Tag: سستا

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1595 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا۔

    پاکستان میں 10 گرام سونا 1368 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں پاکستان میں سونے کے نرخ میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟

    گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 394 روپے کمی سے 3 لاکھ 7ہزار 437 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک بھر میں سونا آج پھر سیکڑوں روپے سستا ہو گیا

    ملک بھر میں سونا آج پھر سیکڑوں روپے سستا ہو گیا

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک میں بھی سونا سستا ہو رہا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  1114 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13ڈالر کمی سے 3263 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

    پاکستان میں سونا سستا ہو گیا

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک میں بھی سونا سستا ہو رہا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آج عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 3289 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ عالمی سطح پر قیمت میں اس گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونا بھی 1368 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے کا ہو گیا ہے۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت پاکستان میں مستحکم رہی اور 3497 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سونے کی قیمت نے پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا اور فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

    سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    جب وزیراعظم بے نظیر بھٹو اچانک ایدھی سینٹر پہنچیں 

  • پاکستان میں سونا فی تولہ کتنا سستا ہو گیا؟ بڑی خبر

    پاکستان میں سونا فی تولہ کتنا سستا ہو گیا؟ بڑی خبر

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پھر اس کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس وقت اس دھات کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے پر گزشتہ دو روز تک مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کا ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ قیمتی دھات 2940 ڈٓالر فی اونس ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

     

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون! حیران کرتی قیمتیں

    دنیا کا مہنگا اور سستا ترین موبائل فون! حیران کرتی قیمتیں

    موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے لیکن کیا آپ دنیا کا سب سے مہنگا اور سستا فون جانتے ہیں؟

    دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ فالکن سپر نووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے۔

    یہ موبائل 24 قیراط سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کے بیک سائیڈ پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا جڑا ہوا ہے، جو اسے دنیا کے دیگر موبائل سے ممتاز کرتا ہے۔

    اس موبائل فون کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 13 ارب روپے سے زائد) ہے

    یہ موبائل فون ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی کے بھی زیر استعمال ہے۔

    تاہم دنیا میں ایک سب سے سستا بھی موبائل فون ہے جس کو بھارت کی کمپنی نے فریڈم 251 کے نام سے لانچ کیا ہے اور یہ فون اپنی ارزاں قیمت کے باعث ہر ایک کی دسترس میں ہے۔

    اس کی معمولی قیمت بھی آپ کو حیران کر دے گی کیونکہ یہ فون 251 بھارتی روپے میں دستیاب ہے، جو پاکستانی کرنسی میں صرف 813 روپے بنتی ہے۔

  • ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

    ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 657 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 43 ڈالر کی کمی سے 3672 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    23 نومبر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونےکا فی تولہ بھاؤ  2 لاکھ 82  ہزار 700 روپے ہوگیا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہو گیا

    سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، سینکڑوں روپے سستا ہو گیا

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج تیسر روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار  روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1257 روپے کم ہو کر دو لاکھ 04 ہزار 47 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 04 ڈالر کم ہوکر 2301 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

  • سعودی عرب میں کیا کچھ مہنگا اور کیا سستا ہوا؟

    سعودی عرب میں کیا کچھ مہنگا اور کیا سستا ہوا؟

    دنیا بھر میں اس وقت مہنگائی کا زور ہے اور سعودی عرب بھی اس سے متاثر ہے جہاں افراط زر کی شرح 1.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی اخبار 24 کے مطابق سعودی اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں افراط زر کی شرح گزشتہ ماہ 1.6 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ مکانات کے بڑھتے ہوئے کرایوں کو بتایا گیا ہے۔

    ایک سروے پر مبنی رپورٹ کے مطابق مملکت کے مکانات کے کرایوں، بجلی، پانی اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں 8.8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ کرایوں میں ہی ریکارڈ کیا گیا۔ صرف مارچ 2024 کے دوران مکانات کے کرایوں میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے براہ راست اثرات افراط زر پر مرتب ہوئے اور یہی مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔

    صرف مکانوں اور یوٹیلٹی بلز  میں ہی نہیں بلکہ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں 0.9 فیصد دیکھا گیا جن میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ 6.8 فیصد جبکہ ریسٹورانٹ سیکٹر میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں 1.8 فیصد جب کہ سروسز میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے برعکس جن چیزوں کی قیمت میں کمی ہوئی ان میں فرنیچر کی قیمتوں میں 3.2 فیصد جبکہ ملبوسات کی قیمتوں میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کل کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو سمری بھیج دی ہے، قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری 2024 سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے تک کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کو مٹی کا تیل فی لیٹر 3 روپے سستا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔

  • ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا 200روپے سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر سے بڑھ کر1524ڈالر ہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سونا پھر مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88800روپے سے گھٹ کر88600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت76132 روپے سے گھٹ کر75960روپے ہوگئی۔

    پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت968.80روپے پر مستحکم رہی۔