Tag: سری لنکن صدر

  • سری لنکن صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

    سری لنکن صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

    کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتابایا راجاپکسا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی اپیل سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہو گیا ہے، اس دوران نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے رکن پارلیمنٹ وجیتھا ہیراتھ نے صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا عندیہ دے دیا ہے۔

    وجیتھا ہیراتھ نے کہا کہ اگر صدر راجا پکسا خود استعفیٰ نہیں دیتے اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاتی ہے تو ان پر مواخذے کی کارروائی چلائی جانی چاہیے۔

    سری لنکا میں فیس بک، واٹس ایپ، ٹویٹر بلاک

    ہیراتھ نے کہا کہ عوام کے سامنے آنے والے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کو پہلے سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی راجا پکسا کے خلاف مواخذے اور عدم اعتماد کی تحریک دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں، اور لوگوں سے صدر پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ وقت ملک میں موجودہ بحران کو حل کرنے کے لیے ایک نئے رہنما کی ذمہ داری سنبھالنے کا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ وترقی پذیر ممالک کا ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے لوگوں کی زندگیاں بچانے سمیت معیشت کی بحالی پر بھی گفتگو کی۔

    وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو کرونا پر حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کے لیے عالمی سطح پر اقدامات پر بھی بات چیت کی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر بھی سری لنکن صدر کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ وترقی پذیر ممالک کا ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

    اس سے قبل یکم جون کو وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    وزیراعظم نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے گئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔

  • سری لنکا ایسٹر حملے، پولیس افسر نے صدر کے احکامات نظر انداز کردیے

    سری لنکا ایسٹر حملے، پولیس افسر نے صدر کے احکامات نظر انداز کردیے

    کولمبو: ایسٹر حملے سے متعلق تحقیقات میں سری لنکن پولیس افسر نے صدر کے احکامات کو نظر انداز کر کے پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایک پولیس افسر صدر متھیریپالا سری سینا کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے رواں برس ایسٹر کے موقع پر ہوئے حملوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے صدر سری سینا نے پولیس، فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں کو ایسٹر حملوں کے حوالے سے ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہ ہونے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ سخت تنقید کی زد میں رہے تھے۔

    ان کا موقف تھا کہ اس اجلاس میں پولیس، فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں کی شرکت سے خفیہ معلومات عام ہوسکتی ہیں۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر آنندا کماراسیری نے سماعت شروع کی جس کا اکثر حصہ ان کیمرا تھا جہاں انسپکٹر این بی کاستھریاراچی پیش ہوئے اور ثبوت کے حوالے سے اپنا بیان دیا۔

    رپورٹ کے مطابق انسپکٹر این بی کاستھریاراچی حملوں کے وقت جہاں تعینات تھے حملہ آور کا تعلق بھی وہیں سے تھا تاہم حملہ آور دہشت گردی کی کارروائی سے ایک ماہ قبل ہی زیر زمین چلے گئے تھے۔

    سری لنکن علماء کا ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار

    ڈپٹی پارلیمانی سپیکر نے سماعت کے آغاز کے موقع پر فوجی اور پولیس عہدیداروں سمیت سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے تعاون کرنے سے انکار پر انہیں 10 سال کی قید ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا یا ثبوت نہیں دیے تو پارلیمانی اآئین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور وہ سزا کا مستحق ہوگا۔

  • خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    خاقان عباسی اور سری لنکن صدر کے درمیان ملاقات، تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

    نیویارک: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا، سری لنکن صدر نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سری لنکا سارک میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سری لنکا کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سری لنکا کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی، سری لنکن صدر

    اسلام آباد : سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کے موقع پرسری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    صدر پاکستان ممنون حسین سے سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر صدرممنون حسین نے کہا کہ لاہورمیں سری لنکن ٹیم پرحملہ افسوسناک واقعہ تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے، آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    اس موقع پر سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرےگی۔

    واضح رہے کہ 2009 میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل سے  قذافی اسٹیڈیم جاتے ہوئے سری لنکن ٹیم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

    سانحے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ خوش قسمتی سے سری لنکن کرکٹ ٹیم محفوظ رہی، جس کے بعد سے اب تک سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بیرونی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

  • سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سری لنکا کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیرِاعظم نواز شریف نے انکا پرتپاک استقبال کیا، وزیرِاعظم ہاؤس میں سری لنکن صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف اور سری لنکا کے صدر نے شرکت کی۔

    دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت تعلیم ، کھیل، جوہری توانائی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔

    نومنتخب سری لنکن صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    وزیرِاعظم نوازشریف نے سری لنکن صدرکے اعزازمیں ظہرانہ دیا، تین روزہ دورے میں سری لنکن صدر صدر ممنون حسین سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں کرینگے۔

  • سری لنکن صدرپالاسری سینا 3روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    سری لنکن صدرپالاسری سینا 3روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا آج پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

    سری لنکن صدر وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں ،دفتر خارجہ کےمطابق سری لنکن صدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔

     اس دورے کے دوران کئی اہم مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکن صدر پالاسری سینا کاصدر منتخب ہونے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • سری لنکن صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی

    سری لنکن صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی

    سری لنکا: صدراتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار سری سینا نے دس برسوں سے صدارتی منصب پر فائز مہندراراجاپا کسے کو شکست دیکر انہونی کر دی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مہنداراجا پاکسے نے شکست تسلیم کرلی ہے، موجودہ صدر مہندا راجا پاکسے تیسری بار صدارتی منصب کے لیے الیکشن لڑ رہے تھے، الیکشن میں نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کو 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مہندا راجا پکشے کے حق میں 46 فیصد سے زائد ووٹ پڑے۔

    مہندا راجا پکشے نے گزشتہ برس نومبر میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا، نئے منتخب ہونے والے صدر آج  حلف اٹھائیں گے۔

    غیر متوقع طور پردو ہزار چار سے صدارتی عہدے پر براجمان راجا پاکسے نے اپنی ہی کی کابینہ کے وزیرِ صحت میتھری پالا سیری سینا سے شکست کھائی ہے۔