Tag: سری لنکن وزیراعظم

  • آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہیں، سری لنکن وزیراعظم

    آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہیں، سری لنکن وزیراعظم

    کولمبو: سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

    سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورےسے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی ، جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان23 اور چوبیس فروری کو سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے، عمران خان سری لنکاکے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کریں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے کے دوران سری لنکن صدر،وزیراعظم مہینداراجاسےملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفودسطح مذاکرات کی قیادت کرٰیں گے۔

    مذاکرات میں دوطرفہ تجارت،صحت،تعلیم،زراعت بات چیت کی جائے گی اور دو طرفہ امور کے علاوہ اہم علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پارلیمانی تبادلے کو فروغ دینےکیلئے بات چیت کی جائے گی۔

    پاک سری لنکاپارلیمانی دوستی ایسوسی ایشن کی تشکیل نوکااعلان کیاجائے گا اور دوطرفہ تعاون بڑھانےکیلئےمتعددمعاہدوں پردستخط کئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم مشترکہ تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے ، کانفرنس کامقصد دونوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔

  • سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

    سری لنکن وزیراعظم کا نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ

    اسلام آباد : سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے فون کال کرکے نیک خواہشات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا فون کال کرکےنیک خواہشات پروزیراعظم عمران خان کا شکر گزارہوں اور دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں کا منتظر ہوں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو ان کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے اور معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

    وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک نے سارک پلیٹ فارم پرمشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکا سیکیورٹی اور معاشی ترقی میں اہم شراکت دارہے۔

  • انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی مدد لے سکتے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

    انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی مدد لے سکتے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

    کولمپور: سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے، ضرورت پڑی تو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی مدد لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رانِل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ہونے والے سانحے نے دونوں ممالک کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان سے مدد لیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایشیائی خطے میں موجود خطے کے تمام ممالک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، سری لنکا کے گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کچھ اہم شواہد بھی ملے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سفارتخانے کا سری لنکا میں پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ

    یاد رہے کہ 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 8 گرجا گھروں میں یکے بعد دیگرے خود کش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/1344773488997405/

    حکومت پاکستان نے بم دھماکوں کے بعد لاشوں کے شناخت کے لیے سری لنکا کو فرانزک ٹیم بھیجنے سمیت ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کی تھی جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنے ہم منصب سے رابطہ کر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سری لنکا حملے، مسلمانوں کا مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ

    واضح رہے کہ سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے ایسٹر کے موقع پر سلسلہ وار بم دھماکوں میں ’سیکیورٹی ناکامی‘ قبول کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیمارسی فرنینڈو نے اپنا استعفیٰ صدر میتھریپالا سریسینا کو ارسال کیا جسے صدر نے منظور کرلیا۔