Tag: سر درد

  • سر درد سے 10 منٹ میں چھٹکارہ حاصل کریں

    سر درد سے 10 منٹ میں چھٹکارہ حاصل کریں

    سر درد ایک ناقابل برداشت تکلیف ہے اور تقریباً ہر شخص کو اکثر اس کا سامنا ہوتا ہے۔

    سر میں درد کی تکلیف بعض اوقات ہاتھ پیروں کو بے جان کر دیتی ہے اور اس کا شکار شخص کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتا، یہاں تک کہ کسی دوا یا قدرتی طریقے سے سر درد خود ہی کم ہوجائے۔

    تاہم آج ہم آپ کو اس تکلیف دہ کیفیت سے جان چھڑانے کا نہایت آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایکو پریشر کا طریقہ اپنانا ہوگا۔

    ایکو پریشر ایکو پنکچر ہی کی طرح چینی طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر مساج یا دباؤ کے ذریعے مختلف تکالیف کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

    اس طریقہ علاج میں بمشکل 30 سیکنڈز یا ایک منٹ کا وقت لگے گا۔ اس پر عمل کرنے کے لیے سب سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ یا لیٹ جائیں اور بالکل پرسکون ہوجائیں۔

    اب مندرجہ ذیل بتائے جانے والے مقامات پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دباؤ ڈالیں۔ مساج کے بعد عموماً 10 سے 15 منٹ کے اندر سر درد غائب ہوجائے گا۔

    ناک کی جڑ کے اوپر اور دونوں بھنوؤں کے بالکل درمیانی جگہ پر مساج آنکھوں کو تھکن اور سر درد سے نجات دلا سکتا ہے۔


    بھوؤں کے ان مقامات پر مساج آپ کو سر درد کے ساتھ نزلے سے بھی چھٹکارہ دلائے گا۔ اس مقام پر ایک منٹ تک دائروں کی صورت میں مساج کریں۔


    گال کی ہڈی کے نیچے گڑھے کو ہاتھ سے چھو کر محسوس کریں۔ اس مقام پر ہلکے ہاتھ سے مساج یا دباؤ ڈالنا سر درد کے ساتھ سانس کے امراض اور دانت کے درد میں بھی کمی کرے گا۔


    گردن کے ان مقامات کو دبانا یا مساج کرنا آدھے سر کے درد، آنکھوں اور کانوں کی تکلیف سے نجات دلائے گا۔


    کان کے اوپر اس جگہ پر مساج بھی آنکھوں کی تھکن اور سر درد کو کم کرنے میں مددگار ہوگا۔


    ہاتھ کے اس مقام پر مساج پیٹھ کے درد، دانت کے درد اور سر درد میں کمی جبکہ گردن کے تنے ہوئے اعصاب کو پرسکون حالت میں لے آئے گا۔

    تصاویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ

  • چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج

    چھوٹی چھوٹی تکالیف کا آسان علاج

    ہمارے جسم کا ہر حصے میں موجود رگیں ہمارے دل و دماغ سے جا کر جڑتی ہیں۔ دراصل ہمارے جسم کے تمام اعضا رگوں کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ کسی ایک عضو کے تکلیف میں مبتلا ہونے کی صورت میں کسی دوسرے عضو میں بھی تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

    وجہ یہی ہے کہ ہمارے جسم کی تمام نسیں اور رگیں ایک دوسرے سے متصل ہوتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ہمیں روزمرہ میں پیش آنے والی چھوٹی چھوٹی تکالیف کا تعلق بھی انہی رگوں سے ہوتا ہے جنہیں اگر درست طریقہ سے آرام دیا جائے تو ہم اس تکلیف سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ طریقہ جاپانی طریقہ علاج ریکی میں بھی اپنایا جاتا ہے جس میں جسم کے مخصوص حصوں کے ذریعہ جسمانی و ذہنی توانائی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

    چین میں بھی اسی سے ایک ملتا جلتا طریقہ ایکو پنکچر استعمال کیا جاتا ہے جس میں وہ مخصوص رگوں میں سوئیاں پیوست کرتے ہیں۔ درست طریقہ اور ماہر علاج سے اگر یہ عمل کروایا جائے تو یہ جسم کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج ہم اپنے گھر میں بھی اپنا سکتے ہیں بس آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ کس تکلیف کا تعلق کس حصہ کی رگ سے ہے۔


    استھما

    اگر آپ کو استھما کی شکایت ہے تو دورے کی صورت میں پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    1

    یہ یقیناً دورے کی کمی میں معاون ثابت ہوگا۔


    میگرین

    میگرین کی صورت میں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کی پوروں پر مساج کریں۔

    Untitled-1


    جوڑوں میں تکلیف

    اگر آپ جوڑوں میں تکلیف یعنی گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہیں تو پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    3


    ہائی بلڈ پریشر

    پاؤں کے اس حصہ پر مساج کرنا جسم میں خون کی روانی کو معمول کے مطابق کرتا ہے یوں آپ کا ہائی بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔

    4


    بے خوابی

    اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے نیچے اس حصہ پر مساج کریں۔

    5

    یہاں موجود رگ آپ کے دماغ کو سونے کی طرف راغب کرے گی۔


    ڈپریشن

    ڈپریشن سے نجات پانے کے لیے پاؤں کی انگلیوں کے سروں پر مساج کریں۔

    6

    یہ آپ کے دماغ میں سیروٹونین نامی ہارمون پیدا کرے گا جو خوشی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔


    متلی

    متلی کی صورت میں پاؤں کے اس حصہ پر مساج کریں۔

    ۷


    نزلہ

    نزلہ زکام ہونے کی صورت میں اگر چہرے کے عضلات تکلیف کا شکار ہوں تو انہیں آرام پہنچانے کے لیے پاؤں کے انگوٹھے کے سرے پر مساج کریں۔

    8


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سر درد کی وجہ، بچاؤ کیسے ممکن

    سر درد کی وجہ، بچاؤ کیسے ممکن

    آپ کی شخصیت کی کچھ خصوصیات سر درد کی بڑی وجہ ہے، جس میں ضدی ہونا یا پھر حاوی ہو جانے والے افراد کا سر زیادہ درد ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو صرف آرام کرکے خود کو پر سکون کرنا چاہیے۔
    سست رفتاری سے چلنے والا اچانک سردرد میں گھر جاتا ہے۔ ان کو چاہیے کہ وہ اپنی ورزش سے پہلے پانی کی وافر مقدار کا استعمال ضرور کریں۔

    کچھ لوگوں کو تین روز بعد یا پھر ویک اینڈ پر سردرد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسے میگرین کہا جاتا ہے، جو نیند کے ڈسٹرب ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، اس کے علاوہ کوئی نہ کوئی تناﺅ اس قسم کے درد کا سبب بنتا ہے، ایسے لوگوں کو تناﺅ سے دور رہنا چاہیے۔

    ایک رنگ ساز کوبھی سردرد کا مرض لاحق ہوتا ہے اور اس کی سادہ وجہ رنگ سے اٹھنے والی بو اس درد کا سبب بنتی ہے اس کے لئے ڈاکٹرکی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے، یہاں سے یہ بات کا بھی علم ہوتا ہے کہ نوکری کی اقسام کا سر درد سے گہرا تعلق ہے۔

    جسم میں پانی کی کمی سے بھی سردرد ہوتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ وہ دن میں 8گلاس پانی پئیں۔

    کیفین کی بہتات میں سردرد کی وجہ ہےلہذا اس سے دور رہنا چاہیے۔ اگر اس کے بغیر گزارہ نہیں تو اس کی مقدار کم کردینی چاہیے۔

    انسان کو دن میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔نیند کی کمی کی وجہ سے بھی سردرد ہوتا ہے۔