Tag: سر عام

  • کراچی: پانی کی چوری کا معاملہ، خواجہ اظہار الحسن اے آر وائی نیوز کے شکرگزار

    کراچی: پانی کی چوری کا معاملہ، خواجہ اظہار الحسن اے آر وائی نیوز کے شکرگزار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اے آر  وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پانی کی چوری کے سنگین مسئلے پر عدالت میں درخواست جمع کروانے والے ایم کیو ایم کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام اور اقرار الحسن کی کاوش کو سراہا.

    انھوں‌ نے کہا کہ پروگرام سرعام میں کراچی کے پانی کی چوری ثبوت کے ساتھ دکھائی گئی، پانی مافیا کو بے نقاب کرنا اچھی کاوش ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ پروگرام کی سی ڈی بطور ثبوت ارسال کردی، اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں.

    خواجہ اظہارنےسربراہ واٹرکمیشن کو خط لکھ کرپانی چوروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا.

    یاد رہے کہ کراچی کو فراہم ہونے والے پانی کی چوری نے گمبھیر شکل اختیار کر لی ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکل کا شکار ہیں.


    مزید پڑھیں: کراچی کا پانی کیسے چوری کیا جاتا ہے، ’سرعام‘ ٹیم نے پتہ لگالیا


    اس ضمن میں سرعام کی ٹیم نے خصوصی پرورام کیا، جس میں دیہی سندھ میں‌سرگرم اس مافیا کو بے نقاب کیا گیا تھا.

  • 71 سیکنڈ میں 71 پودے لگانے کا ریکارڈ

    71 سیکنڈ میں 71 پودے لگانے کا ریکارڈ

    لاہور: سرعام کی ٹیم ان دنوں جشنِ آزادی کے سلسلے میں 14 لاکھ پودے لگانے کے مشن پر ہے، اس سلسلے میں لاہور میں 71 سیکنڈ میں 71 پودے لگا کر نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرعام کی ٹیم نے لاہور میں پاک ترک اسکول کے طلبہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے 71 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر 71 سیکنڈ میں 71 پودے لگائے ٹیم کے زیرِ اہتمام ملک کے طول و عرض میں شجر کاری مہم جاری ہے۔

    اے آروائی نیوز کے مشہورِ زمانہ ٹی وی شو’سرعام‘ کے میزبان اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف پودے نہیں لگانے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرنی ہے، گزشتہ روز اس سلسلے میں انہوں نے طلبہ و طالبات ، سول سوسائٹی اور وکلا کے ساتھ مل کر شجر کاری کی تھی۔

    ٹیم سرِ عام کے رضاکار اس سلسلے میں ملک بھر میں سرگرم ہیں، اور ان کی جانب سے شجر کاری کرکے تصاویر مسلسل سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جس سے دیگر افراد کو بھی تحریک مل رہی ہے۔

    سر عام کی اس مہم میں مشہور و معروف اداکار اور کرکٹر بھی شامل ہیں۔ سابق کرکٹر محسن خان اور بوم بوم شاہد آفریدی بھی اس مہم میں پیش پیش رہے اور اقرار الحسن کے ہمراہ درخت لگائے۔

    دیگر اہم شخصیات میں نوید رضا، شان بیگ، کنور نفیس، ٹیپو شریف، اور معروف ٹی وی اینکر فرح یوسف سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کررہی ہے اور اس کے سبب دنیا بھر میں بارشوں ، برف باری اور گرمی کے نظام الاوقات تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں بھی ان تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ سنہ 2015 میں پیرس میں ہونے والے عالمی معاہدے کا پاکستان بھی دستخط کنندہ ہے جس کے تحت دنیا کے 195 ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے جن میں شجر کاری کو اولین ترجیح حاصل ہے۔

  • کراچی: ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے مغویہ بازیاب

    کراچی: ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے مغویہ بازیاب

    کراچی: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ کی نشاندہی پر گیسٹ ہاؤس سے اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کرلیا گیا۔ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک لڑکی کو اس کے رشتہ دار نے رقم کی عوض کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس کے مالک کو فروخت کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے درخشاں پولیس کے ہمراہ مذکورہ گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار کر اغوا کی گئی خاتون کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم گیسٹ ہاؤس کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بازیاب ہونے والی لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے۔ کارروائی کے بعد خاتون کو فلاحی ادارے کے شیلٹر میں منتقل کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سر عام کی ٹیم کامیاب کارروائیاں کر کے کئی جرائم کو منظر عام پر لا چکی ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں سیکیورٹی کی خامیوں کا پول کھولنے پر پروگرام کے میزبان اقرار الحسن کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

    ایک اور موقع پر سر عام کی ٹیم نے نادرا کی بد ترین کرپشن کا پردہ چاک کیا جب نادرا اہلکاروں نے چند روپوں کے عوض ایک افغانی شخص کا شناختی کارڈ بنا کر دے دیا۔

  • اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    اے آر وائی نیوز کے انکشافات، ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کردیا

    کراچی: اے آروائی نیوز نے محکمہ ریلوے کو جگا دیا اور محکمہ ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ کلیئرنس اسٹیکر کے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجا جاسکے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم کی حق اور سچ کیلئے کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔ جس کے تحت ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سامان کی جانچ کریں گے۔

    تلاشی کے عمل سے گزرنیوالے سامان پرریلوے پولیس اسٹیکر چسپاں کرے گی۔ ریلوے پولیس کے مطابق کلیئرنس اسٹیکرکے بغیر سامان اندرون ملک نہیں بھیجاجاسکے گا۔

    تلاشی کے نئے نظام کامقصد ممنوع اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل روکنا ہے۔ کچھ روز قبل اے آروائی نیوز سر عام کی ٹیم نے محکمہ ریلوے کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ ریلوے کی پارسل کی تلاشی کا نیا نظام متعارف کروایا ہے۔

  • ملاوٹ والا خون بک رہا تھا سرِ عام

    اے آروائی نیوز کے پروگرام’’سرعام‘‘نے مریضوں کولگائے جانے والے خون میں پانی کی ملاوٹ کاانکشاف کیا ہے، سرعام کے چشم کشا انکشاف کے بعد بلڈبینکس کی رجسٹریشن اورلائسنس منسوخی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی پروگرام سرعام آج شام سات بج کرپانچ منٹ پرنشر ہوگا۔

    اے آروائی نیوز کا پروگرام سر عام ۔معاشرے کی برائیاں بے نقاب کرنا جس کا خاصہ ہے سرعام کی ٹیم نے کی منفرد نوعیت کی تحقیق جس نے لاکھوں لوگوں کو بے موت مرنے سے بچا لیا۔

    اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ تو عام سی بات ہے لیکن یہ بات شاید کسی کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوگی کہ اسپتالوں میں مریضوں کو لگائے جانے والے خون میں بھی ملاوٹ ہوسکتی ہے سرعام کی ٹیم کی آنکھیں اس وقت کھلی کی کھلی رہ گئیں جب ان پر خون میں نمک ملے پانی کی ملاوٹ کاا نکشاف ہوا۔ 

     سرعام کی ٹیم نے بہت سے بلڈبینکس سے خون کے نمونے لیے اور انتظامیہ کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے توخون کاخون اورپانی کاپانی الگ ہوگیا سر عام کی ٹیم انسانی زندگیوں سے کھیلنے والےسفید خون کے حامل مکروہ چہرے بے نقاب کر دئے۔

    اس چشم کشا انکشاف کے بعد ایسے بلڈبینکس کے خلاف چھاپوں کاآغاز کردیاگیا ڈی سی ساؤتھ اور سینٹرل نے عباسی، سول اور جناح اسپتال کے اطراف قائم بلڈ بینکس کوسربمہرکردیا۔

    واقعے کاعلم ہونے پربلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی سندھ حرکت میں آئی اور ایسے بلڈ بینکس کی رجسٹریشن اورلائسنس کی منسوخی کیلئے کارروائی شروع کردی۔۔