Tag: سری نگر:

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے والا کشمیری نوجوان نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہوئی تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

    کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جاری جارحیت کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھاری جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل حق خود ارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے، نہتے کشمیریوں پر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے اور گزشتہ ماہ نومبر میں 18 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا، دنیا کی ترجیحات میں کشمیر نہیں ہے لیکن دنیا اتنی بے حس اور لاتعلق نہیں ہوسکتی۔

  • کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے‘ سید علی گیلانی

    کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے‘ سید علی گیلانی

    سری نگر : کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے، کشمیر 2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے۔

    کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔

    دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے‘ وزیراعظم عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے دوکشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی حالیہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 18 جوانوں کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال


    خیال رہے کہ تین روز قبل مقبوضہ کشمیر میں 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید


    یاد رہے کہ 25 نومبر کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے، دوسری جانب حریت رہنماؤں کی کال پر شہادتوں کے خلاف وادی میں ہڑتال جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک گھر کو بھی آگ لگادی تھی۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فوج نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھرکو آگ لگا دی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ روز 18 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پرمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند رہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید


    خیال رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے قتل کی شدید مذمت


    ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    حریت رہنماؤں کی جانب سے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، دکانیں، کاروباری مراکزاورتعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 24 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی


    یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • سری نگر: بھارتی فورسز فائرنگ، ذہنی معذور نوجوان شہید

    سری نگر: بھارتی فورسز فائرنگ، ذہنی معذور نوجوان شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر ذہنی معذور نوجوان شہید کرکے درندگی کی انتہا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندہ صفت فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کشمیری خواتین و مردوں پر بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

    مقاممی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ذہنی معذور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ ذہنی طور پر معذور کشمیری نوجوان قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک درندہ صفت فوجیوں فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 1 کشمیری کو شہید کر دیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوں اور ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 5 ماہ حاملہ خاتون شہید ہوئی تھی۔

  • سری نگر: بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: بڈگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر : بھارتی فورسز کی مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ کئی روز بعد بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، کشمیری خواتین و مردوں پر درندہ صفت بھارتی فورسز کے بہیمانہ سلوک نے بھارت کے انتہا پسندانہ کردار دنیا پر واضح ہوگیا ہے۔

    کشمیری میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بڈگام میں گھر گھر نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید دو کشمیروں کو شہید کر دیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کی زد میں آکر رواں برس اکتوبر میں 39 کشمیری شہری شہید ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید، درجنوں زخمی


    یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو بھارتی فورسز نے دہشت گردانہ کارروائیوں اور ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 5 ماہ حاملہ خاتون شہید ہوئی تھی۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید


    خیال رہے کہ کچھ روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ، کم ووٹ پڑنے کا عالمی ریکارڈ

    مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ، کم ووٹ پڑنے کا عالمی ریکارڈ

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو عوام نے بری طرح فلاپ کردیا، کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا95 فیصد سے زائد کشمیریوں نے بھارتی تسلط نامنظور کرتے ہوئے بائیکاٹ کرکے بھارت اور دنیا بھر کو اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    بھارتی حکومت کے بلدیاتی انتخابات کا شو بری طرح فلاپ ہوگیا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ صرف ساڑھے تین فیصد رہا، اس طرح انتخابات میں کم سے کم ووٹ پڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    قابض فورسز نے ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگالیا لیکن پولنگ اسٹیشنز ویران پڑے رہے۔ کشمیری عوام نے مذکورہ انتخابات کا اتنا بھرپور بائیکاٹ کیا کہ امیدوار اپنے آپ کو خود ووٹ ڈالنے بھی نہیں پہنچے۔

    ایک امیدوار نے صرف3ووٹ حاصل کیے اور جیت گیا، اس کے علاوہ بارہ مولا میں ایک امیدوار صرف ایک ووٹ حاصل کرکے بلدیاتی انتخاب جیتا۔