Tag: سر کی خشکی

  • سردیوں میں سر کی خشکی، چھٹکارا کیسے ممکن

    سردیوں میں سر کی خشکی، چھٹکارا کیسے ممکن

    سر کی خشکی کو سکری یا ڈینڈرف بھی کہا جاتا ہے، خاص طور پر موسم سرما میں سر میں بہت زیادہ خشکی اور خارش کی شکایت ہوجاتی ہے۔

    ڈینڈرف کا مسئلہ صرف عورتوں میں ہی عام نہیں ہے بلکہ بہت سے مردوں کو بھی اس کا سامنا رہتا ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

    سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لیکن اب یہ شکایت دور ہونے والی ہے کیونکہ ہم اپنے قارئین کو خشکی سے نجات کا آزمودہ نسخہ بتارہے ہیں۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر فرح نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو انڈے، دہی اور تیل کی سے گھر میں ماسک تیار کرنے کا طریقہ بتایا ہے جو خشکی سے نجات کا ضامن ہوسکتا ہے۔

    اجزاء

    انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچہ

    دہی، ایک کھانے کا چمچہ

    سرسوں کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

    زیتون کا تیل، ایک کھانے کا چمچہ

    انڈے کی سفیدی لیں اور اسے اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اس میں دہی شامل کریں اور دونوں کو اچھی طرح ملائیں۔

    دہی اور انڈے کی سفیدی کو مکس کرنے کے بعد اس میں زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ اور پھر سرسوں کا تیل شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

    ضروری نوٹ : سر میں لگانے کےلیے ماسک تیار ہے لیکن یہ ماسک ہفتے میں صرف ایک ہفتہ لگانا ہے۔

  • سر کی خشکی ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    سر کی خشکی ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ہرکسی کو سر میں بہت زیادہ خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کے لیے کچھ لوگ تو مہنگے شیمپو بھی استعمال کرتے ہیں مگر انہیں کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موسمِ سرما کی آمد آمد ہے، لوگ سردی سے بچنے کے لیے جہاں گرم کپڑے نکال رہے ہیں وہیں جلد کا خیال رکھنے کے لیے بھی انتظامات کررہے ہیں۔

    سردیوں میں جلد اور خصوصاً سر میں خشکی بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، لمبے بال رکھنے والے شوقین افراد موسم سرما میں خشکی سے بچاؤ کے لیے مہنگی احتیاطی تدابیر بھی استعمال کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سر میں خشکی اور اس کا علاج

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جن پر عمل کر کے اپنے سر کی خشکی سے چھٹکارا اور بالوں کی خوبصورتی کو سردیوں میں بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

    ناریل کا تیل اور لیموں

    ناریل (کھوپرے) کا تیل بالوں کے لیے ویسے بھی بہت مفید ہے تاہم اگر آپ کو سر میں ہونے والی خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو ایک ٹیبل اسپون تیل لے کر اسے گرم کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کر کے بالوں کا مساج کریں۔

    ایسا کرنے سے بالوں کی چمک برقرار  اور خشکی سے چھٹکارا  مل جاتا ہے۔

    نیم کے پتے

    نیم کے پتوں میں موجود اینٹی بیکٹیریا خشکی سے لڑنے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے چند پتے لے کر اس کا پیسٹ بنائیں اور بالوں کو کسی بھی شیمپو سے دھو کر اسے سر پر پانچ منٹ کے لیے لگائیں۔

    بعد ازاں  سر  کو  پانی سے سر دھولیں، ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے سر کی خشکی ختم ہوگی بلکہ بال مزید گھنے، سیاہ اور تیزی سے لمبے ہوں گے۔

    کھانے کا سوڈا

    کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا سوڈا سر اور جلد کی خشکی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ بالوں کی خشکی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک برتن میں پانی لے کر اس میں سوڈا محلول کرلیں پھراس پانی کو اپنے بالوں پر وقفے وقفے سے ڈالیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

    نوٹ: جلد یا سر کی بیماریوں میں مبتلا افراد ٹوٹکے استعمال کرنے سے قبل اپنے طبیب سے ضرور مشورہ کریں