Tag: سر ویون رچرڈ

  • دو عظیم کھلاڑی میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش

    دو عظیم کھلاڑی میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش

    لاہور: ماضی کے دو عظیم کرکٹ اسٹارز ویو رچرڈز اور میاں داد میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین ریچرڈز کو بھی جاوید میانداد کے ساتھ بطور مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

    دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

    سر ویوین رچرڈز نے اس حوالے سے کہا کہ وہ میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔

    جاوید میاں داد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

    عمران طاہر اور کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ بن گئے

    انھوں نے مزید کہا: ’پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا، جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔‘

  • لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور میں یہاں ہوں‘ویوین رچرڈ

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے ہیڈ کوچ سرویوین رچرڈ کا کہناہےکہ لاہورمیں پی ایس فائنل کےلیےبہترین سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹیم کےلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہیڈکوچ سر ویوین رچرڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایک طویل عرصے کےبعدمیں لاہورآیاہوں یہاں پرسیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں‘۔

    سر ویوین رچرڈ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ان کی بہت سی اچھی یادیں وابستہ ہیں اورانہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس سرزمین پرکرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے‘۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے پہلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد پشاور زلمی کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

    یاد رہےکہ سر ویوین رچرڈ نےچار روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےپی ایس ایل فائنل میں پہنچنے پرٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاتھاکہ ’تیار رہوپاکستانیوں‘ لاہور ہم آرہے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا

    واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔