Tag: سری لنکن کرکٹر

  • ’سری لنکن کرکٹر دانشکا ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا‘

    ’سری لنکن کرکٹر دانشکا ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا‘

    آسٹریلیا میں سڈنی کی عدالت نے سری لنکن کرکٹر دانشکا ریپ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹر کے ریپ کیس کی سماعت سڈنی کی عدالت میں ہوئی اور عدالت نے سری لنکن کرکٹر کو ریپ کیس کے باقی ایک الزام میں بھی بری الزمہ قرار دے دیا۔

    شکایت کنندہ ریپ کیس کے حوالے سے ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی، کیس میں رضامندی کے بغیر مراسم قائم کرنے کو ثابت نہیں کیا جا سکا ہے۔

    سری لنکن کرکٹر کو عدالت نے پولیس انٹرویو میں سچا قرار دیا ہے، جان بوجھ کر شکایت کنندہ نے جھوٹی گواہی دی جس کے لیے انہیں متحرک کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دانشکا گونا تھیلاکا کو ریپ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، دانشکا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے سڈنی میں موجود تھے۔

    سری لنکن کرکٹر کو ریپ کیس میں چار مختلف الزامات کا سامنا تھا، کرکٹر کے کیس میں تین الزامات کو پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا،دانشکا کو اب واحد الزام سے بھی بری کردیا گیا ہے۔

  • سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس گرفتار

    سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس گرفتار

    کولمبو: سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کو پولیس نے 64 سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس کی کار کی ٹکر سے سائیکل سوار 64 سالہ شخص جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ کولمبو کے جنوب میں واقع پنادوار میں صبح 5 بجے ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کوشل مینڈس خود کار چلا رہے تھے۔

    سری لنکن بلے باز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پنادوار مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل مینڈس 44 ٹیسٹ اور 76 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 26 ٹی 20 میچوں میں بھی سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔