Tag: سری لنکا

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    بنگلور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکن ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

    ورلڈ ٹی20کے سپر ٹین مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بنگلور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    دفاعی چیمپیئنز سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر ایک سو بائیس رنز ہی بناسکی، تھیسارا پریرا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

    اس کے علاوہ براوؤ نے 2 جبکہ رسل اور براتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اوپنر آندرے فلیچر کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    فلیچر نے لنکن بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ فلیچر نے ناقابل شکست چوراسی رنز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو7وکٹ سے زیر کیا۔ آندرے فلچر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

     

  • ورلڈ ٹی20، سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے زیر کیا

    ورلڈ ٹی20، سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹ سے زیر کیا

    کولکتہ:دفاعی چیمپیئن سری لنکا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فاتحانہ آغاز کردیا، گروپ میچ میں افغانستان کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔

    ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو ترپن رنز اسکور کیے۔ کپتان اصغر استانک زئی باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔

    سمیع اللہ شنواری اکتیس رنز اسکور کرسکے، سری لنکن ٹیم کیلئے پریرا نے تین، ہیراتھ نے دو وکٹ حاصل کی، جواب میں سری لنکن ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    تلکارتنے دلشان نے تراسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

    کلکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

    کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے محمد حفیظ کے برق رفتار 70 رنز کی ہدولت مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 39 کے اجتماعی اسکور پر شرجیل خان 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

    احمد شہزاد 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد نے 13 اور عمر اکمل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلی ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 وکٹیں حاصل کی جب کہ محمد عرفان اور وہاب ریاض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    جواب میں سری لنکا کی ٹیم ایک سو بیالیس رنز ہی بناسکی، دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عرفان نے دوسرے ہی اوور میں دلشان کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں چندیمل 30، تھریمانے 45، کپوگیرا14، اینجلے میتھیوز 10، سری وردانے 2، تھسارا پریرا 5، کولیسکرا 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

  • ایشا کپ 2016:  بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایشا کپ 2016: بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ڈھاکہ:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں  بھارت نےسری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل اور دلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 6 رنز کے مجموعی اسکور پر چندیمل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے شیہان جے سوریا بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے، دلشان بھی 18 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    کپتان اینجلو میتھیوز اور چمارا کپوگیدرا نے چوتھی وکٹ کے لیے 26 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن میتھیوز 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپوگیدرا نے سری وردانے کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ کے لیے 43 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 30 اور 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تسارا پریرا 17، دسون شناکا 1 اور نوان کولاسیکرا 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا، ہاردک پانڈیا اور اشیون نے 2،2 جب کہ اشیش نہرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں مقررہ ہدف بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا دھون 1 اور شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد رائنا اور کوہلی نے تیسرے وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

    رائنا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوہلی نے یووراج کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 51 رنز بنائے، یووراج 35 رنز پر پویلین لوٹے تاہم ویرات کوہلی 56 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

     


    براہ راست اپڈیٹ


     


    بھارت اننگز


     

    اوور نمبر 19  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 13 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 138/5 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور دھونی )

    اوور نمبر 18  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 3 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 125/5 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور دھونی )

    پانچویں وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  پانڈیا 2  رنز بنا کر ہیرات کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 10 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 122/4 ہوگیا۔ (ویرات کھولی اور پانڈیا )

    چوتھی وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  یوراج سنگھ 35  رنز بنا کر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 112/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 15  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 9 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 105/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 14  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 96/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 13  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 15 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 92/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 12  ہدف کے تعقب میں بھارت نے  ایک کھلاڑی کے نقصان پر 7 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 77/3 ہوگیا۔(یوراج سنگھ اور ویرات کھولی )

    تیسری وکٹ: بھارت کے کھلاڑی  شریش رائنا 25  رنز بنا کر شناکا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 11  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 70/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 10  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 66/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 9  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 58/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 8  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 8 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 50/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 7  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 42/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 6  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 12 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 37/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 5  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 25/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 4  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 4 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 20/2 ہوگیا۔(شریش رائنا اور ویرات کھولی )

    دوسری وکٹ: بھارت کے اوپنر  روہت شرما 15  رنز بنا کر کولاسیکرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 16/0 ہوگیا۔(آر جی شرما اور ویرات کھولی )

    اوور نمبر 02  ہدف کے تعقب میں بھارت نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر  5 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 11/1 ہوگیا۔(آر جی شرما  )

    پہلی وکٹ: بھارت کے اوپنر  شیکھر دھون 1  رنز بنا کر کولاسیکرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 01  ہدف کے تعقب میں بھارت نے 6 رنز بنائے ، بھارت کا مجموعی اسکور 6/0 ہوگیا۔(آر جی شرما اور شیکھر دھون )

     


    سری لنکا اننگز


     

    اوور نمبر 19  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  127/8 ہوگیا۔ ( بالر ایشون)

    آٹھویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی پریرا 17  رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 18  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 11 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  115/7 ہوگیا۔ ( بالر بومرا )

    ساتویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑیچمارا 30  رنز بنا کر بومرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 17  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  104/6 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    چھٹی وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی ایم ڈی شناکا 1  رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے ۔

    پانچویں وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی شری وندنا 22  رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 16  سری لنکا کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  100/4 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    اوور نمبر 15  سری لنکا کے اسکور میں 7 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  91/4 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    اوور نمبر 14  سری لنکا کے اسکور میں 9 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  84/4 ہوگیا۔ ( بالر رائنا )

    اوور نمبر 13  سری لنکا کے اسکور میں 13 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  75/4 ہوگیا۔ ( بالر روندر جدیجا )

    اوور نمبر 12  سری لنکا کے اسکور میں 5 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  62/4 ہوگیا۔ ( بالر ایشون )

    اوور نمبر 11  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 10 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  57/4 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    چوتھی وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی میتھیو 18  رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 10  سری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  47/3 ہوگیا۔ ( بالر روندر جدیجا )

    اوور نمبر 09  سری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  41/3 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    اوور نمبر 08  سری لنکا کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  35/3 ہوگیا۔ ( بالر یوراج سنگھ )

    اوور نمبر 07  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 1 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  32/3 ہوگیا۔ ( بالر پانڈیا )

    تیسری وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی دلشاند 18  رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 06 سری لنکا کے اسکور میں  9 رنز کا اضافہ  ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 31/2 ہوگیا۔( بالر بومرا )

    اوور نمبر 05 سری لنکا کے اسکور میں  7 رنز کا اضافہ  ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 22/2 ہوگیا۔( بالر نہرا )

    اوور نمبر 04  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ، سری لنکا  کا مجموعی اسکور  15/2 ہوگیا۔ ( بالر بومرا )

    دوسری وکٹ: سری لنکا  کے کھلاڑی جے سوریا 3  رنز بنا کر بومرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 03  ایک کھلاڑی نقصان پرسری لنکا کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ،سری لنکا  کا مجموعی اسکور  9/1 ہوگیا۔ ( بالر نہرا )

    پہلی وکٹ: سری لنکا کے اوپنر چندیمل 4  رنز بنا کر نہرا  کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔

    اوور نمبر 02 سری لنکا نے صرف 1  رن بنائے ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 5/0 ہوگیا۔( بالر بومرا )

    اوور نمبر 01 سری لنکا نے 4 رنز بنائے ، سری لنکا کا مجموعی اسکور  پر 4/0 ہوگیا۔( بالر نہرا )

     


           ٹاس


    ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میں بھارت نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے

     


    ٹیم


    کپتان انجیلو میتھیوز کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکن اسکواڈ میں تلکرانے دلشان، دشمندا چمیرا، دنیش چندیمل،نروشن ڈکویلا، لیستھ ملنگا،رنگانا ہیرات،شیہان جے سوریا،چمارا کپوگیدرا، تھسارا پریرا، سچترا سینانایاکے، دسون شناکا،ملندا سری وردانا اورجیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

    بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں انڈین اسکواڈ روہٹ شرما، اجنکایا ریہانے، ویرات کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، روندرا جدیجا،شیکردھاون، ہربھجن سنگھ، بھونیشور کمار، روی چندرن ایشونت،جیسپرٹ بھومرا،پاون نیگی، اشش نہرا، پارتھیو پٹیل اور ہاردک پانڈے شامل ہیں۔

     

     

  • ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ڈھاکہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو باآسانی تئیس رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اور دفاعی چیمیئن سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلادیشی کپتان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت تک غلط ثابت ہواجب صرف دو رنزپربنگلادیشی اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔ لیکن شبیررحمان اورشکیب الحسن کی بیاسی رنزکی شراکت نے میچ بنگال ٹائیگرز کے حق میں کردیا۔

    شبیررحمان کےاسی رنزکی بدولت بنگلادیش نےمقررہ اوورز میں سات وکٹ پرایک سو سینتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کاآغاز سست لیکن پراعتماد رہا۔

    ایک موقع پرسری لنکا کا چھہتررنزپرایک ہی کھلاڑی آؤٹ تھا۔ بنگلادیشی بولرزنے کم بیک کیا اوریکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    میتھوز اورپریرا سب ہی فیل ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پرایک سو چوبیس رنزبناسکی۔ الامین حسین نے تین اورشکیب الحسن نے دو وکٹیں گرائیں۔ شبیررحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

     

  • نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    نواز شریف پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو باہر کریں، محسن حسن خان

    کراچی: سابق کوچ محسن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن چیف نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ بورڈ سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کریں نہیں تو قومی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی۔

    کراچی میں نیو زکانفرنس کرتےہوئے سابق کوچ محسن خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کرپٹ لوگوں کو بھرا جارہا ہے۔ جسٹس قیوم کی رپورٹ میں جن لوگوں کے نام تھے انہیں بورڈ میں اہم عہدے دیے جارہے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیٹرن چیف نواز شریف پی سی بی میں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ نہیں کیا تو وہ آرمی چیف راحیل شریف کے پاس جائیں گے۔

     سابق کوچ نے کہا کہ بورڈ کے عہدیداروں نے ذاتی فیصلے کرکے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا ہے پی سی بی کے گزارش ہے کرکٹ کو مزید تباہ نہ کریں۔

    محسن خان کا کہنا تھا کہ بورڈ ممبران کو شرم آنی چاہیے کہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر رہہ کر چیمپئینز ٹرافی میں جانے کے لئے دعائیں کر رہا ہے،افسوس کا مقام ہے کل کے بچے ہم سے کرکٹ سیکھ کر ہم سے آگے نکل گئے۔

    ایک سوال پر محسن خان نے کہا کہ بھارت پر نیوٹرل وینیو پر عزت کے ساتھ کھیلیں بھیک ماننگنے کی ضرورت نہیں۔

  • دوسرا ون ڈے :  پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے : پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں دو وکٹوں سے شکست

    پالی کیلے : سری لنکا نے  پاکستانی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا دیا، سری لنکا کے کوشل  پریرا نے شاندار 68 رنز اسکور کئے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فیلڈرز کی مہربانی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرا میچ جیتنے کیلئے دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پریرا کی دھواں دھار ففٹی نے میچ کا نقشہ بدل دیاتھا،  چندی مل 48 رنز پر ناٹ آؤٹ جبکہ دلشان نے نمایاں 47 رنز بنائے ۔

    پاکستان کی جانب سے راحت علی نے تین محمد حفیظ نے دو اور انور علی اور عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ پالی کیلے کا میدان لنکن ٹائیگرز کے نام رہا۔ دوسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کا دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کرلیا۔

    اظہرعلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز نے انسٹھ رنز کا اچھا آغاز دیا۔ اظہرعلی نے اناسی اور شعیب ملک نے برق رفتار اکاون رنز بنائے۔

    محمد رضوان نےدھواں دھار نصف سنچری نے پاکستان کے اسکور کو دو سو ستاسی تک پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں کوشال پریرانے سفید گیند کو مار مار کر لال کردیا۔

    پریرا نے ون ڈے کی دوسری تیزترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کرتے ہوئےبولنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں۔  ایک سو چالیس رنز پر سری لنکا کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

    اس موقع پر زخمی شاہینوں نے فائٹ بیک کیا اور یکے بعد دیگرے پانچ بلےبازوں کو پویلین بھیج کر میچ میں جان ڈال دی۔  دنیش چندی مل نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر سری لنکا کو سیریز میں پہلی جیت دلائی۔

  • پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پالی کیلے: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کادوسرا ون ڈے آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی میں سری لنکا حائل ہے، شاہینوں کو اس دیوار کو گرانا ہوگا،پہلا پڑاؤ تو قومی ٹیم نے پار کرلیا، لیکن سری لنکا سے سیریز پاکستان کی چیمئنز ٹرافی تک رسائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، اس لئے ہر میچ اہم ہے،گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دمبولہ میں قومی ٹیم نے باآسانی چھ وکٹوں سے میدان مارا تھا۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، پاکستان ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی پروفیسر سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

    جبکہ احمد شہزاد، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے پُرعزم ہیں،دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان میں مدمقابل ہوں گی، اس سے قبل دوہزار بارہ میں پاکستان اورسری لنکانے پالی کیلے میں ایک ایک میچ جیتا تھا، دوسرا ڈے ئانٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردو بجے شروع ہوگا۔

  • گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے

    گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے

    گال : گال ٹیسٹ میں تیسرے روز سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لیے ہیں۔

    سری لنکا نے پہلی اننگز ایک سو اٹھتر رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو گیارہ رنز کے اضافے کے بعد وہاب ریاض نے کپتان اینجلو میتھیوز کو پویلین کی راہ دکھادی، میتھیوز نے انیس رنزبنائے، دو سو چھبیس کے مجموعی اسکور پر ذوالفقار بابر نے چندی مل کی وکٹ حاصل کی۔

    کوشل سلوانے دوسرے اینڈ سے اسکور میں اضافہ جاری رکھا، کوشل سلوا سلوا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری اور پاکستان کے خلاف پہلی سنچری مکمل کر لی ہے، وتھانگے آؤٹ ہونے والے چھٹے سری لنکن بلے باز تھے جنھیں 18 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے اب تک وہاب ریاض نے تین، محمد حفیظ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی، جب کرونارتنے اکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔

    سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے، انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی، ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالیے ہیں، کوشل سلوا اسی رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور سےکولمبو روانہ ہوئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو جائے گی۔ ٹیم میں کپتان مصباح الحق نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے میچزدو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

    ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔

    سنیئر کھلاڑیوں کی خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا ڈھانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں اہداف پورے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    سری لنکا روانگی سے قبل وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔

    سنیئرز کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سعیداجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا پرکرنے میں وقت لگے گا۔