Tag: سستا آٹا

  • آٹا سستا فروخت کرنے پر دکاندار پر جرمانہ

    آٹا سستا فروخت کرنے پر دکاندار پر جرمانہ

    کراچی: شہر قائد میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے، کمشنر کی ٹیم نے ایک دکاندار پر جرمانہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں سستا آٹا فروخت کرنے پر کمشنر کی ٹیم نے دکان دار پر جرمانہ کر دیا۔

    ہول سیل گروسرز نے جرمانوں پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے، چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف نے کہا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کر دیا ہے، آٹے کی سرکاری قیمت 123 ہے، ہم 115 میں فروخت کر رہے تھے۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی غریبوں کو سستا آٹا دینے پر جرمانہ کرنا ظلم ہے۔

  • آٹے کی قیمت میں اضافہ، پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے اہم اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب کے محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر آج سے ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم جاری کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں آٹا ملوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا، آج سے ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم جاری ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سستے آٹے کی فراہمی کے پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 17 ہزار سے زائد کر دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اتوار سے آٹے کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، چکی اور دکانوں پر کمرشل آٹے کی قیمت و سپلائی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ذخیرہ اندوز اس وقت فائدہ اٹھا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی ٹیموں کو بھی فعال کیا جائے گا۔

  • کراچی : عوام کو سستے نرخ پر آٹے کی فراہمی آج سے ہوگی

    کراچی : عوام کو سستے نرخ پر آٹے کی فراہمی آج سے ہوگی

    کراچی : صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر میں آٹے کے رعایتی اسٹالز سے عوام کو آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ بھر میں 700 پوائنٹس پر رعایتی نرخوں پر آٹا آج سے دستیاب ہوگا۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عوام مقررہ مقامات سے 65 روپے فی کلو گرام پر آٹا خرید سکتے ہیں، آٹا 5اور 10 کلو گرام کے تھیلے میں دستیاب ہے۔

    دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عامر چوہدری کے مطابق سندھ حکومت نے فلور ملز کو30 ستمبر تک گندم کا کوٹہ فراہم کر دیا ہے۔

    یومیہ 30 سے 50 کلو گرام آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ اکتوبر سے دو لاکھ تک سستے آٹے کے تھیلے مارکیٹ میں فراہم ہونا شروع ہوجائیں گے۔