Tag: سری لنکن ہائی کمشنر

  • کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات میں کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور قید پاکستانیوں کی رہائی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی کےامور پر بھی گفتگو ہوئی اور گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں قید پاکستانیوں کو سات روز میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے تمام اقدامات کوجلد حتمی شکل دی جارہی ہے، انسداد منشیات اور بارڈر سیکیورٹی پرباہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضاہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرسری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

  • سری لنکا  کی 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    سری لنکا کی 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : سری لنکا کے ہائی کمشنر رویندراچندرا سری وجے گونارتنے نے 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سے سری لنکن ہائی کمشنر رویندراچندرا سری وجےگونارتنے کی ملاقات ہوئی، جس میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، جس پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کیلئے تعاون پرشکریہ اداکیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئےانتظامات کوچندروزمیں حتمی شکل دیدیں گے، قیدیوں کی واپسی کیلئےایک ماہ سےسری لنکن حکام کےساتھ کام کررہےہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا اورپاکستان کے تعلقات 7دہائیوں میں مضبوط ہورہےہیں، پاکستان باہمی تعلقات مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی اپنے ملک واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے اور سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ نےسری لنکن ہائی کمشنر کا خیر مقدم کیا۔

  • افسوسناک حادثے پر حکومت اور عوام کے رد عمل سے مطمئن ہیں: سری لنکن ہائی کمشنر

    افسوسناک حادثے پر حکومت اور عوام کے رد عمل سے مطمئن ہیں: سری لنکن ہائی کمشنر

    اسلام آباد: سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ وہ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل سے مطمئن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آ ج وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکا ہائی کمیشن جا کر ہائی کمشنر اور وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی، انھوں نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیر داخلہ نے واقعے پر حکومت اور عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا پریانتھا کمارا کی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہیں، واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ پریانتھا کمارا پر تشدد اور موت میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی، اور اس کی ہلاکت کے تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔

    اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر  موہن وجے کرما نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل پر ہم مطمئن ہیں، اور افسوس ناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    سری لنکن ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تعلقات دیرینہ ہیں، حالیہ واقعے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے پرنتھا کمارا کی نعش سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    لاہور: سری لنکن ہائی کمشنر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ اور کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے جوہر ٹاون لاہور میں ایل ڈی اے آفس کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید نے انہیں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستے رہائشی یو نٹوں کی تعمیر چھوٹے قطعات اراضی پر زیادہ سے زیادہ فلیٹوں کے قیام اور اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ہائی کمشنر نے سستے رہائشی یونٹوں کی تعمیرکے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔