Tag: سر کئیر اسٹارمر

  • برطانوی شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

    برطانوی شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے برطانوی شہریوں کو فوری لبنان چھورنے کی ہدایت کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لئے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی ڈیفنس سیکرٹری جان ہیلی کی زیر صدارت کوبرا میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا، دو بحری جہاز پہلے ہی خطے میں موجود ہیں جو برطانوی شہریوں کے انخلا میں مدد کریں گے۔

    برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے رائل ایئر فورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز کو بھی تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

    کیا ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے؟ حزب اللہ کا اہم بیان آگیا

    عرب میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تل ابیب کیلئے 26 ستمبر تک تمام پراوزیں منسوخ کی جارہی ہیں۔

  • سر کئیر اسٹارمر  نے تحائف اور بینیفٹس ظاہر کردیئے

    سر کئیر اسٹارمر نے تحائف اور بینیفٹس ظاہر کردیئے

    برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے سن 2019 سے ابتک ایک لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کے تحائف اور بینیفٹس ظاہر کردیئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم کسی بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ظاہر کی گئی رقم سے زیادہ ہے۔ اپریل سن 2020 سے کئیر اسٹارمر لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جولائی میں وہ برطانیہ کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔

    برطانیہ کے وزیراعظم کو اس بات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے ایک امیر کاروباری شخصیت سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے کپڑے تحفے میں لیے تھے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور تمام تحائف ظاہر کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیخلاف اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات شروع

    برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے اور وہ لیبر پارٹی کو عطیات دینے کے حوالے سے بھی معروف ہیں انہوں نے وزیراعظم کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کیے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا۔

  • برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات شروع

    برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف تحقیقات شروع

    اسلام آباد: برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کیخلاف اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے، جنہوں نے حالیہ عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

    برطانوی وزیراعظم کی فتح کو یادگار تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس فتح کے بعد وہ برطانیہ کے ایک پسندیدہ اور مقبول وزیراعظم قرار دیئے گئے تھے، ان کے اقتدار کو بھی 3 ماہ بھی مکمل ہونے کو نہیں آئے کہ انہیں اس مشکل صورتحال نے گھیر لیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے اور وہ لیبر پارٹی کو عطیات دینے کے حوالے سے بھی معروف ہیں انہوں نے وزیراعظم کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کیے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا۔

    برطانیہ: غزہ مظالم کے خلاف علامتی لاشیں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ

    تاہم وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے ان تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں اس لیے اب انہیں تحقیقات کا سامنا ہے دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان کی جانب سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔