Tag: سری لنکا

  • قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا ، وسیم اکرم

    قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا ، وسیم اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوچ ملکی ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔ شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی پرفارمنس نے بے حد متاثر کیا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اگر قومی کوچ ہوتو زیادہ بہتر ہوگا اور کوچ ایسا یو جو سنیئر ز کےساتھ ساتھ جونیئرز پر بھی توجہ دیں۔

    سری لنکا کے خلاف تاریخی فاتح پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شارجہ ٹیسٹ کا آخری ایک گھنٹہ انتہائی دلچسپ تھا، پاکستان نے توقعات سے بڑھ کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ بورڈ نے انھیں کوچنگ کی آفر کی لیکن وقت کی کمی کے باعث کوچنگ سے معذرت کی۔
       

  • تیسرے ٹیسٹ میچ کی فتح ڈیوڈ واٹمورکے نام کرتے ہیں، مصباح الحق

    تیسرے ٹیسٹ میچ کی فتح ڈیوڈ واٹمورکے نام کرتے ہیں، مصباح الحق

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی جیت کوچ ڈیو واٹمورکے نام کردی ہے ,دبئی میں سری لنکا کیساتھ سیریز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل مصباح الحق ،محمد حفیظ ،سعید اجمل ،عبدالرحمن ،اظہر علی، احمد شہزاد، راحت علی، محمد طلحہ وطن واپس پہنچ گئے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اظہر علی اور سرفراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اس فتح کو ٹیم ورک قرار دیتے ہیں۔

    مصباح نے کہا کہ گرائونڈ میں مونچھوں کو تائو دینے کا اشارہ ڈیو واٹمور کیلئے کیا تھا کہ یہ جیت آپ کے نام ہے۔ نوجوان بلے باز محمد اظہرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ جیتنے کی کوشش کے ساتھ ہی میدان میں اترے تھے ہمارے لئے مرنے یا مارنے سی صورتحال تھی۔

    ٹارگٹ بیشک زیادہ تھا لیکن مصباح الحق اور منیجر نے کہا تھا کہ ہار سے نہیں ڈرنا اور صرف جیت کیلئے گرائونڈ میں جانا ہے۔ کپتان مصباح کا کہنا ہے کوچ کوئی بھی ہو سیکھنا ٹیم نے خود ہی ہوتا ہے۔

  • شارجہ ٹیسٹ کاچوتھا دن، لنکن بلے باز بڑا ہدف دینے میں تاحال ناکام

    شارجہ ٹیسٹ کاچوتھا دن، لنکن بلے باز بڑا ہدف دینے میں تاحال ناکام

    سری لنکا نے پاکستان کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز پانچ وکٹ پر ایک سو تینتس رنز بنالئے ہے، لنکن ٹائیگرز کو قومی ٹیم پر دو سو بیس رنز کی برتری حاصل ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا، لنکن ٹائیگرز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں پر ایک سو تینتس رنز بنائے اور برتری کو دو سو بیس رنز تک پہنچایا ۔

    پاکستانی شاہینوں کو سیریز بچانےکیلئے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کی پانچ وکٹیں جلد گرانا ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو میچ ڈرا ہوگا اور سیریز سری لنکا کے نام ہوگی، پاکستانی نے اپنی پہلی نامکمل اننگز چھ کھلاڑی آؤٹ دو سو اکیانوے رنز پر شروع کی۔

    عبدالرحمان اور محمد طلحہ اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے، مصباح الحق نے مہمان ٹیم کے خسارے کو کم کیا لیکن وہ بھی ترسٹھ رنز پر ہمت ہار گئے، رنگاناہیراتھ نے جنید خان کو آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز کا خاتمہ کیااور ستاسی رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

    سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا۔ ٹاپ آڈر کے جلد آؤٹ ہوجانے کے بعد میتھوز ایک بار ڈھال بن گئے اور سست روی پاکستانی بولرز کا سامنا کرتے رہے، کھیل کے اختتام پر میتھوز چودہ اور پرسنانا جے وردھنے چھ رنز ناٹ آؤٹ پر پانچویں روز کھیل کا آغاز کرے گے۔
       

  • شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    پاکستان نے سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز چھ وکٹوں پر دوسو اکیانوے رن زبنالئے، قومی ٹیم کو لنکن ٹائیگلرز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتیس رنز درکار ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا روز اوپنز احمد شہزاد کے نام رہا۔۔۔احمد شہزاد نے گراؤنڈ کے چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی، پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے انیس رنز پر دوبارہ شروع کی تو اوپنز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے ایک سو چودہ رنز بنائے۔ خرم منظور باون رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی بھی کوئی کارنامہ انجام دئیے بغیر آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    دوسری جانب احمد شہزاد سری لنکن بولرز کے سامنے ڈھال بنے رہے۔ یونس خان بھی سترہ رنز پر ہمٹ ہار گئے، مرد بحراں مصباح الحق اور اسد شفیق نے اننگز کو سنھبالنے کی کوشش کی لیکن آؤٹ آف فارم اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف اٹھارہ رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد دن کے آخری اوور میں رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے۔ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتس رنز درکار ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    پاکستان کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز بنالیے ہیں، سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کا یہ ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم کے بیٹسمین اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے باون رنز کی اننگز کھیلی، مہیلا جے وردھنے سینتالیس رنز بناسکے، کورونارتنے نے چوتیس رنز بنائے، دن کے اختتام تک سری لنکن بیٹسمینوں نے اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز تک پہنچا دیا ہے۔

    سعید اجمل نے کم بیک کرتے ہوئے دو اہم کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کیں۔جنید خان،محمد طلحہ اور عبدالرحمن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

  • دبئی ٹیسٹ کا تیسرادن، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

    دبئی ٹیسٹ کا تیسرادن، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط

    پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، قومی ٹیم کو لنکن ٹائیگرز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید اکیانوے رنز درکار ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سر ی لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو دو رنز کے اضافے کے بعد کپتان انجیلو میتھیوز آوٹ ہوگئے۔ پرسنا جے وردھنے اور رنگانا ہیراتھ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے، مہیلا جے وردھنے ایک سو انتیس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سعید اجمل کی گھومتی گیند پر وہ بولڈ ہوگئے۔

     سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو اٹھاسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنید خان نے تین ، راحت علی اور سعید اجمل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ ٹاپ آڈر بلے باز سری لنکن بولرز کو اپنی وکٹ تحفے میں دے کر پویلین لوٹ گئے۔ یونس خان اور مصباح الحق نے ایک سو تیرہ رنز جوڑ کر کچھ حد تک پاکستان کو سنھبالا ۔ دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے تین وکٹ پر ایک سو بتیس رنز بنالئے یونس باسٹھ اور مصباح ترپن رنز ناٹ آؤٹ چوتھے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔