Tag: سری نگر:

  • عدالت کا فیصلہ مسترد، کشمیری رہنما نے گائے ذبح کرڈالی

    عدالت کا فیصلہ مسترد، کشمیری رہنما نے گائے ذبح کرڈالی

    سری نگر : کشمیری رہنما آسیہ اندرابی نے ہائیکورٹ کے گائے ذبح کرنے پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی موجودگی میں گائے ذبح کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی کا  عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا، بچپورہ میں اپنی رہائش گاہ پر گائے ذبح کروا ڈالی۔

    اس حوالے سے ایک وڈیوبھی جاری کی گئی ہے جس میں ہندو جارحیت کے ظلم کیخلاف آسیہ انداربی نے ہندو رہنماؤں کو للکارا ہے کہ کسی صورت مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دینگے۔

    گائے ذبح کرنا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے اور اسے کشمیر میں رہنے والا ہر مسلمان پور اکرے گا۔ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ریاست میں گائے کے گوشت کی فروخت اور کاٹنے پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالت نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ر یاست بھر کے تمام پولیس حکام اور بالخصوص ضلعی سربراہان اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایاکہ خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب کشمیری رہنماؤں سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک نے وادی میں کل کورٹ کے حکم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ آج نماز جمعہ کے بعد بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • پاکستان کی کشمیری رہنماؤں کوسرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت

    پاکستان کی کشمیری رہنماؤں کوسرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت

    سری نگر : پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کشمیری رہنماؤں کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کومشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دے دی۔

    ملاقات تئیس اگست کو پاک بھارت مشیروں کی ملاقات سے قبل ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرمنصوراحمد خان نے فون پرمیرواعظ عمرفاروق،علی گیلانی،یاسین ملک اوردیگرکشمیری رہنماؤں کومشیرخارجہ سرتاج عزیز کی دعوت میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔

    سرتاج عزیز تئیس اگست کو نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔اس دوران دہشت گردی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔

    علاوہ ازیں بھارتی تجزیہ نگار چندرا شیکھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے جان بوجھ کر بھارت کو طیش دلانے کیلئے کشمیری رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی سفارت کار کے ترجمان نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے۔

  • پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر رکھے، بھارتی وزیر داخلہ

    پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر رکھے، بھارتی وزیر داخلہ

    سری نگر : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے اگر پاکستان کو اپنا مفاد عزیز ہے تو پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو پھر دھمکی دیدی، مقبوضہ کشمیر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو اپنا مفاد عزیز ہے تو اسے پڑوسی ملکوں سے بہتر تعلقات قائم رکھنے ہونگے ۔

    انہوں نے  کہا کہ بھارت کے خلاف منفی سرگرمیوں سے باز رہنا ہوگا ۔ بھارتی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف سرگرمیوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کی طرف دوستی کا بڑھایا تھا مگر پاکستان کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

  • سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف مظاہرہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کی علیحدہ بستی بسانے کیخلاف پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کےلیےعلیحدہ بستی بسانےکےخلاف سرینگرمیں پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں،بھارتی حکومت کی جانب سےمقبوضہ وادی میں ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی بسانے کے منصوبے کے خلاف دارالحکومت سری نگر میں مظاہرہ کیا گیا۔

    یہ مظاہرہ جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کی جانب سے کیا گیاہےجس کی قیادت پارٹی کےسربراہ یاسین ملک نے کی، پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنے کے لیےآنسو گیس کا استعمال کیا۔

    کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہندوئوں کے لیےعلیحدہ بستی کےقیام سےہندوئوں اور مسلمانوں میں فاصلے بڑھیں گے،اسی لیےہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔