Tag: سری لنکا

  • جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست

    جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست

    پورٹ ایلزبتھ : جنوبی افریقہ نےپہلےون ڈے میں عمران طاہر اور وین پارنل کی بہترین باولنگ کی بدولت سری لنکا کوپہلے ایک روزہ میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    سری لنکا کی پوری ٹیم عمران طاہر اور پارنل کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم کوشل مینڈس 62 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، وکٹ کیپر چندی مل 22 اور ڈی سلوا 28 رنز بنا سکے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 181رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر اور پارنل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں،کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے آسان ہدف کے تعاقب میں 71 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا تاہم ڈی کوک 34 رنز بنا کر سینڈیکان کو وکٹ دے بیٹھے۔ہاشم آملہ نے 57 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے لیے میچ کو مزید آسان بنا دیا اور 131 کے مجموعے پر آوٹ ہوئے۔

    فیف ڈیوپلیسی اور اے بی ڈی ولیئرز نے 54 رنز کی ناقابل شکست شراکت میں ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ساتھ سیریز میں 0-1 کی برتری دلا دی۔ڈیوپلیسی 55 اور ڈی ولیئرز 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    واضح رہےکہ میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا کےخلاف  اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی

    سری لنکا کےخلاف اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی

    کیپ ٹاؤن:سری لنکا کےخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز کی چھ ماہ سے زائد عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نےسری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیےاسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز اور شاندار ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےبیس سالہ باؤلر لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔

    سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جوانجری کے سبب گزشتہ سال جون سے جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو اپنے سرفہرست باؤلرز ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ دونوں ہی فاسٹ باؤلرز بالترتیب کندھے اور کمر کی انجری میں مبتلا ہیں۔

    جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کےلیےاسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، فرحان بہارڈین، جین پال ڈومینی، فاف ڈیو پلیسی، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تبریز شمسی، کرس مورس، وین پارنیل، لنگی نگیدی، ایندائل فیلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا۔

    واضح رہےکہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کا پہلا میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ بقیہ دونوں میچ بالترتیب ڈربن اور جوہانسبرگ میں ہوگا۔

  • پاکستان میں ٹیسٹ میچ ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے

    پاکستان میں ٹیسٹ میچ ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے

    کراچی : پاکستان کو اپنی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے ہوئے سات سال سات ماہ اور سات دن گزر گئے۔ ملک میں کرکٹ کھیلے بغیر پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے دروازے بند ہوئے،وہیں پاکستان ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا ایوارڈ ملا۔

    تفصیلات کے مطابق آج سے سات سال قبل سال دوہزار نو میں پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈٖیم میں مدمقابل تھیں، ابتدائی دو روزبیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

    کھیل کے تیسرے روز یونس خان نے بیٹنگ کا آغاز کرنا تھا لیکن وہ کریز پرنہ آئے۔ ٹیسٹ میچ کے دوران ہی سری لنکن ٹیم دہشت گردی کا شکارہوگئی۔ جس کےبعد پاکستان اپنی سرزمین پر نہ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے کے بعد نہ صرف ٹیسٹ میچ وقت سے پہلے ختم ہوا بلکہ اس حملے کےاثرات آج بھی پاکستانی کرکٹ پر برقرار ہیں۔ سات سال سات ماہ اورسات دن بعد بھی انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں ممنوع ہے۔

    سات سال سے پاکستان ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا ہے۔ اس کے باوجود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم بنا۔ دنیا کے کسی اور ملک نے اول آنے سے اتنی مشکلات کاسامنا نہیں کیا۔ آج سات سال سات ماہ اور سات دن بعد پاکستان دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔

     

  • آسٹریلیاکا ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ

    آسٹریلیاکا ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ

    پالی کیلے : آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تین وکٹوں پر 263 رنز بنا کر بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا نے سری لنکا کو مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں پر صرف 178 رنز بنانے دیے اور میچ 85 رنز سے جیت لیا۔

    آسٹریلیا کی اننگز کے دوران آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے صرف 65 گیندوں پر نا قابلِ شکست 145 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیڈ نے 45، عثمان خواجہ نے 36 اور وارنر نے 28 رنز بنائے۔

    سری لنکا کی طرف سے سینانائیکے، پریرا اور پاتھی رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 178 رنز بناسکی.سری لنکن ٹیم کی طرف سے چندیمل 58 اور کاپوگیدیرا 43 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔

    آسٹریلوی بالروں میں سے اسٹارک اور بولینڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاکنر، ہینریکے اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔

    یاد رہے اس سے پہلے سری لنکا نے 2007 میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

     واضح رہے کہ اس سے صرف آٹھ روز پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 444 رنز بنا کر ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا.انگلینڈ نے بھی سری لنکا کا قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑا تھا۔
  • سری لنکا کے نامور کرکٹر دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    سری لنکا کے نامور کرکٹر دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    کولمبو: سری لنکا کے معروف کرکٹر تلکارتنے دلشان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کےمطابق نامور کرکٹر 39 سالہ دلشان آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلیں گے جبکہ اس کے بعد آئندہ ماہ دو ٹی 20 میچ ان کے کیریئر کے آخری میچ ہوں گے.

    سری لنکن کرکٹر دلشان اب تک 87 ٹیسٹ، 329 ایک روزہ اور 78 ٹی 20 میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں.

    انہوں نے سنہ 1999 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور سنہ 2014 میں ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا حصہ بھی تھے.

    دلشان کا شمار سری لنکا کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا ہے اور وہ آف سپن بولنگ بھی کرتے ہیں،بین الاقوامی میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 152 ہے.

    انہوں نے2011 اور 2012 کے درمیان سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی سنبھالی تھی.وہ اب تک 17624 بین الاقوامی رنز بنا چکے ہیں.

    سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچ کھیلنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا پانچواں نمبر ہے.

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی.

  • آسٹریلین فاسٹ باؤلراسٹارک نے ثقلین مشتاق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    آسٹریلین فاسٹ باؤلراسٹارک نے ثقلین مشتاق کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کولمبو: آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ایک روزہ میچ میں مچل اسٹارک نے دھننجیا ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے 51ویں میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا.

    آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔ ثقلین نے بھی اپنی 100 ویں وکٹ 1997 میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی.

    ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں 53 ایک روزہ میچوں میں حاصل کی تھیں.تاہم سٹارک نے 19 سال بعد یہ ریکارڈ ان سے لے لیا ہے.

    اگرچہ سٹارک نے 100 وکٹیں 51 ویں میچ میں حاصل کی ہیں لیکن ان کو ایسا کرنے میں پانچ سال لگے.اس کی بڑی وجہ ہے کہ سٹارک اکثر انجریز کا شکار رہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے آف اسپنر ثقلین مشتاق نے 100 وکٹیں صرف ڈیڑھ سال میں حاصل کی تھیں.

  • پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی

    پالی کیلے : سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے شاندار فائٹ بیک کر کے آسٹریلیا کے فتح کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پالی کیلے ٹیسٹ میں کوشل مینڈس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی آسٹریلیا کےخلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

    پالی کیلے میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز چھ رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    کوشل سیلوا سات اور کپتان انجیلو میتھیوز نو رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد کوشل مینڈس نے چندی مل کے ساتھ مل کر اسکور آگے بڑھایا۔

    نوجوان بیٹسمین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ مینڈس آسٹریلیا کے خلاف سینچری اسکور کرنے والے سب سے نوجوان سری لنکن کھلاڑی ہیں۔

    تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں پر دو سو بیاسی رنز بنائے ہیں اور اسے آسٹریلیا پر ایک سو چھیانوے رنز کی برتری حاصل ہے۔ کوشل مینڈس ایک سو انہتر رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

     

  • انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں ہوگا

    انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں دو ہزار چودہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں مدمقابل آرہی ہیں، دوہزار چودہ میں انگلینڈ میں ہونے والی سیریز میں سری لنکا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک اٹھائیس ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دس میں انگلینڈ کامیاب رہا ، آٹھ سری لنکا کے نام رہے جبکہ دس میچز بے نتیجہ رہے،طویل دورانیہ کی کرکٹ میں انگلینڈ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

    انگلینڈ کے لئے جیمز وینس اور جیک بال ڈیبیو کرسکتے ہیں، انگلش کپتان الیسٹر کک کو دس ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف چھتیس رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر ہوجائیں گے، ٹیسٹ سیریزکے لئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

  • ورلڈ کپ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو8وکٹ سےشکست دیدی

    ورلڈ کپ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو8وکٹ سےشکست دیدی

    کولکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی کے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو آٹھ وکٹ سے شکست دےدی، دونوں ٹمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔

    آخری گروپ میچ جنوبی افریقہ کےنام رہا جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا، سری لنکن اوپنر نے پینتالیس رنزکاجارحانہ آغازفراہم کیا۔ نیٹ چندی مل کےآؤٹ ہوتے ہی وکٹیں گرنے لگیں۔

    میتھوز کی غیرموجودگی میں سری لنکن بیٹنگ لائن ناکام رہی اور ٹیم پورے اوورزکھیلے بغیر ہی ایک سو بیس رنزپرڈھیر ہوگئی۔

    ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ پندرہ رنزگری، لیکن فاف ڈوپلسی اورہاشم آملہ نے پراعتماد بیٹنگ کی، ہاشم آملہ کی نصف سنچری بنائی، اے بی ڈی ویلیئرز نے وننگ شاٹ لگاکر جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹ سے جیت دلوائی۔

  • نئی دہلی،انگلینڈ نےسری لنکاکو10رنز سے شکست دے دی، سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر

    نئی دہلی،انگلینڈ نےسری لنکاکو10رنز سے شکست دے دی، سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر

    نئی دہلی : انگلینڈ ورلڈٹی ٹوئنٹی کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا، سری لنکا دس رنزسے ناکام سری لنکا اورجنوبی افریقہ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔

    فیروزشاہ کوٹلہ کامیدان انگلینڈ کےنام رہا سری لنکا اورجنوبی افریقہ ورلڈٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو دوسرے ہی اوورمیں اوپنرکی وکٹ سے ہاتھ دھوناپڑا، جیسن رائے نے جوروٹ کے ساتھ شراکت جوڑی اوراسکورکوآگے بڑھایا، جو روٹ پچین رنزپرہمت ہارگئے، وکٹ کیپربیٹمیسن جوزبٹلر کوہٹلربنے میں دیرنہ لگی۔

    بٹلرکے لاٹھی چارج نےبولرزکےہوش اڑادئیے، انگلینڈنےبٹلرکے چھیاسٹھ رنزکی بدولت ایک سو اکہتررنزبنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹاپ آڈربے بسی کی تصویربن گیا، پندرہ رنزپرانگلینڈکےچارکھلاڑی پویلین لوٹ گئے، اینجلومیتھوزنے مشکلات میں گھیری ٹیم کو تباہی سے نکالا۔پہلے چمارا کپوگدیرا اورپھر تھسارا پریرا کےساتھ شراکت جوڑی۔

    اینجلومیتھوز آخرتک کوشش کرتے رہے لیکن انگلش بولنگ کامقابلہ کرتے ان کادم خم بھی جواب دےگیا، انگلینڈنےمیچ دس رنزسے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔