Tag: سستا پٹرول

  • کویت: پوری دنیا میں سب سے سستا پٹرول

    کویت: پوری دنیا میں سب سے سستا پٹرول

    کویت: ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں سب سے سسٹا پٹرول کویت میں مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت ایندھن (پٹرول و ڈیزل) کی فروخت کی قیمت کے لحاظ سے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سے ایک ہے، جہاں ایک لیٹر کی اوسط فروخت 95 فلس ہے۔

    سعودی عرب میں یہ شرح 175 ہے، قطر میں 335، متحدہ عرب امارات میں 135، بحرین میں 135 جب کہ امریکا اور برطانیہ میں 700 فلس ہے۔

    کویت میں اس کم قیمت کی وجہ حکومت کی طرف سے تمام صارفین، شہریوں اور غیر ملکیوں کو فراہم کردہ سبسڈی ہے، تاکہ وہ کم قیمت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق کویت میں ایندھن (پٹرول و ڈیزل) کی سالانہ قیمت تقریباً 976 ملین دینار ہے، جب کہ فروخت کی قیمت تقریباً 651 ملین ہے، یعنی یہ فرق 300 ملین دینار سے زیادہ ہے۔

    ایندھن کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے مقابلے کویت اور دیگر ممالک کے درمیان فرق نمایاں طور پر بہت بڑا ہے، اگر کویت سالانہ تقریباً 652 ملین دینار میں ایندھن فروخت کرتا ہے تو سعودی عرب اتنا ہی ایندھن 973 ملین، قطر 1.15 بلین اور بحرین 976 ملین میں فروخت کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں اس کی مالیت تقریباً 2.23 بلین تک پہنچ جاتی ہے جب کہ برطانیہ اور امریکا میں یہ مالیت 3 بلین تک ہے۔

  • سب سے سستا پٹرول کس ملک میں؟ قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    سب سے سستا پٹرول کس ملک میں؟ قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایندھن کی قیمتوں سے لوگ چیخ رہے ہیں، تاہم ایک ملک ایسا ہے جہاں اس وقت سب سے سستا پٹرول دستیاب ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے سستا پٹرول اس وقت جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں ملتا ہے، جہاں فی لیٹر پٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں میں ساڑھے 4 روپے ہے۔

    دوسری طرف دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے، جہاں فی لیٹر پٹرول 588 روپے 71 پیسے میں دستیاب ہے۔

    پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں بھی اس وقت ایندھن بہت سستا ہے، ایک لیٹر پٹرول 10 روپے 74 پیسے میں مل رہا ہے، شام میں پٹرول فی لیٹر 57 روپے میں دستیاب ہے، جب کہ ملائیشیا میں فی لیٹر پٹرول 94 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    تیل کے ذخائر سے مالا مال قطر میں بھی یہ قیمت 116 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، سعودی عرب میں ایک لیٹر پٹرول 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 194 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ افغانستان میں بھی پٹرول مہنگا ہے، فی لیٹر کی قیمت 173 روپے سے زائد ہے، امریکا میں یہ قیمت 252 روپے فی لیٹر سے اوپر جا چکی ہے، بنگلا دیش میں 202 روپے فی لیٹر ہے، چین میں 281 روپے مل رہا ہے۔

    بھارت میں ایک لیٹر پٹرول 270 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، نیوزی لینڈ میں پٹرول 401 روپے فی لیٹر خریدا جا رہا ہے، برطانیہ میں 424 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔