Tag: سری لنکن

  • سری لنکن کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

    سری لنکن کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

    سری لنکا کے تجربہ کار کرکٹر اور سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اگلے ماہ وہ آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ اگلے ماہ جون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل جذباتی پوسٹ میں سینئر کرکٹر نے وائٹ بال فارمیٹ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    اپنے پیغام میں سابق سری لنکن کپتان نے کھیل اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
    انہوں نے لکھا کہ "میرے پیارے دوستو اور خاندان، شکر گزار دل اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں کھیل کے سب سے پیارے فارمیٹ، انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دوں! سری لنکا کے لیے گزشتہ 17 سال کی کرکٹ کھیلنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔

    کوئی بھی چیز حب الوطنی اور خدمت کے جذبے سے مماثل نہیں ہو سکتی۔
    اینجلو میتھیوز کا کیریئر 16 برس پر محیط ہے۔

     

    انہوں نے 2009 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 118 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے 34 میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی اور کئی یادگار فتوحات دلائیں۔ ان میں مشہور 2014 کا ہیڈنگلے ٹیسٹ بھی شامل ہے،جہاں ان کی 160 رنز کی میچ ٹرننگ اننگز نے سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    تجربہ کار بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریوں کی مدد سے 8167 رنز بنائے اور وہ سری لنکا کی آل ٹائم لسٹ میں لیجنڈری سنگاکارا (12400) اور مہیلا جے وردھنے (11814) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 33 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

  • سری لنکن حکومت نے مسلمانوں سے معافی مانگ لی

    سری لنکن حکومت نے مسلمانوں سے معافی مانگ لی

    کولمبو: سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر معافی مانگ لی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ کی جانب سے معافی نامہ جاری کیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں رائج کیا گیا نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تاکہ مستقبل میں مسلمانوں یا دوسرے طبقات کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجپکسے نے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کر دی تھی اور مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باوجود نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

    مسلمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں میتوں کو جلانے کے لیے اجازت دینے پر مجبور کیا جا رہا تھا یا پھر اطلاع دیے بغیر ہی مسلمانوں کی میتوں کو جلا دیا گیا تھا۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو سری لنکا حکومت نے نظر انداز کیا تھا۔

    روس کی معروف خاتون بائیکر موٹرسائیکل حادثے میں جان گنوا بیٹھی

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمس نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

    سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے کیوں‌ انکار کیا؟ فواد چوہدری کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سری لنکن کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 10 سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جن میں اینجلیو میتھیوز، کرونارتنے اور لیستھ ملنگا بھی شامل ہیں۔

    اس ضمن میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی اور کھلاڑیوں کو دورے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی گئی تھی۔

    البتہ وفاقی وزیر واد چوہدری کی جانب سے اس ضمن میں اہم انکشاف کیا گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرتادھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کودھمکی دی ہے کہ پاکستان گئے تو خود کو آئی پی ایل سےفارغ سمجھیں.

    فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اگر ایسا ہی ہے، تو اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہیے، یہ رویہ افسوس ناک ہے۔

    انھوں نے مزید کہا گیا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملےمیں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، اس کی مذمت ہونی چاہیے.

  • سری لنکن پولیس نے غلطی سے امریکی خاتون کو حملہ آور بنا دیا

    سری لنکن پولیس نے غلطی سے امریکی خاتون کو حملہ آور بنا دیا

    کولمبو : سری لنکن پولیس نے ایسٹر دھماکے کی تحقیقات کے دوران غلطی سے امریکی خاتون کو گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں شدت پسندانہ کارروائیاں کرنے والا حملہ آور بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی رہنے والی عمارہ مجید کے لیے جمعہ کی صبح ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھی جب انہوں نے انٹرنیٹ پر ہر طرف اپنی تصویر دیکھی جس میں سری لنکن پولیس نے ان کو اتوار کو گرجا گھروں پر حملہ کرنے والے چھ شدت پسندوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارہ مجید نے فوری طور پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کا سہارا لیا اور ٹویٹ کیا کہ مجھے آج صبح سری لنکن پولیس نے جھوٹ بولتے ہوئے داعش کے ان دہشت گردوں میں سے ایک قرار دیا ہے جنہوں نے ایسٹر کے موقع پر حملے کیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ’کیا ہی چیز ہے جاگنے پر دیکھنے کے لیے‘ عمارہ مجید نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں سری لنکن پولیس کی جانب سے ان سے معافی مانگنے کی تصویر بھی منسلک کی۔

    سری لنکا حملے: خود کش حملہ آور کا برطانیہ و آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کا انکشاف

    خیال رہے کہ سری لنکن پولیس ذرایع نے بھی کہا ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق کولمبو کے ایک دولت مند تاجر کے گھرانے سے تھا، ان دو بھائیوں نے دو الگ ہوٹلوں پر حملے کیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  انٹرپول کا سری لنکا میں دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ماہرین بھیجنے کا اعلان

    سری لنکا کے وزیر اعظم نے حملوں سے متعلق مؤقف ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی لیکن شواہد نہیں دیے۔

    سری لنکن صدر نے ملک کی سیکورٹی کی مکمل تعمیر نو کا عندیہ بھی دیا ہے، دفاعی فورسز کے سربراہان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں تین روز کا سوگ منایا جا رہا ہے، ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہو گئی ہے۔

  • سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    دبئی : سری لنکا دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اماراتی حکام نے برج الخلیفہ کو سری لنکا کے پرچم سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ گزشتہ شب سری لنکا کے جھنڈے سے سجا دیا جس کا مقصد ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

    برج الخیفہ کی انتظامیہ نے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے قومی پرچم سے جگمگانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ برج الخلیفہ ایک ایسی دنیا چاہتا ہے جہاں برداشت اور رواداری ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کے علاوہ ابو ظبی آئیکونک بلڈنگ، شیخ زید پُل، اے ڈی این او سی اور کپیٹل گیٹ بھی سری لنکا کے پرچم سے مزین تھا۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

    خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • وزیر خارجہ کا سری لنکن اور نیپالی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر  تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کا سری لنکن اور نیپالی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر  خارجہ نے سری لنکن اور نیپالی ہم منصب سے رابطہ کیا، جس میں خطے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب تلک مارا پانا سے ٹیلی فون رابطہ کیا، جس میں‌ انھیں یو این سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطےمیں استحکام کے لئے امن کا خواہاں ہے.

    اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ تلک مارا پانا نے کہا کہ سری لنکا بھی خطے میں امن و امان کا حامی ہے، محاذ آرائی کسی فریق کے مفادمیں نہیں ہے، تمام تنازعات کوبات چیت سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں.

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کا آج نیپالی ہم منصب پردیپ کمار سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا.

    وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سارک فورم رکن ممالک کو قریب لانے کے لئے قائم کیا گیا تھا، نیپال ،سارک کے چیئر مین ک ےطور پر کردار ادا کرسکتا ہے.

    نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کا فروغ سب کی ذمہ داری ہے، امن ہی میں سب کا مفاد میں ہے.