Tag: سر کی قیمت

  • کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

    کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی ہے، فہرست میں ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ اور 50 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    فہرست میں 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ شامل ہیں۔

    پچاس لاکھ والی فہرست میں دیگر شامل ڈاکوؤں میں ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر سر فہرست ہیں۔

    25 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطااللہ، بہادر ولد عطااللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دوسو، یاسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمان اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے، ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں سے متعلق خفیہ اطلاع دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • 13 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کرنے کی سفارش

    13 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کرنے کی سفارش

    کراچی: محکمہ داخلہ کی جانب سے 13 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 2 کروڑ 11 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سمری ارسال کردی ہے، خیر محمد تیغانی کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے جبکہ دادو شیخ کی سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ شکوربروہی اور مرچو جتوئی کی گرفتاری کے لے 20، 20 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

    کبیر جتوئی 15 لاکھ، ابراہیم مارفانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، مرید جتوئی کے سرکی قیمت 10 لاکھ رکھنے کا کہا گیا ہے۔

    منور بروہی کےسرکی قیمت 5 لاکھ روپے، بھوروبروہی 3لاکھ روپے،چاکربروہی 10لاکھ روپے، لطیف رند 10لاکھ ، سلطان رند 5 لاکھ اور عطا محمد مری کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں  کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کچے کے ڈاکووٴں کے سر کی قیمت رکھنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کابینہ اجلاس میں چار سو ڈاکووٴں کے سر قیمت منظوری لی جائے گی۔

    محکمہ داخلہ نے سندھ ڈاکووٴں کی فہرست تیار کرلی ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت شکارپور کے ڈاکو خیر محمد تیغانی کی ستر لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

    ڈاکو سونارو تیغانی کے سر کی قیمت ساٹھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مختلف اضلاع کے کچےمیں پھیلے ڈاکووٴں کے سرکی قیمت دس لاکھ سے ستر لاکھ روپے رکھی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: 52 مقدمات میں ملوث ملزم کے سر کی قیمت مقرر

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے درجنوں مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کر دی، زیادہ تر کے سروں کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے متعدد مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے وی ایل سی کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سندھ کو سفارشات بھیج دی گئی ہیں۔

    حکام نے فہرست میں متعدد ملزمان کا نام شامل کیا ہے، ان میں غلام یاسین بھیو جو 52 مقدمات میں ملوث ہے، کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    41 مقدمات میں مطلوب کاشف ابڑو عرف انور علی کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی، 22، 22 مقدمات میں مطلوب اکبر علی بھیو اور نذیر احمد بھیو کے سروں کی قیمت بھی 1، 1 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    21 مقدمات میں مطلوب مجاہد جمالی میرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، 14 مقدمات میں مطلوب محمد خان ملاح کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے اور 13 مقدمات میں مطلوب ممتاز علی بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی گئی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی گئی

    تہران: جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے، ایرانی حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی ایرانی صدر ٹرمپ کو قتل کرے گا، اسے حکومت کی جانب سے 80 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  جوہری معاہدہ منسوخ، ایران نے بڑا اعلان کر دیا

    دوسری طرف مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ہے، جنازے میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ جنرل سلیمانی کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ قاسم سلیمانی کو کل آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا، ملیشیا کے کمانڈر مہدی ال مہندس کی میت بھی تہران پہنچائی جا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران نے 2015 کا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا۔

    ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اب مناسب رد عمل قبول کرے، امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکیوں کو اُسی شدت کی ضرب لگنے سے ہی جنگ کا یہ دور ختم ہوگا۔

  • پنجاب حکومت نے10 خطرناک دہشت گردوں کےسرکی قمیت مقررکردی

    پنجاب حکومت نے10 خطرناک دہشت گردوں کےسرکی قمیت مقررکردی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے10 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے سرکی قیمت 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مقررکردی، وفاقی حکومت پہلے ہی دہشت گردوں کے سرکی قیمت مقررکرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی پنجاب پولیس کی سفارش پر10 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مقررکی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست میں 10 ملکی اورغیرملکی دہشت گرد شامل ہیں۔

    پنجاب حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی افسران، سیاست دانوں، مذہبی رہنماؤں، حساس تنصیبات سمیت مذہبی مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری فہرست میں دہشتگرد عبدالولی عرف عمرخالد خراسانی اوراسد منصورعرف قاری سمیع اللہ کےسرکی قیمت 40،40 لاکھ روپے مقررکی ہے۔

    دہشت گرد محمدخان عرف باچاخان عرف بادشاہ عرف محمد ولد نوربخش اور ہاشم خان عرف شوکت خان ولد معشوق خان کے سرکی قیمت بھی 40،40 لاکھ روپے مقررکی ہے۔

    خطیب اللہ عرف انس عرف گلاب جان کے سرکی قیمت بھی 40لاکھ جبکہ محمدابراہیم ولدعجب خان کے سرکی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    دہشت گرد شعیب اقبال چیمہ ولد محمداقبال چیمہ اور محمداقبال عرف بالی کھارا ولداللہ وسایہ کے سرکی قیمت 25،25 لاکھ روپے مقررکی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دہشت گرد محمداسماعیل عرف بنگالی عرف گگن ولداللہ بخش کے سرکی قیمت 40لاکھ جبکہ دہشت گرد اعتبارشاہ ولد حسین شاہ سکنہ کابل افغانستان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدای کےسرکی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر

    داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدای کےسرکی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر

    واشنگٹن : امریکہ نےداعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے انعام کی رقم بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ نےدہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیےانعامی رقم میں1 کروڑ کا اضافہ کردیا،جس کے بعدانعامی رقم2 کروڑ50 لاکھ امریکی ڈالرز ہوگئی ہے۔

    امریکی محکمہٴ خارجہ کےریوارڈ فورجسٹس پروگرام نے انعام کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی امن کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کسی بھی اس شخص کو دی جا سکتی ہے جوداعش کے سربراہ کے ٹھکانے کے بارے میں اطلاع دے،جس سے اُس کی گرفتاری عمل میں آسکے اور اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی متعدد خبریں زیرگردش رہی ہیں تاہم اب تک ان دعوؤں کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کی جاسکی۔