Tag: سری لنکا

  • قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےدبئی پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیےدبئی پہنچ گئی

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے لاہورایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے723 سے دبئی پہنچ گئی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں‌ کپتان سرفراز احمد، اظہرعلی،شان مسعود،وہاب ریاض، یاسرشاہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، امیرحمزہ، بلال آصف، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی شامل ہیں۔


    کھلاڑی اورآفیشلز سب ایک صفحے پرہیں، کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کریں گے، سرفرازاحمد


    خیال رہےکہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے جس کے لیے مجھے کوچ اورسلیکٹرز کا بھرپورتعاون حاصل ہے اورنوجوان کھلاڑی بھی میری بات سن رہے ہیں اوراس پرعمل کررہے ہیں اس طرح بہترین وننگ کمبینیشن بن گیا ہے۔


    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےقومی ٹیم کا اعلان


    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبرکو اوردوسرا 6 اکتوبرسے کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ سیریز: میچوں کی تاریخوں کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا، دونوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، آخری دو ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک ابوظہبی میں شیڈول ہے۔

    ون ڈے سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 16 اور 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا جب کہ چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر اور پانچواں ون ڈے 23 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔

    اسی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ26 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا بعدازاں اگلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ لاہور میں ہونے والے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہیں،پی سی بی نے شیڈول سری لنکا کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔

    ویسٹ انڈیز اور دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، نجم سیٹھی

    اس ضمن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بور نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز اور پھر دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی،وزیر داخلہ سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے بھرپور سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سگنلز گرین ہیں، چاہتے ہیں  کہ لاہور سے پہلے کراچی میں میچز ہوں اور لاہور کے بعد پورے پاکستان میں میچز ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے بعد عالمی کرکٹرز پاکستان ضرور آئیں گے۔

  • زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ‘ سری لنکا کو سیریز میں شکست

    زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ‘ سری لنکا کو سیریز میں شکست

    ہمبنٹوٹا:سری لنکا میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل سیریز تین دو سے جیت لی۔

    تفصیلات کےمطابق ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ٹیم 50 اوورزمیں 8وکٹ کے نقصان پر203رنز بناسکی۔

    سری لنکا کی طرف گونا رتنے59 اور گونا تھلاکا 52 رنز بناکر نمایاں رہے،زمبابوے کے سکندر رضا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    دوسری جانب ہملٹن مساکاڈزا اور سولومون میر نے 92 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، میر 43 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

    مائز43رنز بناکرآؤٹ ہوئے،موساکندا نے37،اوڑسولومن مائر نے73رنزبناکرپویلین لوٹے،سکندررضا نے27رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی تو زمبابوےنے38اووزمیں 7وکٹ کے نقصان پر204رنزبنالٰٰٰٰیے۔

    سکندر رضا کو میچ کا بہترین اور ہملٹن مسکذادہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہےکہ یہ زمبابوے کی سنہ 2009 کے بعد ملک سے باہر ون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

    چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

    کارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق کارڈف میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سنسنی خیز میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

    پاکستان کےلیے یہ میچ انتہائی اہم اور کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے،پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کےلیے ہر صورت میں اس میں فتح درکار ہوگی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان پھر بھی سیمی فائنل سے آؤٹ ہوجائے گا۔


    صورتحال واضح ہے، ہمیں یہ میچ جیتنا ہے‘ محمد حفیظ


    یاد رہےکہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ کےلیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے پرعزم ہیں۔


    چیمپیئنز ٹرافی: بھارت ساؤتھ افریقہ کو 8وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں


    واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارت نے جنوبی افریقہ کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیاتھا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنزسے ہرادیا

    چیمپیئنز ٹرافی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنزسے ہرادیا

    لندن : جنوبی افریقہ نے آسان مقابلے کےبعد سری لنکا کو چھیانوے رنز سے شکست دےدی۔ عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو سو ننانوے رنز بنائے۔

    ہاشم آملہ نے شاندار سنچری بنائی۔ فاف ڈوپلسی پچہتر رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹمیسن رہے۔ جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی.

    ہدف کےتعاقب میں سری لنکا کا آغاز تباہ کن تھا، لیکن عمران طاہر نےگیند ہاتھ میں لیتے ہی میچ کا نقشہ بدل دیا۔ عمران طاہر نے آٹھ اوور میں 27رنز دے کرچار شکار کئے اور جنوبی افریقہ کو پچیانوے رنزسے جیت دلوائی۔

    سری لنکا کی جانب سے اپل ترنگا57رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، چمارا کپوچندرا 12، تھیسارا پریرا44رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر 2پوائنٹس حاصل کرلئے۔

  • کولمبو، پہاڑی تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کولمبو، پہاڑی تودہ گرنے سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت میں تیز بارش کے باعث پہاڑی تودہ بستی پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نہ صرف یہ کہ معمولات زندگی معطل ہے بلکہ کئی علاقوں میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں جس میں سب تباہ کن واقعہ کولمبو میں پیش آیا جہاں پہاڑی تودہ کا بستی پر گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بستی پر پہاڑی تودہ گرنے سے 140 کچے گھروں کو نقصان پہنچا جہاں امدادی ٹیموں کی جانب امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیلے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جا رہا ہے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پرطبعی امداد دینے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پہاڑی پر کچرا ڈالا جاتا تھا جو آہستہ آہستہ ایک پختہ کچرے کے ٹیلے میں تبدیل ہو گیا تا ہم آج تیزبارشوں کے باعث کچرے کا ٹیلہ جو 300 فٹ کی اونچائی پر تھا، بستی پر آن گرا جس سے بستی کے اکثر گھر تباہ ہوگئے اور سینکڑوں لوگ ملبے تلے دب گئے۔

    کولمبو کے میئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری مشینری کے ذریعے کچرے کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے جب کہ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

     

  • آئندہ برس اپریل میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی، شہریار خان

    آئندہ برس اپریل میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی، شہریار خان

    کولمبو : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فی الحال بنگلہ دیش کی ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان سیریز کھیلنے آئے گی جب کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی آمد آئندہ سال اپریل میں متوقع ہے۔

    اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سری لنکا میں موجود شہریار خان کا کہنا تھا کہ جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی اور اس سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنانے پر غور وخوص جاری ہے اور بنگلہ دیش بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بورڈ کچھ باگزیر وجوہات کی بناء پر فی الحال اپنی قومی ٹیم پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا تاہم اپنی ہائی پرفارمنس ٹیم بھیجنے پر رضامندی کا اظہارکیا ہے جب کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کا آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے اور بگ تھری سمیت کئی اہم معاملات زیر بحث آئے ہیں جب کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بی سی بی کے اعلیٰ حکام سے بھی حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے۔

  • جنوبی افریقہ ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی

    جنوبی افریقہ ون ڈے کی نمبرون ٹیم بن گئی

    سینچورین: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کوپانچویں ون ڈے میں شکست دے کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 88رنز سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز0-5سے اپنے نام کرلی۔

    جنوبی افریقہ نے لگاتار 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور یہ چوتھا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 11 سے زیادہ مرتبہ لگاتار میچز میں کامیابی حاصل کی ہو۔

    اس سے قبل آسٹریلیا ن 2003 میں 21 میچز میں لگاتار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے 12 میچز مسلسل جیت کر اہم کارنامہ انجام دیا تھا۔

    p1

    جنوبی افریقہ کی ٹیم اب ون ڈے میں سب سے زیادہ 24 بار 350 رنز سے زیادہ اسکور کر چکی ہے جبکہ اس سے قبل بھارت 23 بار اس ہندسے کو پار کر چکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے 18 بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

    یاد رہےکہ جنوبی افریقہ کی نے سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 384رنزاسکور کیے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 296رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں 0-5کی فیصلہ کن برتری کے بعد جنوبی افریقہ نے ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کر لیا ہے اور اب وہ سر فہرست ہے۔

  • جنوبی افریقہ سری لنکا میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    جنوبی افریقہ سری لنکا میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا، کھلاڑی ان سے بچنے کیلیے گراؤنڈ میں لیٹ گئے، جس کے باعث کھیل کچھ دیر تک روکنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق شہد کی مکھیوں نے جوہانسبرگ کے اسٹیڈیم میں دھاوا بول دیا، یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے جا ری تھا۔

    اس وقت سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں کا ایک بہت بڑا جتھا میدان میں داخل ہوگیا، اس دوران میچ کو فوری طورپر روک دیا گیا اور کھلاڑیوں سمیت امپائرز بھی مکھیوں کے کاٹنے کے ڈر سے زمین پر لیٹ گئے۔

    امپائر نے چوکوں اور چھکوں کے اشارے دینے کے بجائے مکھیوں سے بچنے کے لیے لیٹ جانے میں ہی عافیت جانی، مکھیوں کے حملے کے باعث دو مرتبہ کھیل کو روکا گیا۔

    مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود انسانوں کے علاوہ ہیلمٹ کو بھی نہیں چھوڑا، میدان کے عملے نے اسپرے سے مکھیوں کو بھگانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔

    جس کے بعد مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔ ایک گھنٹے تاخیر کے بعد میچ شروع ہوا جو بعد ازاں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

  • ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن ون ڈے: جنوبی افریقہ نےسری لنکا کو121رنزسے شکست دے دی

    ڈربن : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کو 121رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ کےشہر ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نےٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور 71رنزکے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    ہاشم آملہ لکمل کی گیند پر 19 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 17 اور کپتان ڈی ولیئرز صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    فیف ڈیوپلیسی اور ملر کے درمیان 117 رنز کی شراکت بنی اور اسکور 225 پر پہنچا تھا کہ ڈیوپلیسی نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر کلاسیکرا کی گیند پر مینڈس کو کیچ دے کر پویلین کی طرف واپسی کی۔

    جنوبی افریقہ کے بلے باز ملر نے آؤٹ ہوئے بغیر 117 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے۔میزبان ٹیم نےمقررہ اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے۔

    دوسری جانب سری لنکا کےکپتان اپل تھرنگا اور نیروشان ڈکویلا نے 45 رنز کا اچھا آغاز کیا تھا لیکن یہ تسلسل جاری نہ رہ سکا اور مہمان ٹیم کے بلے باز لڑاکھڑا گئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 121 رنز سے شکست ہوئی۔

    واضح رہےکہ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے باؤلرز عمران طاہر، پارنل اور ڈومینی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔