کی بدولت 414 رنز بنائے تھے۔

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی ہے۔ کینگروز نے پہلا ٹیسٹ میچ اننگ اور 242 رنز کے بھاری مارجن سے جیتا تھا۔

    ایلکس کیری مین آف دی میچ اور اسٹیون اسمتھ مین آف دی سیریز قرار پائے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل رواں برس جون میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

  • ویڈیو: سری لنکن اسپنر کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک

    ویڈیو: سری لنکن اسپنر کی نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا نے ہیٹ ٹرک کرلی۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 30.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    رچن روندرا کو 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے کیوی کپتان مچل سینٹںر، میٹ ہینری، اور نیتھن اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تھکشانا نے 35ویں اوور کی آخری دو گیند پر وکٹیں حاصل کیں پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہینری کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

    مہیش تھکشانا ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل چمندا واس نے 2001 میں زمبابوے اور 2003 میں بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ لیسنتھ ملنگا نے 2007 میں جنوبی افریقا اور فرویز مہاروف نے 2010 میں بھارت میں ہیٹ ٹرک کی، ونندو ہسارانگا اور مدھوشنکا بھی ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

  • سری لنکا نے اماراسوریا کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کر دیا

    سری لنکا نے اماراسوریا کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کر دیا

    کولمبو: سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پیر کو ہرینی اماراسوریا کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کر دیا۔

    روئٹرز کے مطابق ڈسانائیکے نے تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو بھی دوبارہ وزیر خارجہ مقرر کیا، جب کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

    ڈسانائیکے کے بائیں بازو کے اتحاد نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں، ڈسانائیکے نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    سری لنکا کے صدر ڈسانائیکے

    سری لنکا میں اقتدار کے سنگھاسن پر کئی دہائیوں سے خاندانی جماعتوں کا تسلط رہا ہے، ایسے میں ڈسانائیکے سیاسی طور پر ایک ’بیرونی شخص‘ تھے، جنھوں نے ستمبر میں صدارتی انتخابات میں آسانی سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    عام انتخابات میں زبردست مینڈیٹ ملنے کے بعد صدر ڈسانائیکے نے پالیسیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، تاکہ ملک میں غربت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں۔

    یاد رہے کہ 22 ملین آبادی پر مشتمل ملک سری لنکا کو 2022 کے معاشی بحران نے کچل کر رکھ دیا تھا، جس کی وجہ سے غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت پیدا ہوئی تھی، اور ملک ڈیفالٹ کر گیا تھا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مضبوط مینڈیٹ سری لنکا میں سیاسی استحکام کو تقویت دے گا۔

  • سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

    سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوور میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    سری لنکا نے 190 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کرلیا، تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں لنکن ٹائیگرز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جانب سے تین تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

    تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کے کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود نے پچ کا معائنہ کیا۔پچ کو 5دن بڑے پنکھوں اور 2دن ہیٹر سے خشک کیا گیا۔

    پاکستان کے لئے بیٹنگ آرڈر میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    بولنگ میں ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود اصل ہتھیار ہوں گے جبکہ عامر جمال اور سلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔

    سوشل میڈیا کے ایکسپرٹ نہیں ہم بھارتی ٹیم کو سلیکٹ کرتے ہیں، گوتم گمبھیر

    انگلش ٹیم میں بھی پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، واپس آنےوالوں نے گفتگو میں کہا کہ محسن نقوی اورعبدالعلیم خان کی بدولت وطن واپس آئے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے 5 خواتین اور51 مرد قیدیوں کو سری لنکا سےچارٹرڈ طیارے سےوطن واپس لایا گیا۔

    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کئے۔

    یاد رہے محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے سری لنکن ہائی کمشنر کیساتھ معاملہ اٹھایا تھا اور سری لنکن ہائی کمشنر نے قیدیوں کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی

    سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی

    سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔

     وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔
  • سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، فوج تعینات

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، فوج تعینات

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، انتخابات میں 35 امیدوار میدان اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی تاریخ میں سنہ 1982 میں پہلے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ دعویدار تھے اور 2015 میں انتخابات میں حصہ لینے والے 18 امیدوار تھے۔

    اس مقابلہ میں مرکزی طور پر حکمران نیو ڈیموکریٹک فرنٹ (این ڈی ایف) کے دو فرنٹ رنرز ساجیت پرماداسا اور سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے گوتبیا راجپکشے کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

    ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور شام 4 بجے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں شفافیت اور معقول انتظامات کے لیے 12،845 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

    سری لنکا کے میں تقریباً 16 ملین افراد اس الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    سعودی عرب کا 94 واں یوم الوطنی، خاص بات کیا ہے؟

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، الیکشن کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

  • دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کوشکست دیدی

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 190 رنز سے ہر ا کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کیں، گس ایٹکنسن نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے دنیش چندی مل،دمتھ کرونا رتنے 55، 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز اسکور کئے۔

    قومی ہاکی ٹیم کی ادھار ٹکٹ پر چین روانگی، اسپورٹس بورڈ کی سختی سے تردید

    انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس اور اولی اسٹون نے دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • کوہلی کو مداح نے سرعام ’چوکلی‘ کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

    کوہلی کو مداح نے سرعام ’چوکلی‘ کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ان کے مداح نے چوکلی کہہ دیا، بیٹر یہ سن کر حیران نظرآئے، واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سری لنکا میں اپنے ٹیم میٹس کے ساتھ پریکٹس کررہے تھے، اس دوران ایک شخص نے انھیں ’چوکلی‘ کہہ ڈالا، اس اچانک افتاد پر کوہلی پریشان اور شرمندہ سے نظر آئے کیونکہ اس وقت وہ بھارتی پلیئرز کے ساتھ پریکٹس کررہے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے کہ ایک مداح نے انھیں ’چوکلی، چوکلی‘ کے نعرے لگائے، جس نے فوری طور پر کوہلی کی توجہ مبذول کروالی۔

    ویرات کوہلی کے ردعمل اور انکی آنکھوں سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کوہلی اس بات سے قطعی خوش نہیں ہیں، تاہم میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈو فیک ہے اور اس میں آواز بعد میں ڈب کی گئی ہے۔

    https://youtu.be/gAEdvMD_hKw?si=OT1hAd6fC_2Gkcqi

    خیال رہے کہ ’چوکلی‘ کی یہ اصطلاح ویرات کے دوسرے نام کوہلی اور ’چوکنگ‘ کا مرکب ہے جسے جوڑ کر بعض مداحوں نے ’چوکلی‘ بنا دیا ہے، کوہلی اگر رنز اسکور نہ کریں یا خراب پرفارمنس دیں تو انھیں اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

    یہ اصطلاح پہلی بار 2019 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے باہر ہونے کے بعد سامنے آئی تھی، یہاں کوہلی آئی سی سی کے ناک آؤٹ میچ میں 1 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    کوہلی سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے پیر کی صبح سری لنکا پہنچے ہیں، تاہم بھارت کا پہلا پریکٹس سیشن کولمبو میں بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قید پاکستانیوں کی رہائی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کےامور پر بھی گفتگو ہوئی اور گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو سات روز میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کوجلد حتمی شکل دی جارہی ہے، انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی پرباہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضاہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرسری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔