Tag: سر کیئر اسٹارمر

  • ایران پر اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، برطانیہ

    ایران پر اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، برطانیہ

    برطانیہ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے میں برطانیہ نے فوجی مدد فراہم نہیں کی اور نہ ہی ایرانی جوابی ڈرون حملوں کو روکنے میں کسی قسم کا کوئی کردار ادا کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر بات کی تھی، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی دفاع کا حق حاصل ہے مگر صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایران کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر ساتھ ہی خطے کے استحکام کیلئے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

    دوسری جانب امریکا کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔

    امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بیان میں کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    امریکا نے کہا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا، امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔

    وقت آگیا ہے ایران اسرائیل کشیدگی کوروکا جائے، انتونیو گوتریس

    جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران توقع کرتا ہے کہ یورپی یونین اسرائیلی مجرمانہ حملوں کی مذمت کرے گی۔

  • برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ملک میں ہیلتھ سروس لانے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے این ایچ ایس کو زیادہ آزاد کرنے کی غلطی کی۔ ٹیکسوں اور اربوں پاؤنڈز سے متعلق فیصلے پبلک باڈی کو نہیں لینے چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ غیرمرکوز این ایچ ایس بری طرح سے زیادہ کام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گا۔

    دوسری جانب کیئر اسٹارمر نے یوکرینی صدر زیلینسکی کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔

    امریکی صدر سے ملاقات کے بعد یوکرینی صدر زیلینسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے یوکرینی صدر کو حمایت کا یقین دلایا، یوکرینی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا۔

    برطانوی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی اور برطانوی وزیراعظم کی اہم ملاقات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہوئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور بڑا جھٹکا

    گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔

    یورپی یونین سے کشیدگی پر ٹرمپ کی برطانوی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل تھی، یورپی یونین کے المونیم اور اسٹیل پر پہلے ہی صدر ٹرمپ 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ یورپ پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔