Tag: سری لنکن بولر

  • سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    گال ٹیسٹ میں ٹاپ آرڈر کے جلد ہی پولین لوٹ جانے کے بعد سعود شکیل نے لوئر مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈر کے ساتھ قیمتی شراکت داری کرکے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھائی۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرا دن مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کے نام رہا جنہوں نے پہلے آغا سلمان کے ساتھ 177 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو خطرے کے نشان سے باہر نکالا پھر دن کے اختتام سے کچھ وقت قبل اپنی شاندار ڈبل سنچری سے کیا جو ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

    کھیل کے اختتام پر مڈل آڈر بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ میرے لیے یہ سب سے بڑی کامیابی ہے، میرے کیرئیر اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری ہے جس پر میں بہت خوش ہوں‘۔

    مڈل آڈر بیٹر سعود شکیل نے کہا کہ میں نے اس سنچری کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیشہ اس طرح کی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں شروعات اچھی ہوئی ہے، کافی ٹائم سے اس طرح کی اننگز کھیلنے کی کوشش کررہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’ جس طرح سری لنکن بولر نے اٹیک کیا تو ہماری بھی یہی کوشش تھی کہ ہماری بیٹنگ اٹیک اچھی ہو، اس طرح اٹیک کرنے میں کامیاب رہے، پچ بھی اچھا ہے، میچ جیتنے  کے لیے لیڈ بھی  اچھی ہے امید ہے میچ جیتیں گے‘۔

    سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری کا کریڈٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دیتے ہونے ہوئے کہا کہ ’ 150 سے 200 رنز تک پہچانے میں زیادہ کریڈٹ نسیم کو جاتا ہے، اس وقت مجھے اتنا یقین نہیں تھا کہ میں ڈبل سنچری اسکور کرلوں گا‘۔

    سعود شکیل نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز نہ کرسکے!

    ’’لیکن نسیم نے بہت ساتھ دیا اسے مجھ سے زیادہ یقین تھا کہ میں 200 رنز کرسکتا ہوں، میں گھبرایا ہوا بھی تھا لیکن نسیم نے مجھے حوصلہ دیا‘‘۔

    سعود شکیل کا مزید کہنا تھا کہ ’’ نسیم شاہ نے مجھے کہا کہ آپ  ڈبل ہندریڈ کرسکتے ہیں آپ جتنے اوور چاہیں کھیلں، تو زیادہ کریڈٹ نسیم کو جاتا ہے اور میں اس کا شکر گزار ہوں‘‘۔

  • سری لنکن بولر پر مکمل پابندی عائد

    سری لنکن بولر پر مکمل پابندی عائد

    کولمبو: منشیات کے الزام میں گرفتار سری لنکن بولر شیہان مدوشناکا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل سری لنکن پولیس نے سڑک پر معمول کی تلاشی کے دوران فاسٹ بولر کے پاس سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر انھیں حراست لیا گیا اور بعد ازاں مجسٹریٹ نے انھیں جیل بھجوا دیا۔

    ادھر آج سری لنکا کرکٹ بورڈ نے 25 سالہ فاسٹ بولر شیہان مدوشناکا کی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے، مدوشناکا نے 2018 میں اپنے پہلے ہی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

    پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر کو جیل بھیج دیا گیا

    گزشتہ روز مجسٹریٹ نے مدوشناکا کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دے دیا تھا، کرکٹ سری لنکا کے مطابق منشیات کیس کی مکمل انکوائری تک مدوشناکا کرکٹ کی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ شیہان مدوشناکا نے بنگلا دیش کے خلاف صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انجریز کے باعث وہ تاحال کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔