Tag: سری لنکا

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط ، تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ پاکستان کے تین روزہ  دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔

    وزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔

    پاکستان اور سری لنکا نے کھیل، جوہری توانائی کے شعبے، منشیات کی روک تھام سمیت 6 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کئے۔

  • سری لنکا کے صدر کی  تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    سری لنکا کے صدر کی تین روزہ دورے پر پاکستان آمد

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    سری لنکن صدرنے وزیراعظم نوازشریف کی  خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ہے، خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے سری لنکن صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

    ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور پاک سری لنکا تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ۔

    میتھری پالا سری کے دورے کے دوران دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکن صدر پالاسری سینا کاصدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کا شیڈول طے پا گیا

    لاہور : قومی ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا شیڈول طے پا گیا، قومی ٹیم کا دورہ 3ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا طے پاگیا ہے۔ گرین شرٹس اگست دوہزار چودہ کے بعد اب جون میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔

    قومی ٹیم جون میں سری لنکا جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ پندرہ اور سترہ جون کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

    پہلا ٹیسٹ چوبیس سے اٹھائیس جون تک گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ دو سے چھ جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ دس سے چودہ جولائی تک پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے سیریز اٹھارہ جولائی سے دو اگست تک جاری رہے گی۔

  • سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے دی

    ہوبارٹ : ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ مسلسل پانچواں میچ بھی ہارگیا۔ سری لنکا نے باآسانی ایک سو اڑتالیس رنز سے ہرا کرپول اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    \تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں سری لنکن ٹائیگرز نےاسکاٹ لینڈ کا شکار کیا ۔دلشان اور سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت آئرلینڈرز نے اسکاٹش ٹیم کی بینڈ بجادی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تھرمانے صرف چار رنز پر پویلین لوٹ گئے، دلشان اور سنگاکارا نے ناتجربہ کار بولنگ اٹیک پر خوب ہاتھ صاف کیے۔

    سنگاکارا نے کیرئیر کی پچسیویں اوردلشان نے کیرئیر کی بائیسویں سنچری بنائی۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں انجیلو متیھوز نے بیس گیندوں پر ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔

    سری لنکا نے پچاس اوورز میں نو وکٹ پر تین سو ترسٹھ رنز بنائے۔ جوش ڈیوے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  جواب میں اسکاٹش ٹیم لنکن فاسٹ بولرز کو جم کر نہ کھیل سکی۔

    کولاسیکرا اور چامیرا نے تین ، تین اور ملنگا نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اسکاٹ لینڈ مقررہ اوورز کھیلے بغیر دو سو پندرہ رنز پر ڈھیر ہوگئی، سنگاکارا شاندار سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ہوبارٹ: سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، سنگاکارا ورلڈ کپ میں لگاتار چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    کمار سنگارا نے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ یادگار بنالیا، سنگاکارا رنز کی مشین بن گئے، حریف بولرز کے لئے سنگاکارا کو روکنا مشکل ہوگیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوبارٹ میں سنگاکارا نے نئی تاریخ رقم کردی۔

    سنگاکارا ورلڈ کپ میں مسلسل چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    سنگاکارا نے چھیاسی گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف سینچری مکمل کی، سینتیس سالہ کھلاڑی نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی سینچری بنائی۔

    سنگاکارا ویسٹ انڈیز کے ویوون رچرڈز اور ڈیسمنڈ ہنز کے بعد آسٹریلیا میں دوہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دیدی

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دیدی

    سڈنی : آسٹریلیا نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چونسٹھ رنز سے شکست دے دی، گلین میکس ویل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سڈنی میں  کینگروز نے لنکن ٹائیگرز کا شکارکیا۔

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر آؤٹ کلاس کردیا۔  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھی۔

    اکتالیس رنز کے وارنر اور فنچ پویلین جا بیٹھے۔اسمتھ اور کلارک نے ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں کم بیک کیا، اسمتھ باہتر اور کلارک اڑستھ پر آؤٹ ہوئے۔

    اختتامی لمحات میں بلے بازوں نے بولرز پر خوب ہاتھ صاف کیے، میکس ویل، واٹسن اور ہیڈن نے جم کر پٹائی لگائی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھی خوب مقابلہ کیا۔

    دلشان نے ایک اوور میں چھ چوکے جڑ کر جونسن کے چودہ طبق روشن کردئیے۔ کمار سنگاکارا نے مسلسل تیسری سنچری بناکرریکارڈ بنا لیا۔

    دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر تین سو بارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میکسویل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا سری لنکا کو تین سو ستتر رنز کا ہدف

    سڈنی : کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کیلئے تین سو ستتر رنز کا ہدف دے دیا۔ سڈنی میں جاری پول اے کےاہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلوی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے سے قاصر رہے، وارنر نو اور ارون فنچ چوبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مائیکل کلارک نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ مل کر ایک سو چونتیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    کلارک اڑستھ اور اسمتھ بہتر رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں گلین میکسویل نے طوفانی باری کھیلتےہوئے کیرئیر کی پہلی اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔

    شین واٹسن سرسٹھ رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا ور تھسارا پریرا نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برسے۔ سڈنی میں میکس ویل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    وکٹ پر آتے ہی میکس ویل کا میٹر گھوم گیا، مار مار کر لنکن بولرز کو نانی یاد دلادی۔ میکس ویل کے لاٹھی چارج سے کوئی نہ بچ سکا، یاکرز کے بادشاہ لاستھ ملنگا بھی میکس ویل کو خاموش نہ کراسکے۔

    میکس ویل نے طوفانی باری کھیلتے ہوئے چھبیس گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پھر اکیاون گیندوں پر سنچری داغ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

    میکس ویل کی طوفانی اننگز میں دس چوکوں اور چار فلگ شگاف چھکوں سے سجی تھی۔

  • ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نووکٹوں سے شکست دے دی

    ویلنگٹن: ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے تین سو دس رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    تین سو سے زائد رنز کا ہدف کیسے حاصل کیا جاتا ہے کوئی سری لنکا سے سیکھ لے۔ ویلنگٹن میں سری لنکا نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کردیا۔

    انگلش بولرز تین سو دس رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہ کرسکے۔ انگلینڈکے جوائے روٹ کی سینچری رائیگاں ہوگئی۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر ٹوٹل تو فائٹنگ بنایا لیکن سنگاکارا اور تھرمانے نے انگش ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

    سنگاکارا اور تھرمانے نے سینچریاں بناتے ہوئے ہدف اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ تھرمانے ایک سو انتالیس اور سنگاکارا نے ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو92 رنزسے شکست دے دی

    کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو92 رنزسے شکست دے دی

    میلبرن: سری لنکا نے دلشان اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت بنگلادیش کو بانوے رنز سے شکست دےدی۔

    میلبرن میں سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے دلشان اور سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر تین سو بتیس رنز بنائے، دلشان نے کیرئیر کی بیسویں اور سنگاکارا نے چار سوویں میچ میں بائیسویں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کو پہلے ہی اوور میں تمیم اقبال سےہاتھ دھونا پڑا، سری لنکا کو کوئی بھی بلے باز لاستھ ملنگا اور لکمل کی تیز گیندوں سے نہ بچ سکا، شکیب الحسن ہی چھیالیس رنز کی مزاحمت کرسکے۔

    بنگال ٹائیگرز پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دلشان ایک سو اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔