Tag: سزائے موت

  • صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید دو ہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد میں توسیع ختم جیل حکام کو نئے ڈیتھ وارنٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد صدارتی حکم نامہ کے مطابق ایک ماہ کے لئے تک روک دی گئی تھی جو آج 30اپریل کو پوری ہوگئی، اب نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہی صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد ہوسکے گا جس کے لئے کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا گیا جہاں سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

     اس سے قبل صولت مرزا کے انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد 18مارچ کو پھانسی سے صرف چند گھنٹے قبل دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد تین روز کے لئے روک دی گئی تھی جس کے بعد پھانسی یکم اپریل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جس پر 31مارچ کوجاری ہونے والے صدارتی حکم نامہ کے تحت عملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دی گئی۔

  • اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اسلام آباد: شاہد حامد قتل کیس کے مجرم صولت مرزا نے سندھ ہائی کورٹ کو چار خطوط لکھے ہیں جن میں کہا ہے کہ انکی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں، عدالت اہلیہ اور خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

    سندھ ہائی کورٹ کو لکھے گئے خطوط میں صولت مرزا نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز آر ہی ہیں ، انکی اہلیہ کال کرنےو الوں کو جانتی ہیں۔

     اس لئےمتعلقہ ایس ایس پی ان کی اہلیہ کا بیان قلم بند کریں اورملزمان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے صولت مرزا نے مطالبہ کی اہے کہ دھمکی آمیز کالز کرنے والوں کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں۔

     انہوں نے اپنی بیوی اور اہلہ خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک اس مسئلہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی ان کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔

     سندھ ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق عدالت کے رجسٹرار نے خط اعتراض لگا کر واپس کر دئے ہیں اور صولت مرزا سے کہا گیا ہے کہ عدالتیں خطوط پر کارروائی نہیں کرتیں، صولت مرزا عدالتی کاروائی چاہتے ہیں تو عدالتی طریقہ کار استعمال کیا جائے۔

  • سیٹھ عابد کے بیٹے کے قاتل سمیت 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    سیٹھ عابد کے بیٹے کے قاتل سمیت 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    لاہور : سیٹھ عابد کے بیٹے ایاز کے قاتل سمیت سزائے موت کے مزید چارقیدیوں کےڈیتھ وارنٹ کوٹ لکھپت جیل کو موصول ہوگئے۔ مجرموں کو اکیس اور بائیس اپریل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

    صدر مملکت نےسزائے موت کے منتظر مزید چار قیدیوں کی اپیلیں مسترد کردیں۔ جس کےبعد مجسٹریٹ نےبھی انکے موت کے پروانوں پر دستخط کردیئےہیں۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق چار قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ مل گئے ہیں۔اور مقتولین کے ورثاء نے بھی مجرموں کو معاف کرنے سے انکار کر دیاہے۔ جس کے بعد اللہ رکھا اور غلام نبی کو اکیس اپریل کی صبح پھانسی دی جائیگی۔

    دونوں کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔جبکہ رضوان اور معظم خان کو بائیس اپریل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائےگا۔رضوان نے ملک کی معروف شخصیت سیٹھ عابد کے بیٹے ایاز کو قتل کیا تھا۔

  • ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    ہمیں بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، اہلیہ صولت مرزا

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دھمکی آمیز کالز میں کہا جا رہا ہے کہ جو تم لوگ کررہے ہو اس کا انجام سوچ لینا۔

    صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیںا بھی تک تین دھمکی آمیز کالز آئی ہیں جس میں سے دو کو ہم پہلے سے جانتے ہیں جو کہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرایا کرتے تھے۔

    صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کے کسی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار متحدہ قومی مومنٹ ہوگی۔

  • صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی ، مچھ جیل

    کوئٹہ: مچھ جیل حکام کو صولت مرزاکے پھانسی موخر کیے جانے کے نئے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں صولت مرزا کو ایکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔

    مچھ جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو یکم اپریل صبح پانچ بجے پھانسی دے دی جائے گی تیس دن کی پھانسی میں موخر کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔

     صولت مرزا کی پھانسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اب تک صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے کسی نے بھی درخواست نہیں دی ہے۔

    جیل کے احاطے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جیل کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جاری ہے۔

  • سزائے موت پرعائد پابندی مکمل ختم

    سزائے موت پرعائد پابندی مکمل ختم

    اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی کے بعد دیگرجرائم میں سزائے موت پانے والے افراد پرعائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت نے سزائے موت پانے والے قیدیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    سزائے موت کے منتظر تمام قیدیوں کی پھانسی پر اب فوری عمل درآمد کیا جائے۔

    وزارت داخلہ کا حکم نامہ چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کو بھی جاری کیا گیا ہے۔

    چند روز قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ دہشت گردوں کے علاوہ سزائے موت کے جو دیگر قیدی ہیں ان پرعائد پھانسی کی پابندی بھی ختم کردی جائے۔

    وزیراعظم نوازشریف سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

  • کراچی:  گینگ وار کے 2مجرموں کو سزائے موت

    کراچی: گینگ وار کے 2مجرموں کو سزائے موت

    کراچی: مقامی عدالت نے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی، سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں ہیں۔

    کراچی کی مقامی عدالت نے گینگ وار کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے، عدالت میں پیش کئے جانیوالے مجرموں میں محسن بلوچ اور عابد کلو شامل تھے۔

    دونوں مجرموں نے سید صلاح الدین اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر جاتے ہوئے قتل کیا تھا، مجرموں کی گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں ایئر فورس کی بس پر خودکش حملہ کیس کے ملزمان کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔

    عدالت نے مجرمان محسن اور عمر کو خودکش حملے میں معاونت پر آٹھ آٹھ بار عمر قید کی سزا سنائی تھی، مجرمان دو ہزار سات میں سرگودھا میں ایئرفورس کی بس پر خودکش حملے میں شامل تھے۔ حملے میں آٹھ افراد شہید اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیرِ اعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی،جس کے بعد سے پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میرپور آزاد کشمیر: سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا

    میرپور آزاد کشمیر: سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا

    میرپور آزاد کشمیر: سنٹرل جیل میرپور آزاد کشمیر میں قید سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکا دیا، کوٹ لکھپت جیل سے جلاد بھی میرپور بلوایا تھا جبکہ گزشتہ شب ورثاء سے آخری ملاقات کروادی گئی تھی۔

    پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں سزائے موت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، میرپور آزاد کشمیر کی سینٹرل جیل میں قید دو سزائے موت کے قیدیوں محمد ریاض ولد مظفر ساکن پوٹھی راجگان اور محمد فیاض ولد شفیع ساکن دندی سرائے عالمگیر کو آج پھانسی دیدی گئی۔

    سینٹرل جیل انتظامیہ نے انتظامات مکمل کرنے کے بعد دونوں قیدیوں کے ورثاء سے ان کی آخری ملاقات بھی کروادی تھی۔

    سزائے موت کے مجرمان نے سن دو ہزار پانچ میں سابق صدر سپریم کورٹ بار فضل ربانی کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ان کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کے پاس بھی رحم کی اپیل کی، جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

    دونوں قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے کورٹ لکھپت جیل لاہور سے جلاد صابر مسیح سینٹرل جیل میرپور بلوایا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیرِاعظم نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کردی تھی، جس کے بعد اب تک 22 دہشتگردوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

  • ملتان: سزائے موت کے 2 مجرمان کی اپیل خارج

    ملتان: سزائے موت کے 2 مجرمان کی اپیل خارج

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سزائے موت کے مجرمان کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کےستائیس ستائیس بارسزا ئےموت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

    جسٹس قاضی امین اور جسٹس چوہدری مشتاق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف مجرمان کی دائر درخواست پر سماعت کی اور مجرمان کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے ستائیس ستائیس بار سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    مجرم محمد صادق اور حنیف گبول نے دو ہزار نو میں ڈیرہ غازی خان میں سینئر سیاستدان ذوالفقار علی کھوسہ کے گھر پر حملہ کیا تھا،جس میں ستائیس افراد جاں بحق اور ستانوے افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

     مجرمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ستمبر دوہزار چودہ میں میں ستائیس ستائیس بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا، دونوں مجرموں نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کیا تھا۔

  • احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنیوالے 2 دہشتگردوں کو سزائے موت

    احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنیوالے 2 دہشتگردوں کو سزائے موت

    لاہور: عدالت نے اقلیتوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کے مجرم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت اورعبداللہ کو نو بار عمر قید کی سزا سنادی۔

     دونوں مجرموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت اور تینتیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ شریک مجرم عبداللہ کو نو بار عمر قید اور تینتیس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی مجرم معاویہ اقلیتوں کی عبادت گاہ پر باقاعدہ حملے میں ملوث تھا۔

    لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ساڑھے چار برس قبل احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے جرم میں ایک حملہ آور کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، یہ حملہ 28 مئی 2010 کو ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں واقع عبادت گاہ پر گیا تھا۔

    ماڈل ٹاؤن کے علاوہ حملہ آوروں نےگڑھی شاہو میں بھی ایک عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا اور ان دونوں حملوں میں87 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

    لاہور پولیس نے قتل ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے علاوہ دیگر فوجداری دفعات کے تحت ان دونوں عبادت گاہوں پر حملوں کے الگ الگ مقدمات درج کیے تھے، تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمے میں عبداللہ عرف محمد اور معاویہ نامزد ملزم تھے جبکہ دیگر ملزم نامعلوم لکھے گئے تھے۔

    گڑھی شاہو کی عبادت گاہ پر حملے کے سلسلے میں چھ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا گیا تھا، احمدیوں کی دونوں عبادت گاہوں پر مسلح حملہ آوروں نے جمعے کی دوپہر اس وقت حملے کیے تھے جب بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے۔