Tag: سزاؤں میں کمی

  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

    سعودی عرب: رمضان المبارک کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

    سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر رمضان المبارک کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی، کئی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے طریقہ کار پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، مرد اور خواتین قیدیوں کو رہا کر کے اہلِ خانہ میں واپس بھیجے جانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے متعلقہ حکام کو سخاوت پر مبنی شاہی حکم پر فوری عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران بجلی صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، صارفین کے تحفظ کے لیے قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کمپنی بل ادا نہ کرنے پر صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع نہیں کرسکتی۔

    رپورٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ بجلی کمپنی پر پابندی عائد ہے کہ وہ رمضان کے دوران کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی منقطع نہیں کرسکتی۔

    اسی طرح سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جاسکتی۔ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں دوپہر 12 بجے کے بعد سخت گرمی میں بھی بجلی کاٹنے پر پابندی ہے۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کا اعلان

    ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ممنوعہ اوقات ہیں جن میں کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی کا کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا۔ ممنوعہ اوقات میں بجلی منقطع ہونے پر بجلی کمپنی صارف کو 500 ریال معاوضہ دینے کی پابند ہے۔

  • قیدیوں کے لیے خوش خبری

    قیدیوں کے لیے خوش خبری

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی، سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    اس کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے اُن مردوں پر ہوگا جو قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔