Tag: سر ویوین رچرڈز

  • مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    مہنگا ترین بیٹ استعمال کرنے والے معروف کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

    کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، اس کھیل کا جنون ہاکستان سمیت دنیا بھر میں سر چڑھ کر بولتا ہے، اس کھیل کو کھیلنے کے لیے سب اہم چیز بیٹ اور بال ہوتی ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کھیل میں سب سے زیادہ مہنگا بیٹ استعمال کرنے والے کھلاڑی کون ہیں اور اس بیٹ کی قیمت کتنی ہے؟

    سر ویوین رچرڈز

    کرکٹ کے عظیم ترین لیجنڈ، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، انھوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ’گرے نکولس لیجنڈ گولڈ‘ نام کا ایک مہنگا ترین بیٹ استعمال کیا جس کی قیمت 14 ہزرا ڈالر تھی۔

    ہاردک پانڈیا

    بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

     امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہونے کے ناطے ہاردک کے پاس نہ صرف ایک مہنگی گاڑی، بنگلہ بلکہ ایک مہنگا بیٹ بھی ہے، رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کرکٹ میں SG (Sanspareil Greenlands)  نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔

    اسٹیو اسمتھ

    آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی مہنگا بلا استعمال کرتے ہیں، اسمتھ این بی (نیو بیلنس) نامی بلے کا استعمال کر رہے ہیں، جس کی قیمت 11 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

    کرس گیل

    ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار کرکٹر کرس گیل نے بھی کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، اس لیجنڈ بلے باز نے کرکٹ میں اسپارٹن نامی بیٹ استعمال کیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

    جوس بٹلر

    انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جوس بٹلر بھی میدان میں اپنے بلے سے لمبے چھکے اور چوکے مارنے کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ کوکابورا نامی بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 97 ہزار روپے ہے۔

    سوریہ کمار یادو

    بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو 92 ہزار روپے مالیت کا ایس ایس (سرین اسپورٹس) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی جی ایم (گن اینڈ مور) نامی بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    ویرات کوہلی

    بھارت کے مایہ ناز بلے بار ویرات کوہلی نے بھی اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، وہ ایم آر ایف نامی بیٹ سے کھیلتے ہیں جس کی قیمت 77 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کپتا بھی مہنگے بلے کا استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 83 ہزار روپے ہے۔

  • سر ویوین رچرڈز کو کراچی پریس کلب نے اعزازی ممبر شپ دے دی

    سر ویوین رچرڈز کو کراچی پریس کلب نے اعزازی ممبر شپ دے دی

    کراچی: کے پی سی نے دنیائے کرکٹ میں احترام کی نظروں سے دیکھے جانے والے سابق کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو تا حیات اعزازی ممبر شپ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب نے ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سر ویوین رچرڈز کو کلب کی تاحیات اعزازی ممبر شپ دی ہے، ویوین رچرڈز کو پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے اعتراف میں ممبر شپ دی گئی۔

    اس سلسلے میں پریس کلب کے سیکریٹری اور صدر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویوین رچرڈز سے ملاقات کی، اور انھیں ممبر شپ کے ساتھ کلب کا نشان پیش کیا گیا۔ ملاقات میں بات کرتے ہوئے سر ویوین رچرڈز نے کراچی پریس کلب کے عہدے داران کا شکریہ ادا کیا، اور ممبر شپ کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی پریس کلب کا جلد دورہ کریں گے۔

    سابق لے جنڈ کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو کے پی سی کی جانب سے اعزازی ممبرشپ اور کلب کا نشان پیش کیا گیا

    سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو سندھ کی ثقافتی علامت اجرک بھی پیش کی گئی۔ پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر کا کہنا تھا کہ ویون رچرڈز کی جانب سے پریس کلب کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، انھیں کرکٹ کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں مبمر شپ دی گئی ہے۔

    سر ویوین رچرڈز کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک بھی پیش کی گئی

    خیال رہے کہ سر ویوین رچرڈز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہیڈ کوچ ہیں، اور ان دنوں پی ایس ایل 5 سیزن کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔