Tag: سری لنکا

  • سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور

    سری لنکا میں آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور

    سری لنکا نے آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت حکومت آن لائن پوسٹ ہٹا سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئن لائن غیر قانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے، آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بنایا گیا ہے۔

    سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔

  • کون سی سابق ورلڈ چیمپئن ٹیم چیمپئنز ٹرافی  کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی؟

    کون سی سابق ورلڈ چیمپئن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی؟

    اس ورلڈکپ میں کئی بڑی ٹیموں کی کارکردگی مایوس کن رہی جب کہ اپنی خراب پرفارمنس کے باعث سابق ورلڈ چیمپئن سائیڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو شکست تو دیدی تاہم اس کے باوجود سری لنکن کرکٹ ٹیم 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم ہو گئی۔

    ایونٹ میں سری لنکا کی پرفارمنس اتنی غیرمعیاری تھی کہ وہ اپنے نو میں سے صرف دو میچز ہی جیت پائی۔ ان سے زیادہ میچز افغانستان جیسی ٹیم نے جیتے جس نے چار میچز میں کامیابی اپنے نام کی اور پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا۔

    میدان سے باہر بھی سری لنکن بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری رہی اور حکومتی مداخلت کے باعث سری لنکا کو آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا بھی سامنا ہے۔

    سری لنکا ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ 1.419- کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین شکست کے ساتھ اپنی میگا ایونٹ مہم کا خاتمہ کیا

    سری لنکن ٹیم آسٹریلیا پر انحصار کر رہی تھی کہ وہ بنگلادیش کو بڑے مارجن سے شکست دے تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں اس کی جگہ بن سکے تاہم آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست تو دی لیکن 307 رنز کا ہدف 44.4 اوورز حاصل کیا جس سے بنگلہ دیش کو کوئی فرق نہ پڑا۔

    موجودہ صورتحال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے جن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ان میں میزبان پاکستان بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ہرا سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی

    ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے بھی 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    کپتان کین ولیمسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیمپن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔

    اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ٹاس کے موقع نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کوشش کریں گے کنڈیشن سے فائدہ اٹھائیں،کچھ میچ ہارے ہیں مگر جیت سے زیادہ دور نہیں۔

    کپتان نیوزی لینڈ نے کہا کہ ٹیم میں ایش سوڈھی کی جگہ لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے، مختلف وینیو پر مختلف کنڈیشن ہوتی ہیں۔

     سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کیلئے آج کا میچ اہم ہے، ٹیم میں کاسن راجیتھاکی جگہ چمیکا کرونارتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سری لنکا آئی ایم ایف سے دوسرے معاہدے کے قریب پہنچ گیا

    سری لنکا آئی ایم ایف سے دوسرے معاہدے کے قریب پہنچ گیا

    کولمبو : سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید فنڈز کے حصول کیلیے ایک اور اہم معاہدے کے قریب ہے، جس کیلیے وہ دیگر متعلقہ اقدامات پر بھی غور کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے جونیئر وزیر خزانہ شیہان سیماسنگھے کا کہنا ہے کہ سری لنکا آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اہم معاہدے کے قریب ہے اور بانڈ ہولڈر کی شرائط پر غور کر رہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں جونیئر وزیر خزانہ شیہان سیماسنگھے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سری لنکا اپنے ڈالر بانڈز کے غیرملکی ہولڈرز سے قرض کی تنظیم نو کی شرائط کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

    سیماسنگھے نے بلومبرگ کو مزید بتایا کہ ریونیو پر بات چیت ہو رہی ہے اور دیگر اقدامات بھی جاری ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

  • خوش ہوں کہ عالمی کپ میں کپتانی کرنے کا موقع ملا، کوشل مینڈس

    خوش ہوں کہ عالمی کپ میں کپتانی کرنے کا موقع ملا، کوشل مینڈس

    سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شناکا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اب کوشل مینڈس شوپیس ایونٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عالمی کپ میں کپتانی ملنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ کپتانی میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کپتانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ویسے ہی کھیلوں گا جیسا کہ میں کھیلتا آیا ہوں کیوں کہ کپتان بننا میرے لیے نیا نہیں۔

    مینڈس نے کہا کہ اس سے قبل میں دیگر ٹیموں کی کپتانی بھی کر چکا ہوں، گوہاٹی میں ہونے والے پریکٹس میچ میں بھی میں نے قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

    سری لنکن بیٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹنگ پرکافی اعتماد ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارے پاس ایک بہتر بیٹنگ یونٹ ہے جو کہ فارم میں ہے اور باؤلنگ یونٹ بھی ایسا ہی ہے۔

    مینڈس کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت میں پچز بیٹنگ فرینڈلی ہوتی ہیں اس لیے بولنگ یونٹ کو جدوجہد کا سامنا رہتا ہے۔ ہمیں فوری طور اس تبدیلی کا اپنانا ہوگا اور مجھے کامل یقین ہے کہ بولرز اپنا کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کو عالمی کپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، 16 اکتوبر کو ان کا اگلا میچ آج 16 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

  • محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطینیوں کے نام کردی

    محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطینیوں کے نام کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطین کے بہن اور بھائیوں کے نام کردی۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ خوشی ہےکہ جیت میں اپنا کردار ادا کیا، جیت کا کریڈٹ عبداللہ شفیق اور حسن علی کے ساتھ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ حیدر آبادکی مہمان نوازی اور سپورٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

  • پاکستان کے خلاف سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    حیدرآباد: ورلڈ کپ میں کل سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا کی پاکستان کے خلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

    سری لنکا کے اسسٹنٹ کوچ نوید نواز نے کہا کہ مہیش تھکشانا فٹ ہیں اور کل پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے، میڈیکل پینل کے مشورے کی وجہ سے تھکشانا کو پہلا میچ نہیں کھلایا ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست ماضی کا حصہ بن چکی امید ہے کہ کھلاڑی پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ مہیش تھکشانا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سری لنکن اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، وہ ایشیا کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے گئے۔

    یاد رہے کہ 20 سالہ اسپنر دونتھ ویلالاگے کو ونیندو ہسارنگا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، ویلا لاگے نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دس اوورز میں 81 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے، تھکشانا بھی انجری کی وجہ سے پہلے میچ کا حصہ نہیں تھے۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    نئی دہلی: ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

    نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 429 رنز کے تعاقب میں 44.5 اوورز میں 326 رنز بناسکی۔

    کوشل مینڈس، اسالانکا اور کپتان دسن شناکا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

    کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی اننگز کھیلی، چرتھ اسالانکا 79 اور دسن شناکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا صرف 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، دھنن جیا ڈی سلوا کو 11 رنز پر کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کوئٹزی اور مارکو جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تیسری بار 400 رنز بنائے ہیں، ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

    کوئنٹن ڈی کاک نے 100، وین ڈر ڈوسن نے 108 اور ایڈن مارکرم نے 54 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنی ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، راجیتھا اور پتھیرانا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسر جانب بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام نظر آئی، افغان کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے صرف 157 رنز کا ہدف دیا تھا، یہ ہدف بنگال ٹائیگرز نے 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

  • مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستان اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

    تفصیلات کے مطا بق ڈائریکٹر مکی آرتھر 24 اور 26 اگست کو افغانستان کے خلاف بقیہ دو ون ڈے میچز اور 2 ستمبر کو کینڈی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم مقابلے کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر کی تقرری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سال کے شروع میں اپریل میں کی تھی۔

    مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023،  آسٹریلیا کے دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے  قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہوں گے۔

    مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہوا کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

    مکی آرتھر نے اپنی تقرری کے بعد کہا تھا کہ ‘میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے پر پرجوش ہوں، ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

  • ویلویتورائی قتل عام میں بھارتی فوج نے 30 سے زائد سری لنکن خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

    ویلویتورائی قتل عام میں بھارتی فوج نے 30 سے زائد سری لنکن خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

    ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتورائی قتل عام کو 34 سال مکمل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ویلویتورائی قتل عام کو 34 سال مکمل ہو گئے، 1987 میں ہندوستان نے سری لنکا سے جبراً معاہدہ کر کے امن قائم کرنے کے نام پر 80 ہزار فوج جافنا میں تعینات کر دی تھی، ہندوستانی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل و غارت، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کی بدولت تامل باغیوں سے بھی جنگ چھڑ گئی۔

    2 اگست 1989 کو تامل باغیوں کے حملے میں ویلویتورائی میں 6 بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، ہندوستانی افواج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 200 گھروں، 50 سے زائد دکانوں اور 200 کے قریب ماہی گیر کشتیوں کو نذر آتش کیا، 2 دن جاری رہنے والے قتل عام کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت 100 سے زائد قتل جب کہ درجنوں کو تشدد کے ذریعے زخمی اور معذور کر دیا گیا تھا۔

    ویلویتورائی قتل عام میں ہندوستانی افواج نے 30 سے زائد سری لنکن خواتین کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بھارتی ظلم و ستم کی وجہ سے سری لنکن عوام نے انڈین پیس کیپنگ فورس کا نام انڈین پیپل کلنگ فورس رکھا۔

    جارج فرنینڈس نے ویلویتورائی قتلِ عام کو بھارت کا ’’مائی لائی‘‘ قرار دیا، 1991 میں راجیو گاندھی پر خود کش حملہ کرنے والی راجا رتنم بھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ویلویتورائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔