Tag: سزاؤں کا فیصلہ

  • تحریک انصاف کا 9 مئی کیس میں سزاؤں کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کا 9 مئی کیس میں سزاؤں کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی قیادت کو 9 مئی کیسز میں سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے فیصل آباد اے ٹی سی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی قیادت کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تحریک چلانی ہے یا ایوان میں جانا ہے جلد اس کا فیصلہ کریں گے۔ آئندہ کا لائحہ عمل بہت جلد بتائیں گے۔

    بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سسٹم پر یقین رکھتی ہے اور ہمیں صرف انصاف چاہیے۔ جنہیں سزائیں دی گئیں، وہ تشدد کے حامی نہیں۔ ہم نے مشکلات برداشت کیں مگر سسٹم کو چلنے دیا۔ ہمارے لیڈرز کو سزا دی گئی ان سب کے باوجود ہم سسٹم کا حصہ رہے اور ایوان کے باہر اسمبلی نہیں لگائی۔ اب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی غور کرے گی کہ ایوان میں جانا ہے یا نہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال اٹھایا کہ لوگوں کو نا اہل کر کے جمہوریت کا کیا بھلا ہوگا؟ کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔ ہم اکٹھے ہوں گے باتیں کریں گے لیکن حل نکلنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہماری پٹیشن پر فیصلہ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کی مدت ختم ہوچکی، پھر بھی وہ فیصلے کر رہے اور ہمارے لوگوں کو نا اہل کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    اے ٹی سی نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/may-9-cases-pti-central-leadership-sentenced-to-10-years-in-prison/