Tag: سستی چینی

  • گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    اسلام آباد: شوگرملز کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔

    شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع

    حکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔

    شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر

    شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے کوشش کررہے ہیں، وفاقی وزیر

    اسلام آباد: نگراں وزیرتجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر گوہر اعجازکا کہنا تھا کہ ماضی کی پالیسیوں کو مزید نہیں جاری رکھ سکتے۔ عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    گوہراعجاز نے کہا کہ چینی کی برآمد کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پہلے چینی کو برآمد کرنے اور پھر درآمد کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    نگراں وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ شوگر سیکٹر کے ٹریک اینڈ ٹریس پر جلد اجلاس منعقد کیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 28 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے بعد گذشتہ 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    بھارتی برآمدات میں کمی اور برازیل میں رسد کے مسائل کی وجہ سے چینی کی سپلائی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    انٹرنیشنل شوگر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 15 دن میں چینی کی اوسط قیمت حالیہ ہفتوں میں 26 سینٹ سے اوپر رہی تھی۔

  • 70 روپے چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل

    70 روپے چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل

    لاہور: پنجاب حکومت نے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سستی چینی کی فروخت کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، ابتدائی طور پر العربیہ شوگر ملز سے اسٹاک اٹھایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سستی چینی کی فروخت کا آغاز سرگودھا سے کیا جائے گا، شوگر ملز نے 70 روپے کلو چینی فروخت کرنے پر اتفاق نہ کیا تو ایکشن لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق شوگر ملوں سے چینی اٹھا کر 70 روپے کلو کے حساب سے ادائیگی کر دی جائے گی، اور عوام کو بھی 70 روپے کلو ہی فروخت کی جائے گی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    کاشت کاروں کو ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملز سے اسٹاک پہلے اٹھائے جا سکتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں ایک دو روز میں صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ نے سستی چینی کے نام پر لگنے والی لائنوں کا نوٹس لے لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے سستی چینی کے نام پر لگنے والی لائنوں کا نوٹس لے لیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے سستی چینی کے نام پر لگنے والی لائنوں کا نوٹس لے لیا، عدالت کا کہنا تھا کہ 15 روپے سستی چینی کے نام پر عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، تھوڑی عزت نفس رہنے دیں، عوام کو بھکاری نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سستی چینی کے نام پر لگنے والی لائنوں کا نوٹس لے لیا، لاہور ہائیکورٹ نے مقامی پرچون کی دکانوں پر چینی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    عدالت نے رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری طور پر لائنیں ختم کرنے اور کل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ 15 روپے سستی چینی کے نام پر عوام کو بھکاری بنا دیا ہے، لوگ 1 کلو چینی کے لیے 5، 5 گھنٹے لمبی لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں، تھوڑی عزت نفس رہنے دیں، عوام کو بھکاری نہ بنائیں۔

    عدالت نے کہا کہ آپ کو یہ ہی نہیں پتہ کہ قیمتیں کنٹرول کرنے اور چینی فراہمی کا اختیار کس کا ہے، چینی فراہمی اور قیمتوں پر عملدر آمد کروانے کا اختیار پنجاب حکومت کا ہے۔ آپ گیند ایک دوسرے کی کورٹ میں پھینک کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مسئلہ ریگولیشن کا ہے، پرچون کی سطح پر چینی 50 روپے کلو نہیں مل رہی۔ حکومت پرچون کی سطح پر چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ عوام کو لائنوں میں لگا کر تذلیل کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ سستی چینی کے لیے لائنوں میں لگنا ہے تو مفت دینے والوں کے یہاں کیوں نہ لائن لگالیں۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ پرچون کی سطح پر چینی فراہم کی جارہی ہے، رمضان بازاروں میں لوگوں کی لائنیں نہیں لگ رہی، لوگوں کو کرسیوں پر بٹھا کر چینی فراہم کی جارہی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ کیوں نا اس معاملے پر لوکل کمیشن مقرر کردیا جائے، لوکل کمیشن کی رپورٹ پر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔ عدالت نے عوام کو چینی کی فراہمی یقینی بنا کر کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔