Tag: سزا

  • متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پرانصاف دلاؤں گا‘شہبازشریف

    شیخوپورہ:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ عرفان کا ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کےشکنجے سے کوئی نہیں بچاسکےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ہاتھ سےمحروم13سال کےبچےکےگھرپہنچے اور 13سالہ عرفان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    شہبازشریف نے 13سالہ عرفان کے خاندان کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا اور اس کی دونوں بہنوں کی مفت تعلیم کےساتھ عرفان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئےکہاکہ آپ لوگوں کو یہ احساس کیوں نہ ہواکہ عرفان کی والدہ 10کلو میٹرکاسفرکرکے تھانے پہنچیں۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ وہ ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کریں گےاورمتاثرہ خاندان کوہر قیمت پر انصاف دلائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نےافسوس ناک واقعے کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی اوربتایاکہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔


    شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا


    یاد رہےکہ دوروزقبل سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔


    سپریم کورٹ نے گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کا نوٹس لےلیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روزچیف جسٹس آف پاکستان نےشیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب پولیس سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔

  • توہین مذہب کا مقدمہ‘ جکارتا کے گورنر کو دو سال قید

    توہین مذہب کا مقدمہ‘ جکارتا کے گورنر کو دو سال قید

    جکارتا: انڈونیشین دارالحکومت جکارتا کے گورنر کو توہین مذہب کاالزام ثابت ہونے پر دوسال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں جکارتا کےگورنر پرناما کو توہین مذہب اور تشدد کو ہوا دینے کے الزام کےمقدمے کی سماعت میں دوسال کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر ان کے حمایت اور مخالفت میں بڑی تعداد میں لوگ عدالت کے باہر جمع تھے۔

    حکام نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے اور عدالت کے باہر فوج اور پولیس کے پندرہ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔


    جکارتا میں گورنر کے خلاف پرتشدد مظاہرہ


    خیال رہےکہ جکارتا کےگورنربسوکی تجھاجہ پرنام انتخابی مہم کےدوران اسلام مذہب کی توہین کا الزام تھا۔بسوکی تجھاجہ پرنام کاتعلق عیسائی مذہب سےہےاور وہ گزشتہ 50سالوں میں جکارتا کے پہلے غیر مسلم گورنرہیں۔

    واضح رہےکہ گذشتہ برس بسوکی پرناما نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ مسلمان ایک قرآنی آیت کا استعمال کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم بعد میں انہوں اپنے اس بیان پر معذرت کر لی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو بطور سزاجسٹن بیئبرکا ڈانس دکھایاجائے گا

    نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو بطور سزاجسٹن بیئبرکا ڈانس دکھایاجائے گا

    مینیسوٹا: امریکی ریاست مینیسوٹا میں پولیس نے نشے میں ڈائیونگ کرنے والوں کوسزا کے طور پر جسٹن بیئبر کا ڈانس دکھانے کا اعلان کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر وائیومنگ میں پولیس نےگزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کی کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو ’جیل تک جسٹن بیئبر کا سپر باؤل اشتہار دیکھنا پڑے گا۔‘

    پاپ سٹار جسٹن بیئبرٹیکسیڈو سوٹ میں ملبوس ایک موبائل فون کے اشتہار میں ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔جسٹن بیئبر کا یہ اشتہار سپر باؤل میچ کے دوران نشر ہواتھا۔

    وائیومنگ پولیس کی اس ٹویٹ پر لوگوں نےاپنے ردعمل کا اظہار طنز و مزاح میں کیا اور یہ ٹویٹ دس ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیاگیا۔

    واضح رہےکہ وائیومنگ پولیس کے سربراہ پاؤل ہوپ نے کہاکہ اس ٹویٹ کی وجہ سے سپر باؤل کے دوران شراب نوشی سے متعلق عوامی آگہی کا پیغام پھیلانے میں مدد ملی۔

  • تارکین وطن کو مارنے والی خاتون کوسزا

    تارکین وطن کو مارنے والی خاتون کوسزا

    بوداپست : ہنگری کی عدالت نے ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے مہاجرین کو لات مارنے اور ان کو گرانے والی کیمرہ مین خاتون کوتین سال تک اچھے چال چلن برتنے کے آزمائشی دورانیے کی سزاسنائی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دو سال قبل پیٹرا لیزلو کی ویڈیو بنائی گئی تھی جس میں وہ ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے تارکین وطن کو لات مارتے ہوئے اور ان کو گراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    تارکین وطن میں ایک کم عمر بچی بھی تھی اور ایک مرد جس کی گود میں ایک نومولود بچہ بھی تھا۔

    p1

    جج الیس نناسی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پیٹرا لیزلو کا رویہ سماجی اخلاقیات کے خلاف تھا اور وکیل دفاع کے دلائل کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ پیٹرا لیزلو صرف اپنے آپ کو بچا رہی تھیں۔

    پیٹرا لیزلو نے اپنے دفاع میں کہا کہ’میں نے مڑ کر دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ میری طرف دوڑ کر آرہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت خوفناک تھا۔‘

    p2

    انہوں نےکہاکہ اس واقعے کے بعد سے موت کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں اور نفرت انگیز مہم کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کےعلاوہ ٹی وی چینل نے بھی نوکری سےبھی نکال دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:تارکین وطن کو مارنے والی خاتون کیمرہ مین پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ہنگری کی عدالت نے ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے مہاجرین کو لات مارنے اور ان کو گرانے والی کیمرہ مین خاتون پر نقص امن کا فرد جرم عائد کر دیا گیا تھا۔

    p3

  • میچ فکسنگ سے شہرت پانے والے مظہر محمود کو 15 ماہ کی سزا

    میچ فکسنگ سے شہرت پانے والے مظہر محمود کو 15 ماہ کی سزا

    لندن : اسپاٹ فکسنگ سے شہرت پانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو برطانیہ میں عدالت کی جانب سے 15 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان کھلاڑیوں محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پھنسانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو عدالت نے 15 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    میچ فکسنگ اسکینڈل سے شہرت پانے والے صحافی مظہر محمود کو برطانیہ میں عدالت نے منشیات کیس میں عدالت کو گمراہ کرنے اور جھوٹ بولنے کی پاداش میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

    اسی سے متعلق : صحافی مظہرمحمود کوعدالت نے سازشی مجرم قرار دے دیا

    54 سالہ صحافی کو معروف گلوکارہ کو جعلی فلم ڈائریکٹر بن کر دھوکا دینے اور منشیات فرام کرنے کے حوالے سے الزامات کا سامنا تھا۔

    دو ہفتے تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے مظہر محمود اور اُس کے ڈرائیور کو عدالت سے ثبوت چھپانے اور دھوکا دہی کے الزام میں 15 ماہ کی سزا سنائی ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹُلیسا کونٹو سٹاولوس کے خلاف کوکین سپلائی کرنے کا الزام تھا لیکن ان کے خلاف چلنے والا مقدمہ 2014 میں ختم کر دیا گیا تاہم مظہر محمود کے خلاف موجودہ مقدمے میں استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹلیسا والے مقدمے میں ان کی ‘ذاتی دلچسپی’ تھی۔

    واضح رہے کہ مظہر محمود وہی صحافی ہے جس نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بالرز محمد عامر اور محمد آصف کو پھنسایا تھا جس کے بعد تینوں پاکستانی کھلاڑیوں کو قید و بند کی سزا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم سزا پوری کرنے کے بعد نوجوان بالر محمد عامر تو قومی ٹیم میں واپس آگئے لیکن محمد آصف اور سلمان بٹ کی تاحال واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

  • انڈونیشیا :بم حملے میں ملوث شخص کو 10سال قید

    انڈونیشیا :بم حملے میں ملوث شخص کو 10سال قید

    جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں عدالت نے ایک شخص کو بم حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کےمطابق 23 سالہ دودی سریدی دہشت گرد تنظیم داعش کا حامی ہے اور جنوری میں انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے بم حملے میں اس نےمدد فراہم کی تھی جس میں 4شہری جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    عدالت میں مجرم دودی سریدی نے اپناجرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسے عدالت کا فیصلہ منظور ہےاس کیس میں تفتیش کے دوران دیگر 40ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسی بم حملے میں ایک اور ملزم علی ہمکہ کو غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے پر 4سال کی قیدکی سزا سنائی گئی۔سزاکے سناتے وقت ان دونوں ملزمان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔

    مزیدپڑھیں: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکے، 6 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،جوابی کارروائی میں چارحملہ آوربھی مارے گئے تھے۔

  • مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    سنگاپور: 17 سالہ نوجوان بلاگر کوانٹرنیٹ پر اسلام اور عیسائی مذاہب کے خلاف ویڈیوز اور پیغامات شائع کرنے کے جرم میں چھ ہفتے کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق نوجوان بلاگر ایموس یی کو سزا سناتے ہوئے جج نے کہاآپ کی اس حرکت سے معاشرے میں بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    اس سے قبل 2015 میں اس نوجوان بلاگر کو عیسائی مذہب کی توہین کے جرم میں چار ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ دوسرا موقع ہے جب ایموس یی کو جیل کی سزا ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ سنگاپور مذہب اور نسل کی توہین کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس طرح کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

    نوجوان بلاگر ایموس یی کاعدالت کی جانب سے سزا سنائےجانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے ملنے والی سزا ‘ منصفانہ’ ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس مقدمے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں گہری نظر رکھی ہوئی تھیں اور ان کا موقف تھا کہ اس مقدمے سے آزادی رائے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

  • افریقی ممالک میں کم عمری کی شادی غیر قانونی قرار

    افریقی ممالک میں کم عمری کی شادی غیر قانونی قرار

    افریقی ممالک گیمبیا اور تنزانیہ میں کم عمری کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ جرم کا ارتکاب کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص 20 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہوا پایا گیا اسے 20 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    africa-3

    دوسری جانب تنزانیہ کی سپریم کورٹ نے تاریخی قانون کو نافذ کرتے ہوئے اسے 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے لیے غیر قانونی قرار دیا۔

    واضح رہے گیمبیا میں کم عمری کی شادیوں کا تناسب 30 جبکہ تنزانیہ میں 37 فیصد ہے۔ تنزانیہ میں اس سے قبل اگر والدین چاہتے تو وہ اپنی 14 سالہ بیٹی کی شادی کر سکتے تھے۔ لڑکوں کے لیے یہ عمر 18 سال تھی۔

    مزید پڑھیں: کم عمری کی شادیاں پائیدار ترقی کے لیے خطرہ

    گیمبیا کے صدر نے اس قانون کا اعلان عید الفطر کے موقع پر ہونے والی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون شکنی میں جو والدین اور نکاح خواں ملوث ہوں گے انہیں بھی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگر کوئی اس قانون کو غیر سنجیدگی سے لے رہا ہے تو وہ کل ہی اس کو توڑ دے، اور پھر دیکھے کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔

    africa-2
    گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع

    خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس قانون کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مقامی کمیونٹیز کو آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس فعل سے خود بچیں۔

    ایسی ہی ایک تنظیم وومینز ایجنڈا کی کارکن استو جینگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’والدین کو سزائیں دینا مناسب قدم نہیں۔ یہ آگے چل کر بغاوت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے مقامی لوگوں کو اس کے بارے تعلیم و آگاہی دی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کے لیے یہ فیصلہ نہ کریں‘۔

    گیمبیا کے صدر اس سے قبل بھی لڑکیوں کی ’جینیٹل میوٹیلیشن‘ کے عمل پر پابندی لگا چکے ہیں جس میں لڑکیوں کے جنسی اعضا کو مسخ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس فعل کو اپنانے والوں کے لیے 3 سال سزا بھی مقرر کی تھی۔ انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

    بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی شاخ یونیسف کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 15 ملین شادیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں دلہن کی عمر 18 سال سے کم ہوتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ہر 3 میں سے 1 لڑکی کی جبراً کم عمری میں شادی کر جاتی ہے۔


  • ترکی میں عدالت نے 244 افراد کو 14ماہ کی سزا سنادی

    ترکی میں عدالت نے 244 افراد کو 14ماہ کی سزا سنادی

    استبول: ترک عدالت نے دوسال قبل ہونےوالے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث دو سو سے زائد افرادکو چودہ ماہ کی سزا سنادی۔

    ترکی میں دوہزار تیرہ میں غازی پارک کی تعمیر کے خلاف حکومت مخالف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جن کے مقدمے کی سماعت پر عدالت نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے سمیت مختلف الزامات کے تحت چودہ ماہ کی سزا سنائی۔

    عدالت نے چار ڈاکٹروں کو بھی مسجد میں طبی امداد دینے کے جرم میں سزا سنائی، دوہزار تیرہ میں حکومت مخالف مظاہرے عالمی توجہ کا مرکز رہے جس پر ترک حکومت کو سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔

  • تحریک طالبان پنجاب کے دو دہشتگردوں کو عمرقید سزا سنادی گئی

    تحریک طالبان پنجاب کے دو دہشتگردوں کو عمرقید سزا سنادی گئی

    سرگودہا: انسداددہشت گردی سرگودہا کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پنجاب کے دودہشت گردوں کو عمرقید،دودولاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد قرق کرنے کی سزا سنادی۔

    ملزمان نے ضلع بھکر کے تھانہ دلے والاپولیس پراندھادھند فائرنگ کی تھی اورپولیس نے کالعدم تنظیم کے شاہ نوازاور سیدمحمد کو گرفتارکرکے ان سے جدیدہتھیاروں کے ساتھ ساتھ دستی بم بھی برآمد کیے تھے۔

    تاہم جس پر ان کے خلاف مقامی تھانہ میں انسداددہشت گردی ایکٹ کے علاوہ دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔