Tag: سستا پٹرول اسکیم

  • وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مند

    وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مند

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف بجٹ میں سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہش مندہیں ، اس اسکیم پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی کوششیں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ کو عوام دوست بنانے کی تیاریاں جاری ہے اور وزیراعظم ریلیف اور سستا پٹرول اسکیم کے لئے متحرک ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم بجٹ میں ریلیف کیلئے مشاورت کاعمل تیز کردیا، شہباز شریف موٹرسائیکل سواروں کیلئے سستا پٹرول اسکیم لانے کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سستا پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کواعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہے، وزیراعظم سبسڈی کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے بھی خواہشمند ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غریب خواتین،مزدور،کسان ،یوتھ کو براہ راست اسکیموں سےفائدے کی تیاری جاری ہے ، وزیر اعظم نے سبسڈی کو براہ راست حق داروں تک پہنچانےکی تجاویزمانگ لیں ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی 7 کمیٹیاں آج سفارشات پیش کریں گی۔

    وزیر اعظم نے یوریا سبسڈی براہ راست کسان کو دینے کی حکمت عملی تیار کرنے سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی براہ راست مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب کیلئےرعایتی نرخ پر چینی، آٹا ،گھی اسکیم میں توسیع کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔

  • سستا پٹرول اسکیم : مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

    سستا پٹرول اسکیم : مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سستے پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کی سمجھ نہیں آئی ، اسکیم کو ری شیپ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں کے نئے سلیبز کو سراہا ہے لیکن سستے پٹرول اسکیم پر آئی ایم ایف کے اعتراضات کی سمجھ نہیں آئی ، آئی ایم ایف کے اعتراضات پر سستا پٹرول اسکیم کو ری شیپ کردیں گے۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے، ریفائننگ میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،چالیس سال میں دو ریفائنریاں بنائی گئیں۔

    ریفائننگ سیکٹر کے حوالے سے وزیر مملکت پیٹرولیم نے بتایا کہ ریفائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے کئی ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے، نئی ریفائنری کی جگہ کوسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ بیرل صلاحیت سے بڑی اور کم والی ریفائنری کے لئے الگ الگ مراعات ہیں، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اس سال کے آخر تک انرجی ایگریمنٹ مرتب کرنا ہے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ نجی شعبے کو ایل پی ائیر مکس پلانٹ کی اجازت دے رہے ہیں، ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس مسابقتی بنیادوں پر لگائے جائیں گے، موجودہ آئل ریفائنریوں میں بھی جدت لائی جارہی ہے۔

  • آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سستا پٹرول دینے کی اسکیم کھٹکنے لگی

    آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سستا پٹرول دینے کی اسکیم کھٹکنے لگی

    واشنگٹن : پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کو سستا پٹرول اسکیم پر قائل کرنے کی کوششیں بے سود رہیں، جس کے باعث اسٹاف لیول معاہدہ بھی تعطل کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی موٹر سائیکل اور رکشہ کو سستا پٹرول دینے کی اسکیم آئی ایم ایف کو کھٹکنے لگی، واشنگٹن میں پاکستانی حکام کی آئی ایم ایف کوسستاپٹرول اسکیم پرقائل کرنےکی کوششیں بےسودرہیں۔

    پاکستان حکام اور آئی ایم ایف سے سائیڈلائن میٹنگ بے نتیجہ رہی، ، آئی ایم ایف کو سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی یقین دہانیاں بھی ناکافی رہی اور پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے جمع کرانے کا پلان دینا پڑا۔

    یاد رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی تھی اور حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان طلب کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی رکھنے والے افراد کے لئے نئی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

    وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، موٹر سائیکل مالکان کو 21 لیٹر تک ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

    آٹھ سو سی سی سے کم گاڑی پر 30 لیٹر اور اس سے اوپر کے مالکان کو ماہانہ ایک ٹینک بھرانے کی اجازت ہوگی۔